Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
Ba Adab Ba Naseeb Be Adab Be Naseeb

Category

📚
Learning
Transcript
00:00ایک بار جناب بحلول دانا رحمت اللہ علیہ کسی نخلستان میں بیٹھے ہوئے تھے کہ وہاں سے ایک تاجر کا
00:06گزر ہوا
00:06وہ آپ کے پاس آیا اور سلام کر کے بڑے عدب کے ساتھ سامنے بیٹھ گیا اور انتہائی آجزی سے
00:13گزارش کی کہ حضور تجارت کی ایسی کونسی چیز خریدوں جس میں بہت زیادہ منافع ہو
00:18جناب بحلول دانا نے فرمایا کہ کالا کپڑا لے لو
00:22تاجر نے شکریہ ادا کیا اور بڑے عدب سے واپس چلا گیا
00:26اس نے جا کر علاقے میں جتنا بھی سیاہ کپڑا مل سکتا تھا سب خرید لیا
00:31کچھ دنوں بعد شہر کی ایک بڑی شخصیت کا انتقال ہو گیا
00:35ماتمی لباس کے لیے سارا شہر سیاہ کپڑے کی تلاش میں نکل پڑا
00:40اب چونکہ سارا کپڑا اس تاجر کے پاس زخیرہ تھا
00:43اس نے مو مانگی قیمت پر فروخت کیا
00:46اور اتنا نفع کمایا جتنا پوری زندگی نہ کمایا تھا
00:50اور وہ بہت امیر ہو گیا
00:52کچھ عرصے کے بعد وہ گھوڑے پر سوار کہیں سے گزر رہا تھا
00:56کہ جناب بحلول دانا وہاں تشریف فرما تھے
00:59وہ وہیں گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے بولا
01:02او دیوانے اب کی بار کیا لوں
01:05بحلول دانا رحمت اللہ علیہ نے فرمایا
01:08تربوز لے لو
01:09وہ بھاگا بھاگا گیا
01:11اور اپنی تمام دولت سے پورے ملک کے تربوز خرید لیے
01:15ایک ہی ہفتے میں سب تربوز خراب ہو گئے
01:18اور وہ کوڑی کوڑی کا محتاج ہو گیا
01:21اسی خستہ حالی میں گھومتے پھرتے
01:23اس کی ملاقات دوبارہ جناب بحلول سے ہوئی
01:26تو اس نے کہا کہ یہ آپ نے میرے ساتھ کیا کیا
01:29جناب بحلول نے فرمایا
01:30کہ میں نے نہیں تیرے لہجے اور الفاظ نے سب کیا
01:34جب تُو نے عدب سے پوچھا
01:35تو مالا مال ہو گیا
01:37اور جب گستاخی کی تو کنگال ہو گیا
01:40اسی کو کہتے ہیں با عدب با نصیب
01:43بے عدب بے نصیب
Comments