Skip to playerSkip to main content
  • 16 hours ago
Waqat Aur Dolat Asal Haqeeqat Kya Hai

Category

📚
Learning
Transcript
00:00ایک بادشاہ نے اپنے ملک میں یہ اعلان کروا دیا کہ جو شخص بھی جھوٹ بولتے ہوئے پکڑا گیا اسے
00:06پانچ دینار جرمانہ آدھا کرنا ہوگا
00:08اس اعلان کے بعد لوگ ایک دوسرے کے سامنے بھی بات کرتے ہوئے درنے لگے کہ کہیں کوئی جھوٹ مو
00:14سے نہ نکل جائے اور جرمانہ نہ ہو جائے
00:16اسی دوران ایک دن بادشاہ اور وزیر بھیس بدل کر شہر کے حالات دیکھنے کے لئے نکلے
00:22جب وہ دونوں گھومتے پھرتے تھک گئے تو آرام کرنے کی نیت سے ایک تاجر کے پاس رکے تاجر نے
00:28ان کی مہمان نوازی کی اور انہیں چائے پلائی
00:31بادشاہ نے باتوں ہی باتوں میں تاجر سے پوچھا کہ تمہاری عمر کتنی ہے تاجر نے جواب دیا کہ بیس
00:37سال
00:37بادشاہ نے دوسرا سوال کیا کہ تمہارے پاس کتنی دولت ہے تاجر نے کہا کہ سترہزار دینار
00:43پھر بادشاہ نے پوچھا کہ تمہارے کتنے بچے ہیں تاجر نے جواب دیا کہ میرا ایک بچہ ہے
00:48واپس آ کر جب بادشاہ نے سرکاری ریکارڈ میں اس تاجر کی جائداد اور معلومات کی جانچ پرتال کروائی
00:54تو وہ اس کے بیان سے بالکل الگ تھی بادشاہ نے اس تاجر کو دربار میں بلایا اور وہی تینوں
01:00سوال دوبارہ کیے
01:01تاجر نے پھر وہی جوابات دیئے اس پر بادشاہ نے وزیر سے کہا اس تاجر پر پندرہ دینار جرمانہ لگا
01:08دو
01:08کیونکہ اس نے تین جھوٹ بولے ہیں سرکاری کاغذات کے مطابق اس کی عمر پینتیس سال ہے
01:13اس کے پاس ستر ہزار دینار سے کہیں زیادہ رقم ہے اور اس کے پانچ بیٹے ہیں
01:18تاجر نے بڑے اتمنان سے جواب دیا کہ بادشاہ سلامت میری زندگی کے صرف بیس سال ہی نکی اور ایمانداری
01:25سے گزرے ہیں
01:26اس لیے میں صرف اسی وقت کو اپنی اصل عمر سمجھتا ہوں
01:29میری زندگی میں ستر ہزار دینار وہ رقم ہے جو میں نے ایک مسجد کی تعمیر میں خرچ کی
01:35اس لیے میں صرف اسے ہی اپنی اصل دولت سمجھتا ہوں جو آخرت میں میرے کام آئے کی
01:40میرے پانچ بیٹوں میں سے چار نالائق اور بڑے بدتمیز ہیں
01:44صرف ایک ہی بیٹا نیک اور فرما بردار ہے
01:47اس لیے میں اسی کو ہی اپنا بچہ سمجھتا ہوں
01:50یہ متاثر کن جواب سن کر بادشاہ نے جرمانہ ختم کر دیا
01:54اور تاجر سے کہا کہ ہم تمہارے ان جوابات سے بہت خوش ہوئے ہیں
01:58واقعی وقت وہی گننے کے لائق ہے جو نیک کاموں میں گزر جائے
02:03دولت وہی بھروسے کے قابل ہے جو اللہ کی راہ میں خرچ ہو جائے
02:07اور اولاد وہی ہے جس کی عادتیں اور اخلاق نیک ہوں
02:11اللہ تعالی ہم سب کو نیک عامال کرنے کی توفیق عطا فرمائے
02:16آمین
Comments