00:00کچھ دن پہلے میں ایک شاپنگ سینٹر کے باہر اپنی بیگم کا انتظار کر رہا تھا
00:04کہ ایک بہت اچھے لباس والے اور تمیز سے بات کرنے والے بزرق نے میری گاڑی کا شیشہ کھٹ کھٹایا
00:10میں گاڑی سے اترا تو انہوں نے اپنا تعرف طیب کے نام سے کروایا
00:14اور بڑی محبت سے پوچھا کہ میری عمر 78 سال ہے اور میری کچھ خواہشیں ہیں
00:20کیا آپ پوری کر دیں گے؟
00:22پہلے تو میرے ذہن میں بھی وہی خیال آتا ہے جو عام طور پر سب کے دل میں آتے ہیں
00:26کہ شاید یہ کوئی دھوکے باز ہو
00:28لیکن پھر میں نے سوچا کہ اللہ نے اسے میرے پاس بھیجا ہے تو اس کی بات سن لینی چاہیے
00:33میں نے کہا کہ جی فرمائیے میں پوری کوشش کروں گا
00:36طیب صاحب کی آنکھوں میں خوشی چمک اٹھی
00:38انہوں نے اپنی کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ وہ کسی زمانے میں ایک ٹیکسٹائل مل کے مالک تھے
00:44ملک کے حالات خراب ہوئے تو وہ سب کچھ چھوڑ کر بنگلہ دیش چلے گئے
00:48مگر وہاں ان کے پارٹنر نے دھوکہ دیا اور وہ سب کچھ گوا کر خالی ہاتھ پاکستان واپس آ گئے
00:53یہاں آ کر پتا چلا کہ ان کے اپنے بیٹے نے مل پر قبضہ کر لیا ہے
00:58اور اسے فروخت کر کے وہاں کالونی بنا دی ہے
01:01بیٹے نے باپ کو سہارا دینے کی بجائے گھر سے نکال دیا
01:04طیب صاحب نے بتایا کہ میں اب چار سال سے ایک مسجد میں رہتا ہوں
01:09وہیں صفائی کرتا ہوں اور بچوں کو پڑھاتا ہوں
01:11میں کسی زمانے میں دن میں تین بار کافی پیتا تھا
01:15مجھے کافی کا جنون تھا
01:17اب کبھی مہینوں بعد دل چاہتا ہے
01:19کہ اچھے کپڑے پہن کر باہر نکلوں
01:21اور کسی ایسے شخص سے جو مجھے اچھا انسان لگے
01:24کافی پلانے کی درخواست کروں
01:26اگر کوئی مان جائے تو اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں
01:29ورنہ واپس چلا جاتا ہوں
01:31کیا آپ مجھے ایک کپ کافی پلا سکتے ہیں
01:34یہ سن کر میرا دل بھر آیا
01:36میں نے فوراں اپنی بیگم کو فون کیا
01:38کہ میں ایک دوست کے ساتھ جا رہا ہوں
01:40اور طیب صاحب کو پاس ہی ایک اچھے کیفے میں لے گیا
01:44وہاں انہوں نے اپنی پسند کی کافی پی اور کیک کھایا
01:48واپسی پر جب میں نے انہیں مسجد تک چھوڑنے
01:51یا کچھ مالی مدد کرنے کی پیشکش کی
01:54تو انہوں نے بڑی شان سے انکار کر دیا
01:57اور کہا کہ اب میری کوئی خواہش باقی نہیں رہی
01:59اللہ آپ کو بہت دے
02:01وہ بغیر پیچھے مڑے وہاں سے رخصت ہو گئے
02:04دوستو زندگی میں وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا
02:08آج جو بادشاہ ہے کل وہ فقیر ہو سکتا ہے
02:11جب بھی کوئی آپ کے سامنے ہاتھ پھیلائے
02:14یا کوئی چھوٹی سی خواہش ظاہر کرے
02:16تو اسے لیکچر دینے کے بجائے
02:18اس کی مدد کرنے کی کوشش کریں
02:20کیونکہ وہ اللہ کا بھیجا ہوا مہمان ہو سکتا ہے
02:23انسان کی قدر کریں کیونکہ دولت آتی جاتی رہتی ہے
02:27مگر انسانیت ہمیشہ قائم رہتی ہے
Comments