Skip to playerSkip to main content
فقیہ قاضی ابوالفضل (عیاض) علیہ الرحمہ ’’اللہ عزوجل ان کو توفیق دے‘‘ نے فرمایا: یہ سورہ مبارکہ حضور ﷺ کی خاص قدر و منزلت اور عظمت و شان پر جو بارگاہ الہی سے عنایت ہوئی تھیں، چھے وجہوں پر مشتمل ہے۔
اول یہ کہ اللہ عزوجل نے قسم کے ساتھ آپ ﷺ کے حال کو بیان فرمایا۔ ارشاد ہوا:
﴿وَ الضُّحٰى(1) وَ الَّیْلِ اِذَا سَجٰى(2) ﴾
قسم ہے چہرہ انور اور زلف عنبریں کی جبکہ وہ ڈھلک کر آ جائے۔
یعنی رب ضحی کی قسم ، یہ بزرگی کے اعظم درجات میں سے ہے۔
دوم یہ کہ بارگاہ الہی میں آپ ﷺ کی بڑی قدر و منزلت ہے۔ فرماتا ہے:
﴿مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَ مَا قَلٰى (3)﴾
تمھیں تمھارے رب نے نہ چھوڑا اور نہ مکر وہ جانا ، یعنی نہ آپ کو ترک کیا اور نہ مبغوض جانا ، اور بعض نے کہا کہ آپ ﷺ کو پسند کرنے کے بعد آپ ﷺ کو نہ چھوڑا۔
سوم یہ فرمایا:
﴿وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى (4)﴾
اور بیشک پچھلی تمھارے لیے پہلی سے بہتر ہے۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#AshShifa
#ProphetMuhammad
#IslamicKnowledge
#QaziAyaz
#Tafseer
#SurahDuha
#SurahAdDuha
#SeeratunNabi
#QuranicExegesis
#SpiritualStatus
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended