Skip to playerSkip to main content
  • 13 minutes ago
Jab Kissan Ne Badshah Ko Pani Ka Tuhfa Dya

Category

📚
Learning
Transcript
00:00دوستو ایک دور میں ایک بہت ہی رحم دل اور منصف مزاج بادشاہ حکومت کیا کرتا تھا
00:05وہ اپنی رعایہ کا اس قدر خیال رکھتا تھا کہ ہر شخص کے دل میں اس کی محبت بسی ہوئی
00:11تھی
00:11اور لوگ اسے دھیروں دعائیں دیتے تھے
00:14اسی سلطنت کے ایک دور دراز کے گاؤں میں ایک مخلص کسان رہا کرتا تھا
00:19اس کے دل میں شدید خواہش پیدا ہوئی کہ اپنے نیک دل بادشاہ کی زیارت کرے اور اسے کوئی تحفہ
00:25پیش کرے
00:25اس نے اپنی بیوی سے مشورہ کیا کہ میں بادشاہ سلامت کی دربار میں حاضر ہونا چاہتا ہوں
00:31تم بتاؤ کہ ان کے شایان شان کیا تحفہ لے کر جاؤں
00:35بیوی نے سوچ کر جواب دیا کہ بادشاہ کے پاس تو دنیا کی ہر نعمت موجود ہوگی
00:40ہم بھلا کیا قیمتی چیز دے سکتے ہیں
00:43البتہ ہمارے گھر کے پاس جو چشمہ ہے اس کا پانی شہد سے زیادہ مٹھا اور برف جیسا تھنڈا ہے
00:49ایسا پانی پوری مملکت میں کہیں نہ ہوگا حتانکہ شاہی محل میں بھی نہیں آپ یہی پانی لے جائیں
00:56کسان کو یہ مشورہ بھا گیا اس نے پانی کے دو مٹکے بھرے انہیں اپنے گدھے پر لادا اور کئی
01:02ہفتوں کی مسافت تیہ کر کے دارالحکومت پہنچ گیا
01:05جب اسے دربار عام میں پیش کیا گیا تو اس نے کمال محبت سے وہ پانی بادشاہ کی خدمت میں
01:12پیش کیا
01:12اور کہا کہ آل جا یہ میرے علاقے کے سب سے شیری چشمے کا تحفہ ہے بادشاہ کے اشارے پر
01:19جب وزیر نے مٹکے کا ڈھکن ہٹایا
01:21تو طویل سفر اور گرمی کی وجہ سے پانی سے ناگوار بو آ رہی تھی
01:26وزیر نے حیرت سے بادشاہ کو دیکھا مگر بادشاہ نے اسے خاموش رہنے کا اشارہ کیا اور بلند آواز میں
01:33کہا
01:33سبحان اللہ ہم اس نایاب تحفے سے بہت خوش ہوئے
01:37بادشاہ نے فوراں حکم دیا کہ کسان کے ان مٹکوں کو سونے کے سکوں سے بھر دیا جائے
01:42کسان خوشی سے نحال ہو گیا
01:44جب وہ رخصت ہوا تو بادشاہ نے وزیر سے آہستہ سے کہا
01:48کہ اس پانی کو بہا دو اور واپسی پر کسان کو اس راستے سے لے جانا
01:53جہاں شاہی باغات کے تھنڈے چشمیں بہتے ہیں
01:56تاکہ اسے اندازہ ہو کہ ہمارے پاس پانی کی کوئی کمی نہیں
02:00مگر ہم نے اس کی محبت اور نیت کو قبول کیا
02:03جب کسان ان عظیم الشان چشموں کے پاس سے گزرا
02:07تو اسے احساس ہوا کہ اس کا تحفہ کتنا معمولی تھا
02:11مگر بادشاہ کی کریمی دیکھ کر اس کی آنکھوں میں آنسوں آ گئے
02:15اور اس کے دل میں بادشاہ کی عزت مزید بڑھ گئی
02:19دوستو یہی حال ہماری ٹوٹی پوٹی عبادات کا ہے
02:22ہم اپنی دانست میں بہت اچھا عمل کر کے اپنے رب کے حضور پیش کرتے ہیں
02:27جبکہ ہمارا مالک جانتا ہے کہ ہماری عبادتیں کس قدر ناقص ہیں
02:32وہ بے نیاز رب ہماری عبادتوں کا محتاج نہیں
02:35اس کی تسبیح کے لیے کروڑوں فرشتیں موجود ہیں
02:39مگر وہ غفور و رحیم ہماری ناقص کوششوں کو بھی رد نہیں کرتا
02:44بلکہ اپنی رحمت سے انہیں قبول فرما کر
02:47ہمیں بے شمار نعمتوں سے نواز دیتا ہے
02:50اصل چیز دوستو عمل کی مقدار نہیں ہے
02:53بلکہ دل کا خلوص اور نیت کی سچائی ہے
02:56موسیقی
Comments