اللہ عزوجل فرماتا ہے:
﴿لَعَمْرُكَ اِنَّهُمْ لَفِیْ سَكْرَتِهِمْ یَعْمَهُوْنَ۷۲﴾ (الحجر:۷۲)
اے محبوب تمھاری جان کی قسم، بیشک وہ اپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں۔
مفسرین کرام رحمہم اللہ کا اس پر اتفاق ہے کہ اللہ عزوجل نے حضور ﷺ کی عمر مبارک (حیات شریف) کی قسم فرمائی ہے۔ ’’ عمر‘‘ اصل میں عین کے ضمہ ( پیش) سے ہے لیکن کثرت استعمال کی وجہ سے فتح ( زبر) دیا جاتا ہے، اس کے یہ معنی ہیں کہ وَبَقائِكَ يَا مُحَمَّدُ:اے محمد(صلى الله عليك وسلم) آپ کی بقا کی قسم۔
اور ایک روایت میں ’’ وَعَیْشِکَ ‘‘ ( آپ ﷺ کی زندگی کی قسم) اور ’’ وَحَيَاتِكَ ‘‘ بھی آیا ہے ، اس میں حضور ﷺ کی انتہائی تعظیم اور بے حد و غایت اکرام و شرف ہے ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مَا خَلَق اللهُ تَعَالٰى وَمَاذَرَأَ وَمَا بَرَاَنَفْسًا اَكْرَمَ عَلَيْہِ مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا سَمِعْتُ اللّٰہَ تَعَالٰى أَقسَمَ بِحَيَاتِ أَحَدٍ غَيْرِهٖ
اللہ عزوجل نے کسی مخلوق کو حضور ﷺ سے بڑھ کر اپنی بارگاہ میں مکرم پیدا نہیں کیا اور میں نے نہیں سنا کہ اللہ عزوجل نے آپﷺ کے سوا کسی کی زندگی کی قسم فرمائی ہو۔
(دلائل النبوۃ لابی نعیم ص ۶۳ ، دلائل النبوہ للبیہقی ج ۵ ص۴۸۸)
کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ
#Shorts #ShanEMustafa #ShifaSharif #AshShifa #AlShifa #QaziAyaz #SeeratunNabi #IslamicKnowledge #QuranicTafseer #IslamicShorts #IslamicStatus #ProphetMuhammad #ThinkGoodGreen
Comments