Skip to playerSkip to main content
اسی طرح عبداللہ بن سلام ( صحیح بخاری ج ۳ ص ۵۹،سنن دارمی ج ا ص ۵) و کعب احبار (سنن دارمی ج۱ ص۴) سے بھی منقول ہے ، بعض سندوں (تفسیر ابن حاتم سورة الفتح عن وهب بن منبہ کمافی مناہل الصفاء للسیوطی ،ص۳۴) سے ابن اسحاق رحمۃ اللہ علیہ سے یہ بھی آیا ہے، اور نہ بازاروں میں چلائیں گے اور نہ بے حیائی کو اپنا لباس بنائیں گے اور نہ یا وہ گوئی کریں گے، میں آپ ﷺ کو ہر خوبی سے آراستہ کر لوں گا اور ہر کمال و خوبی عطا کروں گا، تسکین کو آپ ﷺ کا لباس، نیکی کو آپ ﷺ کا شعار بناؤں گا، آپ ﷺ کے سینہ مبارک میں تقوی رکھوں گا اور حکمت آپ ﷺ کی عقل، صدق و وفا آپ ﷺ کی طبیعت ، عفو و خیر خواہی آپ ﷺ کا خلق ، عدل آپ ﷺ کی سیرت ، حق آپ ﷺ کی شریعت، ہدایت آپ ﷺ کا امام، اسلام آپ ﷺ کی ملت اور احمد آپ ﷺ کا اسم مبارک ہو گا ، آپ ﷺ کے ذریعہ (لوگوں کو) گمراہی سے ہدایت دوں گا اور آپ ﷺ کے سبب جہالت کے بعد علم سکھاؤں گا اور آپ ﷺ کی وجہ سے گمنامی سے نکال کر بلند کروں گا اور آپ ﷺ کی وجہ سے غیر معروف کو مشہور کروں گا اور آپ کی وجہ سے کمی کے بعد زیادتی کروں گا ،تنگی کے بعد فراخی دوں گا ، جدائی کے بعد جمع کروں گا، باہم مختلف قلوب منتشر خواہشوں اور بکھری ہوئی امتوں کے درمیان محبت و وِداد ( ملاپ) پیدا کروں گا، آپ ﷺ کی امت کو بہتر امت بناؤں گا جو ان لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#الشفاء_شریف
#ShanEMustafa
#IslamicKnowledge
#SeeratUnNabi
#IslamicShorts
#Islam
#Islamic
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended