قاضی ابوالفضل (عیاض) علیہ الرحمہ کہتے ہیں کہ یہ آیتیں اس پر مشتمل ہیں کہ حضور صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات و صفات پاک و منزہ ہے اور شب معراج آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ذات کو ہر آفت سے محفوظ رکھا، آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قلب مبارک ، آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبان اقدس اور آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اعضا کو پاک کر دیا، ’’ماکَذَبَ الْفُؤَادُ مَارَاٰی ‘‘ (جو آنکھ نے دیکھا اس کو دل نے نہ جھٹلایا) سے آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا قلب مبارک اور ’’ وَمَا يَنْطِق عَنِ الْهَوٰى ‘‘ (وہ اپنی خواہش سے بولتے ہی نہیں) سے آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی زبان اقدس اور ’’ مَازَاغَ الْبَصَرُوَمَاطَغٰی ‘‘ (آنکھ نہ کسی طرف پھری اور نہ حد سے بڑھی) سے آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی چشم انور کی حالت و کیفیت اللہ عزوجل نے بیان فرمائی۔
اللہ عزوجل فرماتا ہے۔
﴿فَلَاۤ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ(15) الْجَوَارِ الْكُنَّسِ(16) وَ الَّیْلِ اِذَا عَسْعَسَ(17) وَ الصُّبْحِ اِذَا تَنَفَّسَ(18) اِنَّهٗ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِیْمٍ(19) ذِیْ قُوَّةٍ عِنْدَ ذِی الْعَرْشِ مَكِیْنٍ(20) مُّطَاعٍ ثَمَّ اَمِیْنٍ (21) وَ مَا صَاحِبُكُمْ بِمَجْنُوْنٍ(22) وَ لَقَدْ رَاٰهُ بِالْاُفُقِ الْمُبِیْنِ(23) وَ مَا هُوَ عَلَى الْغَیْبِ بِضَنِیْنٍ(24) وَ مَا هُوَ بِقَوْلِ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ(25)﴾
تو قسم ہے ان کی جو الٹے پھریں، سیدھے چلیں ،تھم رہیں ( تا) اور قرآن مردود شیطان کا پڑھا ہوا نہیں۔( تکویر:۱۵تا ۲۵)
لَا أُقسِمُ أَیْ أُقسِمُ إِنَّهٗ لَقوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍ یعنی ’’ لا أقسم‘‘ سے مطلب یہ ہے کہ میں قسم کھاتا ہوں، بیشک یہ عزت والے رسول کا پڑھا ہوا ہے جو بھیجنے والے (اللہ عزوجل) کے نزدیک کریم ہیں، ’’ ذِی قوَّۃٍ ‘‘ والے ہیں اسے پہنچاننے میں جو آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر وحی کے ذریعہ بار ڈالا جائے ، ’’مَکِیْنٍ ‘‘ یعنی اللہ عزوجل کے نزدیک آپ بڑے درجہ والے بلند مقام ہیں،’’ مُطَاعٍ ثَمَّ‘‘ یعنی آسمان پر مطاع و تبوع ہیں کہ آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اطاعت کی جاتی ہے،’’ امین‘‘ یعنی آپ صَلَّی اللّٰهُ عَلَيْهِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم وحی کے امانت دار ہیں۔
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
پانچویں فصل | اللہ کا اس مقام و مرتبہ کی قسم یاد فرمانا جو بارگاہ الہی میں حضور ﷺ کو حاصل ہے (حصہ 8)
#Miraj
#Shorts
#SeeratunNabi
#AlShifa
#PropheticStatus
#ProphetMuhammad
#QuranicTafseer
#ShanEMustafa
#ShifaShareef
#IslamicKnowledge
#IslamicHistory
#QaziIyaz
#ThinkGoodGreen
Comments