Skip to playerSkip to main content
اور جو کچھ حضور ﷺ پر عالم جبروت کا مکاشفہ اور عجائب ملکوت کا مشاہدہ ہوا ہے، ایسا ہے کہ جس کو نہ کوئی عبارت احاطہ کر سکتی ہے اور نہ ادنی سماع کی عقولِ عامہ طاقت رکھتی ہیں، اس لیے اللہ عزوجل نے اس کو ایسے اشارہ و کنایہ سے بیان کیا ہے جو تعظیم پر دلالت کرے۔ اللہ عزوجل نے فرمایا ہے:
﴿فَاَوْحٰۤى اِلٰى عَبْدِهٖ مَاۤ اَوْحٰى﴾
اب وحی فرمائی اپنے بندہ کو جو وحی فرمائی۔( النجم:۱۰)
اس قسم کے کلام کو پرکھنے والے بُلَفَاء وحی و اشارہ سے تعبیر کرتے ہیں، ان کے نزدیک اعجاز کا یہ اعلی درجہ ہے اور اللہ عزوجل فرماتا ہے:
﴿لَقَدْ رَاٰى مِنْ اٰیٰتِ رَبِّهِ الْكُبْرٰى﴾
بیشک اپنے رب کی بہت بڑی نشانیاں دیکھیں۔( النجم:۱۸)
جو وحی فرمائی گئی اس کی تفصیل سمجھنے سے عقلیں ماند ،ان آیات کبری کی تعین میں فہمیں عاجز۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
پانچویں فصل | اللہ کا اس مقام و مرتبہ کی قسم یاد فرمانا جو بارگاہ الہی میں حضور ﷺ کو حاصل ہے (حصہ 7)

#AshShifa
#ProphetMuhammad
#IslamicKnowledge
#QuranMiracles
#Spirituality
#SeeratunNabi
#QaziAyaz
#QadiIyad
#QuranicVerses
#SpiritualWisdom
#ShanEMustafa
#ProphetMuhammadﷺ
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended