Skip to playerSkip to main content
Kissan Ka Makhan Aur Adal Ka Tarazu #motivation #story #motivational

Category

📚
Learning
Transcript
00:00كسان کی بیوی نے جو مکھن اپنے شوہر کو تیار کر کے دیا تھا وہ اسے فروخت کرنے کی غرض
00:05سے اپنے گاؤں سے قریبی شہر کی جانب چل پڑا
00:08یہ مکھن گول گول ٹکیوں کی صورت میں بنا ہوا تھا اور ہر ٹکی کا وزن ایک کلو گرام کے
00:14برابر تھا
00:15شہر پہنچ کر کسان نے معمول کے مطابق یہ مکھن ایک دکاندار کے حوالے کیا
00:20اور اس کے بدلے چائے کی پتی شکر کھانے پکانے کا تیل اور سابن سمیت دیگر اشیاء خرید کی اور
00:27واپس اپنے گاؤں کی راہ لی
00:28کسان کے جانے کے بعد دکاندار نے مکھن کو محفوظ کرنے کے لیے فریزر میں رکھنا شروع کیا
00:34اچانک اس کے جی میں آیا کہ کیوں نہ ایک پیڑے کا وزن چیک کیا جائے
00:39جب اس نے وزن کیا تو وہ پیڑا 900 گرام کا برامد ہوا جس پر اسے سخت حیرانی اور دکھ
00:46بھی ہوا
00:46دکاندار نے تسلی کے لیے تمام پیڑے باری باری تولنا شروع کر دیئے
00:51اور آخر کار سب کی پیمائش کر ڈالی مگر حیرت انگیز طور پر کسان کے لائے ہوئے تمام پیڑوں کا
00:58وزن ایک جیسا ہی تھا
00:59یعنی 900 گرام
01:01اگلے ہفتے جب کسان حسب روایت مکھن لے کر دکان کی دہلیز پر پہنچا
01:05تو دکاندار نے تیش میں آ کر اسے جھڑکتے ہوئے کہا
01:09کہ یہاں سے چلے جاؤ میں کسی بد دیانت اور دھوکے باز شخص کے ساتھ لین دین کرنا پسند نہیں
01:15کرتا
01:15جو شخص 900 گرام مکھن کو پورا کلو کہہ کر فروخت کرے
01:19میں اس کا چہرہ تک دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتا
01:22کسان نے نہایت آجزی اور رنجیدگی کے ساتھ دکاندار کو مخاطب کیا
01:27کہنے لگا میرے بھائی مجھ سے اس قدر ناراض کیوں ہوتے ہو
01:31ہم تو مفلس اور سادہ لوگ ہیں
01:33ہم میں تولنے والے باٹ خریدنے کی سخت کہاں ہیں
01:36دراصل میں آپ سے جو ایک کلوچینی خرید لے جاتا ہوں
01:40اسے ترازو کے ایک پلڑے میں رکھتا ہوں
01:42اور دوسرے پلڑے میں اس کے برابر مکھن تول کر آپ کے پاس لے آتا ہوں
01:47دوستو بتائیے کہ یہ واقعہ سننے کے بعد آپ کیا سوچتے ہیں
01:51کسی دوسرے کی خامی نکالنے سے قبل کیا ہمیں اپنے عامال کا جائزہ نہیں لینا چاہیے
01:57کہیں وہی برائی ہمارے اپنے وجود میں تو سرائیت نہیں کر چکی
02:01یاد رکھئے کہ اپنی اصلاح کرنا دنیا کا کٹھن ترین کام ہے
02:06اللہ رب العزت ہمیں سیدھی راہ پر چلنے کی حمد دے
02:09اور اس فانی دنیا میں ہمیں عبدی زندگی کی کامیابیوں سے ہم کنار فرمائے
02:14آمین
Comments

Recommended