Skip to playerSkip to main content
بعض قاریوں نے گزشتہ آیہ کریمہ میں ’’ لَایُکَذِّبُوْنَ ‘‘ کو تخفیف کے ساتھ بھی پڑھا ہے، اس طرح اس کے یہ معنی ہوتے ہیں: ’’ تم کو جھوٹا نہیں پاتے ‘‘ ، فراء و کسائی رحمہما اللہ کہتے ہیں کہ کفار نہیں کہتے کہ تم جھوٹے ہو۔
اور بعض مفسرین کہتے ہیں کہ ’’ آپ ﷺ کے کذب پر دلیل نہیں لاتے اور نہ اس کو ثابت ہی کرتے ہیں۔‘‘ اور جن قاریوں نے اس کو مشدد پڑھا ہے ان کے نزدیک اس کے معنی ہیں کہ ’’ تم کو جھوٹ کی نسبت نہیں کرتے ‘‘ بعض کہتے ہیں کہ آپ ﷺ کی طرف کذب کی نسبت کا ان کو اعتقاد نہیں۔
حضور ﷺ کی خصوصیات اور اللہ عزوجل کا بھلائی سے یاد فرمانے کے بارے میں سے ایک یہ بھی خصوصیت ہے کہ اللہ عزوجل نے تمام نبیوں کو ان کے ناموں سے مخاطب کیا اور ان کو ’’ یٰاٰدَمُ ،یَانُوْحُ ،يَا إِبْرَاهِيْمْ ، یٰا مُوْسٰی ،یا دَاوٗدْ،یٰا عِیْسٰی،یا زَکَرِیَّا،یَا یَحْیٰ ‘‘ کہہ کر پکارا لیکن حضور ﷺ کو ’’ یٰاَیُّهَا الرَّسُوْلُ،يٰاَيُّهَا النَّبِيُّ،يٰاَيُّهَا الْمُزَمِّلُ،"يٰاَيُّهَا الْمُدَثِرُ“سے خطاب کیا ، نام لے کر مخاطب نہ فرمایا۔

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts
#ShanEMustafa
#IslamicKnowledge
#Islam
#Islamic
#ProphetMuhammad
#SeeratunNabi
#AshShifa
#ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended