Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
Hazrat Essa AS Ka Muradah Zindah Karne Ka Pwer

Category

📚
Learning
Transcript
00:00حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ہاتھوں مردے کو زندہ کرنے کا پہلا واقعہ
00:04اس وقت پیش آیا جب آپ ایک دن کہیں سے گزر رہے تھے
00:07آپ علیہ السلام نے دیکھا کہ ایک عورت ایک قبر کے پاس بیٹھی زارو قطار رو رہی ہے
00:12آپ علیہ السلام نے پوچھا کہ اے اللہ کی بندی تو کیوں رو رہی ہے
00:16اس نے جواب دیا کہ میری ایک ہی بیٹی تھی جو انتقال کر گئی ہے
00:20اس کے سوا میری کوئی اولاد نہیں ہے
00:22میں نے قسم کھائی ہے کہ جب تک میں اسے مل نہیں لوں گی
00:26یا اللہ اسے زندہ نہیں کرے گا میں یہیں بیٹھی رہوں گی
00:30آپ علیہ السلام نے دریافت فرمایا کہ اگر تم اسے ایک بار زندہ حالت میں دیکھ لو
00:35تو کیا تم سبر کر کے گھر واپس چلی جاؤ گی
00:38اس نے کہا کہ جی ہاں
00:40چنانچہ حضرت علیہ السلام نے دو رکعت نماز پڑھی اور پھر قبر کے پاس کھڑے ہو کر آواز دی
00:46پہلی آواز پر قبر ہلنے لگی دوسری آواز پر قبر کھل گئی لیکن کوئی باہر نہ آیا
00:52جب آپ علیہ السلام نے تیسری بار پکارا
00:54تو ایک لڑکی اپنے سر سے مٹی جھاڑتی ہوئی قبر سے باہر نکل آئی
00:59آپ علیہ السلام نے اس سے پوچھا کہ تم نے باہر آنے میں اتنی دیر کیوں لگائی
01:03اس نے جواب دیا کہ اے اللہ کے نبی
01:05جب آپ نے پہلی بار پکارا تو اللہ نے ایک فرشتہ بھیجا
01:09جس نے میرے بکھرے ہوئے آزا جوڑ دیئے
01:12دوسری پکار پر میرے جسم میں روح ڈالی گئی
01:14اور جب تیسری آواز آئی
01:16تو میں سمجھی کہ شاید قیامت آگئی ہے
01:19اور یہ سور اسرافیل کی آواز ہے
01:21اس ڈر کی وجہ سے میرے سر کے بال بھویں اور پلکیں تک سفید ہو گئیں
01:26اس کے بعد وہ لڑکی اپنی ماں کی طرف مڑی اور کہا
01:29کہ امی جان آپ نے مجھے دوبارہ موت کی تکلیف سہنے پر کیوں مجبور کیا
01:34خدا کے لیے صبر کیجئے اور ثواب کی نیت رکھئے
01:37مجھے اب اس دنیا کی کوئی ضرورت نہیں
01:40پھر اس نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے التجا کی
01:43کہ اے روح اللہ اپنے رب سے دعا کریں
01:46کہ وہ مجھے دوبارہ موت دے دے
01:48اور اس بار میرے لیے موت کی سختی آسان کر دے
01:51آپ علیہ السلام نے دعا فرمائی
01:53وہ لڑکی دوبارہ انتقال کر گئی
01:55اور آپ نے اس کی قبر دوبارہ بنا دی
01:58دوستو یہ واقعہ ہمیں سکھاتا ہے
02:00کہ موت برحق ہے
02:01اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
02:03سبر اور اللہ کی رضا میں راضی رہنا ہی
02:06مومن کا اصل زیور ہے
02:08دنیا کی زندگی عارضی ہے
02:09اور اصل گھر تو آخرت ہی ہے
Comments