Skip to playerSkip to main content
Apny Andhar Jhank Kar Dekho
Voiced By: Qadir Kalhoro
#motivationalvideo #motivational #story #storytime #storytelling #storyteller #qadirkalhoro

Category

📚
Learning
Transcript
00:00ایک مسافر اتفاقاً خدا رسیدہ لوگوں کے حلقے میں پہنچ گیا اور ان کی اچھی صحبت سے اسے بہت زیادہ
00:07فائدہ پہنچا
00:07اس کی بری عادتیں چھوٹ گئیں اور نیکی میں لذت محسوس کرنے لگا
00:12یہ انقلاب یقیناً بے حد خوشگوار تھا لیکن حاسدوں اور بدخواہوں کے دلوں کو بھلا کون بدل سکتا ہے
00:20اس شخص کے مخالفوں نے اس کے بارے میں یہ مشہور کر دیا کہ اس کا نیکی کی طرف راغب
00:26ہو جانا تو محض دنیا کو دکھانے کے لئے ہے
00:29اس بات سے اسے بہت صدمہ پہنچا چنانچہ وہ ایک دن اپنے مرشد کی خدمت میں حاضر ہوا
00:35مرشد نے کہا کہ یہ تو بہت اچھی بات ہے کہ تیرے مخالف تجھے جیسا بتاتے ہیں تو ویسا نہیں
00:42صدمے کی بات تو یہ ہوتی کہ تو اصلاً برا ہوتا اور لوگ تجھے نیک اور شریف بتاتے
Comments

Recommended