Skip to playerSkip to main content
Sadqa Aur Khairat Har Bala KO Taalta Hai #sadqa #motivation #story #motivational

Category

📚
Learning
Transcript
00:00مصر کا ایک امیر بزنس مین تھا اس کی عمر پچاس سال کے لگ بھگ تھی ایک دن اس کو
00:06دل میں تکلیف کا احساس ہوا اور جب اس نے قاہرہ کے سب سے بڑے ہسپتال میں اپنا علاج کروایا
00:12تو انہوں نے معذرت کرتے ہوئے اسے یورپ جانے کا کہا
00:16یورپ میں تمام ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد وہاں کے ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ تم صرف چند دن کے
00:22مہمان ہو کیونکہ تمہارا دل کام کرنا چھوڑ رہا ہے وہ شخص بائی پاس کروا کر مصر واپس آ گیا
00:29اور اپنی زندگی کے باقی دن گن گن کر گزارنے لگا
00:33ایک دن وہ ایک دکان سے گوشت خرید رہا تھا جب اس نے دیکھا کہ ایک عورت قسائے کے پھینکے
00:39ہوئے چربی کے ٹکڑوں کو جمع کر رہی ہے
00:41اس شخص نے عورت سے پوچھا کہ تم اسے کیوں جمع کر رہی ہو عورت نے جواب دیا کہ گھر
00:46میں بچے گوشت کھانے کی زد کر رہے تھے
00:49چونکہ میرا شوہر مر چکا ہے اور کمانے کا کوئی ذریعہ بھی نہیں ہے اس لیے میں نے بچوں کی
00:54زد کی بدولت مجبور ہو کر یہ قدم اٹھایا ہے
00:58اس پھینکی ہوئی چربی کے ساتھ تھوڑا بہت گوشت بھی آ جاتا ہے جسے صاف کر کے پکالوں کی
01:03بزنس مین کی آنکھوں میں آنسوں آ گئے اس نے سوچا کہ میری اتنی دولت کا مجھے کیا فائدہ میں
01:09تو اب بس چند دن کا مہمان ہوں میری دولت کسی غریب کے کام آ جائے اس سے اچھا اور
01:15کیا ہوگا
01:15اس نے اسی وقت اس عورت کو کافی سارا گوشت خرید کر دے دیا اور قسائی سے کہا کہ اس
01:21عورت کو پہچان لو یہ جب بھی آئے اور جتنا بھی گوشت مانگے اسے دے دینا اور پیسے مجھ سے
01:27لے لینا
01:28اس واقعے کے بعد وہ شخص اپنے روز مرا کے معاملات میں مصروف ہو گیا کچھ دن اسے دل میں
01:33کسی تکلیف کا احساس نہ ہوا تو اس نے قہرہ میں موجود لیبارٹری میں دوبارہ ٹیسٹ کروائے
01:39ڈاکٹروں نے بتایا کہ ریپورٹ کے مطابق آپ کے دل میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن تسلی کے لیے آپ
01:45دوبارہ یورپ میں چیک اپ کروا کرائیں
01:48وہ شخص دوبارہ یورپ گیا اور وہاں ٹیسٹ کروائے ریپورٹ کے مطابق اس کے دل میں کوئی خرابی سرے سے
01:55تھی ہی نہیں
01:55ڈاکٹر حیران رہ گئے اور اس سے پوچھا کہ آپ نے ایسا کیا کیا تھا کہ آپ کی بیماری جڑ
02:01سے ہی ختم ہو گئی
02:02اسے وہ گوشت والی بیوہ یاد آئی اور اس نے مسکرا کر کہا علاج وہاں سے ہوا جس پر تم
02:08یقین نہیں رکھتے
02:10بے شک میرے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سچ کہا تھا کہ صدقہ ہر بلا کو ٹالتا ہے
02:17دوستو آپ بھی مصیبت میں ہیں تو صدقہ دیجئے
02:20اس ویڈیو کو شیئر کرنا آپ کے لیے صدقہ جاریہ بن سکتا ہے
02:25اپنے اردگرد ایسے صفیت پوش لوگوں کا خیال رکھیں جو کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے
02:31اللہ پاک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
02:35آمین یارب العالمین
Comments

Recommended