00:00دوستو روایت کیا جاتا ہے کہ 700 برس پہلے اسفحان میں ایک مسجد تعمیر ہو رہی تھی
00:05کام تقریباً ختم ہو چکا تھا اور کاریگر چھوٹے چھوٹے آخری کام کر رہے تھے
00:10وہاں سے ایک بوڑھی عورت کا گزر ہوا
00:13وہ اچانک رک گئی اور مسجد کے مینار کی جانب اشارہ کر کے کہنے لگی
00:18کہ یہ میری نظر میں ٹیڑھا نظر آ رہا ہے
00:21کاریگر ہنسنے لگے تو بڑے مستری نے کہا کہ خاموش ہو جاؤ
00:25جلدی سے ایک لمبی اور مضبوط لکڑی لاؤ اور چند مزدور اکٹھے کر دو
00:30جب کچھ مزدور لکڑی لے آئے تو مستری نے کہا
00:33کہ اب اس کو مینار کے ساتھ لگاؤ اور دھکا دو
00:37اور سارا وقت مستری اس ضعیف خاتون سے پوچھ رہے تھے
00:41کہ اب مینار سیدھا ہوا کے نہیں
00:43چند منٹ بعد وہ بوڑھی بولی کہ ہاں اب سیدھا ہو گیا ہے مینار
00:47اور دعا دے کر وہاں سے چل پڑی
00:49مزدوروں نے مستری سے پوچھا
00:51کہ کیا لکڑی کی مدد سے ٹیڑھے مینار کو سیدھا کیا جا سکتا ہے
00:55مستری نے جواب دیا کہ بالکل نہیں
00:57لیکن ایسا کر کے غلط افواہ کا راستہ ضرور روکا جا سکتا ہے
01:02اگر یہ بوڑھی عورت چلی جاتی
01:04اور غلطی سے کچھ لوگوں کو یہ جا کر کہہ دیتی
01:07کہ مینار تو ٹیڑھا ہے
01:09تو پھر یہ افواہ پھیل جاتی
01:11تو لوگوں کی نظر میں یہ مینار ہمیشہ ٹیڑھا ہی رہتا
01:14لیکن میں نے ایک لکڑی اور کچھ دھکوں کی مدد سے
01:17اس مینار کو ہمیشہ کے لیے سیدھا کر لیا ہے
01:20اس لیے دوستو افواہ سے ہمیشہ ڈریں
01:23اگر بروقت کسی طریقے سے
01:25اس کا صدباب کر لیا جائے
01:27تو آپ کی زندگی کا مینار ہمیشہ سیدھا رہے گا
Comments