Skip to playerSkip to main content
ابن یسار رحمۃ اللہ علیہ سے بالا سناد مروی کہ انھوں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے ایک ملاقات میں دریافت کیا کہ مجھے حضور ﷺ کے اوصاف حمیدہ کی خبر دیجیے۔
انھوں نے کہا: ضرور! خدا کی قسم تو ریت میں حضور ﷺ کی بعض ایسی صفتیں بیان کی گئی ہیں جن کا ذکر قرآن میں بھی ہے کہ اے نبی بیشک ہم نے آپ ﷺ کو شاہد مبشر ، نذیر اور بے پڑھوں کا محافظ بھیجا، آپ ﷺ میرے بندے اور رسول ہیں ،میں نے تمھارا نام متوکل (اللہ پر بھروسہ کرنے والا) رکھا، نہ آپ ﷺ بد خلق ،سخت دل، بازاروں میں چِلّانے والے اور نہ برائی کے بدلے برائی کرنے والے ہیں بلکہ عفو و درگزر اور بخشنے والے ہیں ، اللہ عزوجل آپ ﷺ کی اس وقت تک ہرگز قبض روح نہ فرمائے گا جب تک آپ ﷺ کی وجہ سے لا الہ الا اللہ کے ذریعہ باطل دین و ملت کی درستی نہ فرما دے، آپ کے سبب سے اللہ عزوجل اندھے، بہرے اور غافل دلوں کو کھولے گا۔ (صحیح بخاری ج ۶ ص ۱۱۳)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#SeeratunNabi
#AshShifa
#ShifaShareef
#ShanEMustafa
#ProphetMuhammad
#IslamicShorts
#Islam
#Islamic
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended