Skip to playerSkip to main content
  • 1 week ago
رزق کا فیصلہ

Category

📚
Learning
Transcript
00:00ایک ملازم بڑا ہی تابدار تھا
00:01مالک نے خوش ہو کر اس کی تنخواہ پانچ ہزار روپے بڑھا دی
00:05اس کی تابداری میں فرق نہیں آیا لیکن وہ بہت زیادہ خوش بھی نظر نہیں آیا
00:09مالک کو بڑا غصہ آیا کہ میں نے اس کی تنخواہ بڑھائی ہے
00:13لیکن یہ اچھے سے شکریہ بھی ادا نہیں کرتا
00:16اس نے اگلے ماہ تنخواہ پانچ ہزار پھر کم کر دی
00:19ملازم کی تابداری اب بھی وہیں کی وہیں رہی
00:23کوئی بھی شکایت نہیں کی نہ کوئی شکوا
00:25مالک نے اسے پاس بلایا اور کہا کہ بڑے عجیب انسان ہو
00:29میں نے تمہاری تنخواہ پانچ ہزار بڑھائی پھر کم کر دی
00:32تم ٹس سے مس نہیں ہوئے یہ سب کیا ہے
00:35ملازم بولا کہ صاحب آپ نے خود کو رازق سمجھ لیا تھا
00:38میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا
00:40تو اس سے اگلے دن آپ نے تنخواہ پانچ ہزار روپے بڑھا دی
00:43میں سمجھ گیا کہ جس خالق نے بچہ دیا
00:46اسی نے اس کے رزق کا انتظام بھی ساتھ ہی کر دیا ہے
00:50سو اسی کا شکریہ ادا کیا
00:52اور جس دن آپ نے تنخواہ کم کر دی
00:54اس دن میری والدہ وفات پا گئی
00:56میں نے جان لیا کہ وہ اپنا رزق اپنے ساتھ لے گئی
01:00سو تب بھی اللہ کا شکر ادا کر کے متمین رہا
01:03اور اب بھی متمین ہوں
01:04صاحب یہ روزی روٹی کے فیصلے کہیں اور ہوتے ہیں
01:07ہم تو بس مہرے ہیں جنہیں آگے پیچھے کر کے اسباب پیدا کیا جاتے ہیں
01:12سبحان اللہ
01:13دوستو یہ ہوتا ہے اللہ کی ذات پر یقین
01:16ہم سے کئی لوگ اس طرح کی باتیں کر کے جتاتے ہیں
01:19کہ میں نے تمہیں نوکری دلوائی
01:20ورنہ تم کسی کام کے نہیں تھے
01:22اور لوگوں کو تنگ کرتے ہیں
01:24وہ بھول جاتے ہیں کہ رزق اللہ کے ذمہ ہے
01:27بے شک وہی جسے چاہتا ہے
01:29بے حساب رزق اتا کرتا ہے
Comments