Skip to playerSkip to main content
پنجم یہ کہ اللہ عزوجل نے آپ ﷺ پر جو انعام و اکرام فرمائے ہیں ان کو شمار کرایا ہے اور آخر سورت تک اپنی جانب سے اپنی نعمتوں کا ذکر کیا ہے، یعنی خدا کی طرف سے آپ ﷺ کو ہدایت یا آپ ﷺ کی وجہ سے لوگوں کو ہدایت دی، بربنائے اختلاف تفاسیر ، اور آپ ﷺ کے پاس مال نہ تھا ، مال دے کر آپ ﷺ کو غنی کر دیا یا آپ ﷺ کے قلب میں قناعت پیدا کر کے آپ ﷺ کے دل میں غنا ڈال دیا اور آپ ﷺ کو یتیم پایا تو آپ ﷺ کے چچا کو مہربان کر کے ان کے گھر میں آپ ﷺ کو سکونت کرا دی۔
بعض نے کہا کہ آپ ﷺ کو اللہ عزوجل نے اپنی طرف رجوع کرا دیا، بعض نے کہا کہ آپ ﷺ کو بے مثل پایا تو اپنا بنا لیا، بعض اس طرح تفسیر بیان کر تے ہیں کہ کیا آپ ﷺ کو نہ پایا کہ آپ ﷺ کے سبب گمراہوں کو ہدایت دی اور فقیر کو آپ ﷺ کے سبب غنی کیا اور یتیم کو آپ ﷺ کے سبب جائے پناہ ملی ، اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کو اپنی نعمتیں یاد دلائیں اور معروف و مشہور تفسیروں کے مطابق یہ ہے کہ اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کو کسی حال میں نہ چھوڑا، خواہ آپ ﷺ کی صغرسنی ( بچپنا) ہو یا آپ ﷺ کے افلاس و یتیمی کی حالت ہو، قبل اس کے کہ آپ ﷺ اپنے آپ کو پہچانیں نہ آپ ﷺ کو چھوڑا اور نہ آپ ﷺ کو دشمن بنایا، تو بھلا اب جبکہ آپ ﷺ کو مرتبہ خصوصی مرحمت فرمایا اور اپنا پسندیدہ بنا لیا، یہ کیونکر ہو سکتا ہے۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#AshShifa
#AlShifa
#ProphetMuhammad
#IslamicKnowledge
#Seerah
#ShanEMustafa
#QadiIyad
#QaziIyaz
#AshifaSharif
#IslamicShorts
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended