اللہ عزوجل نے حضور ﷺ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا:
﴿ یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا(45)وَّ دَاعِیًا اِلَى اللّٰهِ بِاِذْنِهٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیْرًا(46)﴾
اے غیب کی خبر بتانے والے (نبی) بے شک ہم نے تمھیں بھیجا حاضر ناظر اور خوشخبری دیتا اور ڈر سنا تا اور اللہ کی طرف اس کے حکم سے بلاتا اور چمکا دینے والا آفتاب۔ (الاحزاب: ۴۵۔۴۶)
اللہ عزوجل نے اس آیہ کریمہ میں قسم قسم کے مراتبِ جلیلہ، اوصافِ حمیدہ آپ ﷺ کی مدح میں بیان فرمائے ،منجملہ یہ کہ اللہ عزوجل نے آپ ﷺ کو شاہد ( حاضر و ناظر) اپنی امت پر اپنی طرف سے تبلیغ رسالت کی بنا پر بنایا، یہ حضور ﷺ کی ہی خصوصیت ہے اور مبشر ( بشارت و خوشخبری دینے والا) فرمانبرداروں کے لیے اور نذیر (ڈر سنانے والا) نا فرمانوں کو اور داعی( بلانے والا) توحیدِ الٰہی اور اس کی عبادت کی طرف اور سراج منیر (چمکا دینے والا آفتاب) کہ حق کی (حق کے لیے )آپ ﷺ سے ہدایت لے، ان اوصاف حمیدہ سے یاد کیا۔
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
#Shorts #ShanEMustafa #SeeratUnNabi #AshShifa #IslamicShorts #ProphetMuhammad #الشفاء_شریف #Islam #Islamic #ThinkGoodGreen
Comments