Skip to playerSkip to main content
کعب احبار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ” یٰسٓ“ قسم ہے کہ اللہ عزوجل نے آسمان و زمین کے پیدا کرنے سے دو ہزار برس پہلے آپ کی قسم ( بیان) فرمائی ،یعنی یَا مُحَمَّدُ (صلى الله عليك وسلم) إِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَ : (اے محبوب ﷺ بیشک تم رسولوں میں سے ہو)
پھر فرمایا:
﴿وَ الْقُرْاٰنِ الْحَكِیْمِۙ۝۲اِنَّكَ لَمِنَ الْمُرْسَلِیْنَۙ۝۳﴾ ( یٰسٓ:۲،۳)
حکمت والے قرآن کی قسم ، بے شک تم رسولوں میں سے ہو۔
اور اگر یہ تقدیر لی جائے کہ ” یٰسٓ“ آپ کے ناموں میں سے ہے اور یہ کہ ” یٰسٓ“ آپ کی قسم ہے تو اس میں آپ کی گزشتہ زمانہ کی تعظیم ہو گی اور دوسری قسم پہلی قسم پر عطف کر کے تاکید مزید ہو جائے گی۔
اور اگر یہ تقدیر لی جائے کہ ” یٰسٓ“ کے معنی ندا کے ہیں تو اس صورت میں دوسری قسم آپ ﷺ کی رسالت کی تحقیق میں ہو جائے گی جو کہ آپ ﷺ کی ہدایت کی شہادت میں وارد ہے۔
خلاصہ مراد یہ کہ اللہ عزوجل نے حضور ﷺ کے نام و کتاب کی قسم فرما کر فرمایا: بیشک آپ ﷺ رسولوں میں سے ہیں کہ بندوں کی طرف پیام الہی پہنچاتے ہیں۔
عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقیْمٍ : یعنی آپ اپنے ایمان سے ایسی سیدھی راہ پر ہیں کہ جس میں نہ ٹیڑھ ہے نہ حق سے عدول۔( یٰسٓ:۴)

کتاب کا مکمل نام: الشفا بتعریف حقوق المصطفیٰ ﷺ
مختصر نام: الشفا شریف
مصنف: ابوالفضل قاضی عیاض مالکی اندلسی رحمۃ اللہ علیہ
مترجم: حضرت سید مفتی غلام معین الدین نعیمی رحمۃ اللہ علیہ

#Shorts #AshifaShareef #AlShifa #ProphetMuhammad #SeeratunNabi #QaziIyaz #IslamicKnowledge #Yaseen #YaSin #AshShifa #SurahYaseen #ThinkGoodGreen

Category

📚
Learning
Comments

Recommended