Skip to playerSkip to main content
Ahkam e Shariat - Mufti Muhammad Akmal

Watch all the Episodes of Ahkam e Shariat ➡️ https://www.youtube.com/playlist?list=PLQ74MR5_8Xifzae0UvGw7lqFolbZ_HEWJ

Solutions For Day-to-Day Problems Faced by Muslim Ummah, Commandments of Islamic Jurisprudence; Mufti Muhammad Akmal Provides solutions for day-to-day problems faced by Muslim Ummah, according to the guidance and teachings of Qur’an and Sunnah. This program has facilitated a majority of people for making suitable amendments and corrections in their conduct and affairs of routine life in accordance with their religious believe their worship dealings and ethics.

Watch Ahkam e Shariat every Fri-Sat at 8:00 PM only on ARY Qtv!

#ahkameshariat #muftimuhammadakmal #aryqtv

Join ARY Qtv on WhatsApp ➡️ https://bit.ly/3Qn5cym
Subscribe Here ➡️ https://www.youtube.com/ARYQtvofficial
Instagram ➡️ https://www.instagram.com/aryqtvofficial
Facebook ➡️ https://www.facebook.com/ARYQTV/
Website ➡️ https://aryqtv.tv/
Watch ARY Qtv Live ➡️ http://live.aryqtv.tv/
TikTok ➡️ https://www.tiktok.com/@aryqtvofficial
Transcript
00:28ڈیب ہے
00:30مقرر کیا
00:30تو نکاح نامے میں سونا لکھوانا ہوگا
00:34یا اس کا
00:35اماؤنٹ یعنی قیمت لکھوائیں
00:38دیکھیں اس طرح کی جو
00:40موزونی مکیلی اشیاء ہوتی ہیں
00:42موزونی انہیں کہتے ہیں جن کو تولا جاتا ہے
00:44وزن کیا جاتا ہے
00:46اور مکیلی جن کو برطن وغیرہ سے ناپ کر دیا جاتا ہے
00:48اس میں بیعینی ہی وہی چیزیں
00:50لکھوانی چاہیئے
00:51اس کی وجہ یہ ہوتی ہے
00:53کہ جیسے اب سونا ہے
00:54اس کے ریٹ آگے پیچھے ہوتے رہیں گے
00:56اگر آپ اس وقت اس آدھا تولا کا
00:59اماؤنٹ لکھوا دیں گے اور بعد میں قیمت بڑھ گئی
01:01تو آپ نے تو سونا مہر میں مقرر کیا تھا
01:04تو اس کی قیمت جو بھی ہوگی آج
01:06وہ دینی ہوگی لیکن آپ نے کم قیمت
01:08وہاں پہ لکھوا دی تو اس کا مطلب ہے
01:10مہر لے لیا گیا
01:11یا مہر کم دیا گیا
01:13تو اس میں آدھا تولا سونے لکھوائیں
01:16اماؤنٹ وغیرہ بالکل نہ لکھوایا جائے
01:18اچھا برقس بھی ہو سکتا ہے
01:19کہ اس وقت زیادہ قیمت جیسے آج کل زیادہ قیمت ہے
01:22آپ نے آدھا تولا کا اماؤنٹ لکھوا دیا
01:24فرض کر لیں اور آگے چل کر سونا سستہ ہو گیا
01:26بہت زیادہ
01:28تو پھر تو یہ زیادہ ہو گیا
01:29لیکن بہرحال اس کا اعتبار نہیں ہوگا
01:31آدھا تولا سونا ہی آپ لکھوائیں گے
01:34چاہے قیمت با آگے چل کر زیادہ ہو جائے
01:36یا کم ہو جائے
01:37ایک بھائی نے کہا
01:38کہ میں ایک میڈیسن کمپنی میں
01:40سیلز مین کے طور پر یہ شاید غلو نے انہیں جوائن کیا ہوا ہے
01:43اور کہتی ہیں کہ ہماری کمپنی جو ہے
01:46وہ چار بہترین کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے
01:49بہت ہی مایاری دوائیں ہوتی ہیں
01:51لیکن اکثر ایسی ہوتا ہے
01:53کہ ڈاکٹرز جو ہیں وہ
01:54انہی کے دوائیں لکھتے ہیں
01:56اپنے مریضوں کو
01:57کہ جو تھوڑا بہت ان کو کوئی تحفہ
01:59یا پیسہ وغیرہ دیتے ہیں
02:01تو ہمیں بھی مجبوراں پھر ڈاکٹرز کو
02:03تھوڑا بہت پیسہ وغیرہ دینا پڑتا ہے
02:05پھر وہ ہماری دوائیں لکھتے ہیں
02:07تو کیا یہ شرعی طور پر
02:09ہمارے لیے دینا جائز ہے
02:10یا نہیں ہے
02:13دیکھیں آپ کے لیے
02:14اس صورت میں دینا بالکل جائز ہوگا
02:17جبکہ آپ یہ سمجھتے ہیں
02:18کہ اگر آپ تھوڑا بہت پیسہ نہیں دیتے
02:21تو آپ کی دوائیں نہیں لکھے جائے گی
02:23اور آپ کی دوائیں میاری بھی ہے
02:25زبردست قسم کی ہے
02:26اس میں کوئی کمی نہیں ہے
02:28کوئی چیٹنگ نہیں کی گئی ہے
02:29تو بزنس پوائنٹ آف یو سے
02:31اگر آپ اس طرح کی کوئی ترکیب نہیں کرتے ہیں
02:34تو لازمی بات ہے کہ آپ کا لاؤس ہے
02:36اور آپ کی کمپنی کو نقصان بھی ہوگا
02:38اور یہ ہو سکتا ہے کہ
02:39ڈاکٹر کسی اور سے پیسہ لے کے
02:41رشوت لے کے ناقص دوائیں لکھ کر تباہ کرے
02:43تو بہرحال آپ کی اس لیے
02:45اس میں گنجائش نکلے گی
02:47لیکن ڈاکٹر صاحب کو احتیاط کرنی چاہیے
02:49جب ڈاکٹر صاحب سمجھتے ہیں
02:51کہ یہ دوائے صحیح ہے
02:52تو ان کو اس طریقے سے پیسے بغیرہ
02:53نہیں لینے چاہیے
02:55لیکن آپ کا دینا شرعاً بالکل جائز رہے گا
02:57اور اس میں گناہ کا کوئی پیلو نہیں ہے
02:59ایک بھائی نے کہا
03:00کہ ایک شخص کا بھانجا پاگل تھا
03:02اور انہی کے ساتھ رہتا تھا
03:04تو مامو نے چند بکریاں اس کو دی دیں
03:06اب اس بچے کا انتقال ہو گیا ہے
03:09اور اس کا لڑکے کا جو انتقال ہوا
03:12اس کو صرف ایک چچا ذات بھائی ہے
03:14اب مامو نے وہ بکریاں بیچ دی ہیں
03:16اور رقم ان کے پاس ہے
03:18تو اس رقم کا وارث کون ہوگا
03:21دیکھیں یہ رقم مامو کی ہی ہوگی
03:23کیونکہ وجہ یہ ہے
03:24کہ اگر مامو نے
03:25اس بچہ وہ اتنا پاگل تھا
03:27کہ قبضے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتا تھا
03:29فرض کر لیں جب مجنون ہوتے ہیں بالکل
03:30تو اس کے لئے تو پھر وہ ہیبہ ہوا ہی نہیں
03:33اگر وہ ان کو ہیبہ تن دیا تھا
03:35تو نہ قبضے کی صلاحیت رکھتا ہے
03:36نہ اس کو شعور ہے
03:37تو یہ بکریاں مامو کی ملکیت سے
03:40نکلیں گی ہی نہیں
03:41اور جب نکلی نہیں تو اس کی نہیں بنی
03:43تو اب اگر مامو نے بیچی ہیں
03:44تو انہی کی رقم ہے
03:45ہاں بعض اوقات ایسا ہوتا ہے
03:47کہ ہم اسے بھی پاگل کہہ دیتے ہیں
03:49جو ذرا بھولا بھالا ہوتا ہے
03:50یا اس کا دماغ تھوڑا سا پیچھے ہوتا ہے
03:53یعنی اگر اس سولہ سال کے ہے
03:55تو آٹھ سال کے بچے کا دماغ
03:56لیکن شعور سارا ہوتا ہے
03:57سمجھ رہا ہوتا ہے
03:58اور فرض کر لیں
03:59کہ وہ قبضے کی اہلیت بھی رکھتا ہے
04:01تو ایسی صورت میں
04:02پھر اس بچے کی وہ ملکیت میں داخل ہو گئی تھی
04:04چاہے کفالت مامو کر رہے تھے
04:06یا ان بکریوں کی دیکھ بھال وہی کر رہے تھے
04:09ایسی صورت میں
04:10کہ جبکہ وہ تھوڑا بہت سمجھ رکھتا ہو
04:13یا پھر بعض اوقت ایسا ہوتا ہے
04:15کہ کبھی پاگلپن کا دورہ پڑھتا ہے
04:17اور پھر افاقہ ہو جاتا ہے
04:19اور بالکل صحیح انسان امور کر رہا ہوتا ہے
04:22جس وقت اس کی حالت میں افاقہ تھا
04:24صحیح تھا
04:24اس وقت اگر مامو نے وہ بکریوں
04:26اس کے قبضے میں دی تھی
04:27تو یہ حبہ بالکل ٹھیک ہے
04:29اور اب ایسی صورت میں
04:30بچے کا انتقال ہوا
04:31تو یہ رقم اس بچے کی گویا کے وراثت بنے گی
04:34اور ایسی صورت میں
04:35وہ چچا ذات بھائی جو ہے
04:36وہ اس کا وارث ہوگا
04:38ٹوٹل پیسہ اسی کو ملے گا
04:39مامو کو اس میں سے کچھ نہیں دیا جائے گا
04:42ایک کسی نے پوچھا تھا
04:44کہ ہمارے ہاں ایک شخص ہیں
04:45جو گورنمنٹ کے ٹھیکے لیتا ہے
04:48ٹینڈرز وغیرہ
04:49اوپن کرواتا ہے
04:50اس کی سورسزیں اندر
04:52تو وہ آفر کرتا ہے
04:53کہ آج اگر تم مجھے اتنی رقم دوگے
04:55تو میں تین ماہ بعد
04:57کنفرم تمہیں اس پر ٹین پرسنٹ نفع دوں گا
05:00کیا شرائع حکم ہے
05:03دیکھیں ایسا بالکل جائز نہیں ہے
05:05کہ پہلی بات تو یہ کہ
05:09اور ٹھیکے لے گا
05:10اس رشوت سے جب اس کو فائدہ حاصل ہوگا
05:12اس میں سے پیسہ دے گا
05:13یہ کوئی بزنس اور کاروبار تو ہے نہیں
05:15اور فرض کر لیں
05:16کہ اگر یہ کوئی بزنس بھی ہوتا
05:18کاروبار بھی ہوتا
05:19تو نفع اگر فکس کر دیا جائے
05:21چاہے وہ رقم میں
05:23مثل نہیں کہتا
05:24کہ ہر مئنے دس ہزار دوں گا
05:25یا اس طریقے سے
05:26کہ جو رقم تم نے دی ہے
05:28اس کا ٹین پرسنٹ دوں گا
05:29یہ بھی فکسی ہوگا
05:30آپ اندازہ کریں
05:31کہ جتنی بھی رقم ہوگئے
05:32اگر ایک لاکھ دیا ہے
05:33تو ٹین پرسنٹ دس ہزار
05:35بلکل کنفرم ہو گیا
05:36ایسی صورت میں
05:37اس میں مانوی لحاظ سے
05:38سود کا مفہوم ہوتا ہے
05:40تو لہٰذا یہ اس طرح کی
05:42انویسٹمنٹ بلکل جائز نہیں ہے
05:43یہ حرام اور گناہ کبیرہ ہے
05:45اور جبکہ آپ سمجھتے ہیں
05:46کہ اس قسم کے معاملات
05:48آج کل بغیر رشوت کے
05:50بغیر کسی کا حق مارے
05:52کسی کو دھکا دیئے
05:53بغیر حاصل کرنا
05:55بہت ہی دشوار ہے
05:56میں نہیں کہتا ہوں
05:57کہ ہنڈر پسنٹ غلط ہو رہا ہے
05:58لیکن بہرحال ایسا ہے
06:00تو اس قسم کے
06:00معاملات میں
06:02پیسہ انویسٹ کر کے
06:03اس کے
06:04مشکوک نفع کو لے کر
06:06اور پھر تذبذب کے عالم میں
06:07ضمیر کی ملامت کے ساتھ
06:09استعمال کرتے رہنا
06:10یہ قطعان غیر مناسب ہے
06:12اپنی جان بچائیں
06:13اور اس میں ہرگز ایسا
06:14کوئی انویسٹمنٹ وغیرہ
06:16نہ کریں
06:17ایک کولر ہمارے ساتھ ہیں
06:19کول لیتے ہیں
06:19السلام علیکم
06:21علیکم السلام
06:22یہ بھائی جان
06:23مجھ سے میں نے تین کسٹنز ہیں
06:24جی
06:25پہلے کسٹن نہیں ہے
06:26کہ مجھ سے جو
06:27قربانی واجب ہونے کی
06:29بے شرائط ہیں
06:30اگر کسی شخص میں
06:31نہ پائی جائے
06:32لیکن وہ یہ کہے
06:33کہ نہیں میں
06:33ترضہ لے کر
06:34قربانی کروں گا
06:35اور بعد میں
06:36یہ ترضہ
06:37اس کے لئے لٹانا بھی
06:38مشکل ہو جائے
06:39اگر وہ اس طرح
06:40قربانی کرتا ہے
06:41تو کیا یہ قربانی
06:42اس کی واجب ادا ہوگی
06:43اور دوسرا
06:45کسٹن نہیں ہے
06:46کہ جو جنہ کی نماز ہے
06:47عیر کی نماز ہے
06:48اور اسی طرح
06:49جو پاتھ نماز
06:50ہم دن میں پڑھتے ہیں
06:51ان کی جماعت
06:52فائن کرنے کے لئے
06:53کم از کم
06:54کتوے مختبیوں
06:55کہ ہونا شرط ہوتا ہے
06:56اور لاسکت
06:57کسٹن یہ تھا
06:58کہ سنت مؤقتہ میں
07:00اور خاص نمازوں میں
07:02قائدہ اولہ میں
07:03بیٹھنے کی بجائے
07:04اگر کوئی کھڑا ہو جائے
07:05تو کیا وہ واپس پلٹ سکتا ہے
07:07اور اگر یہاں پر
07:08کوئی امام صاحب ہوں
07:09تو ان کو
07:10لقمہ دینا کب جائے دوتا ہے
07:11اور اسی طرح
07:13مصطفی صاحب صاحب
07:13یہ لی رہنمہ
07:14یہ فرمائیے گا
07:14سمٹائمز ایسا ہوتا ہے
07:16کہ کوئی بیٹھنے سے
07:17قریب ہوتا ہے
07:17تو کوئی کھڑا ہونے کے
07:19تو ان دونوں صورتوں میں
07:20صحیح صاحب
07:21کب واگر ہوتا ہے
07:22ٹھیک ہے اور
07:24جی بہت شکریہ
07:25جی میں عرض کرتا ہوں
07:35جی بولے
07:37میرا پہلا سوال یہ ہے
07:39کہ میں نے نیت کی ہوئی ہے
07:40کہ میں نے انشاءاللہ
07:41اپنی زندگی میں
07:42قرآن پاک روز
07:43پڑھنا ہے
07:44کھولنا ہے
07:44ناغہ کوئی نہیں کرنا
07:46تو کسی سفر
07:48سفر پہ جانے کے وجہ سے
07:49یا کبھی وضو نہ ہونے کے وجہ سے
07:51اگر میں موبیل
07:52اس دن
07:52ایک دن موبیل میں دیکھ کے پڑھ لوں
07:54تو کیا میری یہ نیت پوری ہو جائے گی
07:56چلے اور
07:57اور دوسرا سوال یہ ہے
07:59کہ ہمارے ماحول میں
08:01ادھر لاہور سے بول رہا ہوں
08:04تو ہمارے ماحول میں
08:05ایسے ہوتا ہے
08:05کہ اکثر ہمارے پاس
08:07جب ہم کسی جگہ پہ جاتے ہیں
08:09یا ہمارے پاس کو مہمان آتے ہیں
08:10اس میں غیر ہمارے
08:12عورتیں بھی ہوتی ہیں
08:13تو ہم ان کے سر پہ
08:14ہاتھ رکھتے ہیں
08:15جسے پیار دینا کہتے ہیں
08:17اگر ہم ایسے نہیں کرتے
08:18تو ہمارے ماحول میں
08:19اسے اچھا نہیں سمجھا جاتا
08:21پیار دینا
08:22یا ہمارے ماحول میں
08:23اسے رواج ہے
08:23تو کیا یہ جائز ہیں
08:24اور
08:26اور
08:26تیسرے سال یہ ہے
08:27کہ عورتیں کیا قبرسان جا سکتی ہیں
08:29یا ان کی کوئی عمر کا تقاضہ ہے
08:32اور
08:34میں انشاءاللہ
08:35اس کرتا ہوں
08:36بھائی کی کوئسٹن پہلے لے لیتے ہیں
08:40آپ نے شاید فرمایا
08:41کہ اگر کسی کے پاس
08:42قربانی کی شرائط جمع نہ ہوں
08:44جو چار ہوتی ہیں
08:45میں انشاءاللہ اس کو
08:45نیکس پورگرام میں
08:47تفصیل سے ذکر کروں گا
08:48انشاءاللہ
08:49تاکہ قربانی کا یام
08:50تھوڑے قریب آئے تو
08:51سمجھنے میں آسانی ہو
08:52لیکن بہرحال
08:53مسلمان ہونا
08:53آقل و بالغ ہونا
08:56مقیم ہونا
08:57اور مالک نصاب ہونا
08:59یہ چار شرطیں ہیں
09:00تفصیل بعد میں کر لیں گے
09:01اب یہ کہہ رہے ہیں
09:02کہ ایک شخص کے اندر
09:02قربانی کی شرائط موجود نہیں ہے
09:04لیکن وہ کہتا ہے
09:05کہ میں قرضہ لے کے قربانی کروں گا
09:07حالانکہ اس کو یقین بھی ہے
09:09بعد میں کہ قرضہ لوٹانا
09:10بے حد مشکل ہوگا
09:12اب اگر وہ قربانی کرتا ہے
09:14تو کیا اس کا واجب ادا ہوگا
09:16یا نہیں
09:17دیکھیں واجب ادا نہیں ہوگا
09:18یہ نفل قربانی بنے گی
09:20کیونکہ اگر وہ قرض لے لے گا
09:21تو مقروض ہے
09:22اور اپنا مالک نصاب
09:23تو پہلے ہے ہی نہیں
09:24تو اس بچارے پہ
09:25کہاں سے قربانی واجب ہوگی
09:27ہاں اگر کوئی
09:28یہ حکم ہوتا ہے
09:28کہ اگر کوئی شرعی فقیر ہے
09:30اور وہ قربانی کی نیت سے
09:32جانور خرید لے
09:34قربانی کی نیت سے جانور خرید لے
09:36کہ میں اسی کو قربان کروں گا
09:37تو پھر اس پر
09:38اس جانور کی قربانی واجب ہو جاتی ہے
09:41قربانی واجب نہیں کہتے
09:43اس کو کہتے ہیں
09:43اس جانور کی قربانی واجب ہے
09:45کہ اب وہ اپنی نیت کو نہیں بدل سکتا
09:47اور ایک ہے
09:47کہ اس نے کوئی
09:48یہ نیت نہیں کی
09:49کہ میں قربانی کی جیت سے
09:50جانور لے کر نہیں آیا
09:51بس پیسے لیے
09:52جانور خرید لیے
09:53آپ سوچا چلو اس کی کر لیتا ہوں
09:55تو پھر یہ نفل ہوگی
09:56واجب نہیں ہوگی
09:57کیونکہ شرائط نہیں پائے گئی
09:58تو بہرحال آپ کی صورتحال سے
09:59اندازہ ایسا ہوتا ہے
10:00کہ اس نے
10:01قربانی کی نیت سے ہی
10:02جانور خریدے گا
10:03اگر خریدے گا
10:04تو بہرحال اس پر قربانی
10:05اس جانور کی واجب ہوگی
10:06لیکن اس طرح کا بیجہ تکلف کرنے
10:09کی بلکل اجازت نہیں ہوتی ہے
10:10شریعت کسی کے سامنے
10:12بلا ضرورت دست سوال
10:13دراز کرنا
10:14مانگنا
10:14اور اس طرح اپنے آپ کو
10:16ایک طریقے سے
10:17کسی کے سامنے
10:18زلت پر پیش کرنا
10:19بلکل ناپسند کرتی ہے
10:21اور یہاں کوئی ایسی ضرورت نہیں ہے
10:22کہ وہ مانگ کر قربانی کریں
10:24لہٰذا اس کو منع کیا جائے گا
10:26کہ آپ ایسا ہرگز
10:27نہ کریں
10:27لیکن بہرحال کرے گا
10:29اور قربانی کرے گا
10:30تو قربانی ہو جائے گی
10:31اس کے
10:32ایک انہوں نے کہا
10:33کہ جمعہ عید
10:34اور پانچ نمازیں
10:35جو ہم پڑھتے ہیں
10:36اس میں کم از کم
10:37کتنے مقتدی ہوں
10:38تو جماعت متحقق ہوگی
10:41دیکھیں جمعہ اور عید
10:42کا تو ایک حکم ہوتا ہے
10:43کہ امام کے علاوہ
10:44کم از کم تین مقتدی ہوں گے
10:46تو اید ہوگی
10:47یا جمعہ ہوگا
10:48اس سے کم ہوں گے
10:49تو اید اور جمعہ
10:50ادا نہیں ہوگا
10:51لیکن جو عام فرض
10:52نمازی ہوتی ہیں
10:53اس میں اگر امام کے علاوہ
10:55ایک بھی مقتدی ہو
10:56تو یہ جماعت متحقق ہو جائے گی
10:58جیسے دو آدمی کھڑے ہیں
10:59تو امام آگے کھڑے ہو جائے
11:00اور ان کے ٹکنوں کے قریب
11:02بس تھوڑا پیچھے
11:02ان کے ساتھ
11:03دوسرا مقتدی کھڑا ہو جائے
11:05یہ جماعت ہو جائے گی
11:06لیکن عید اور جمعہ کے لئے
11:07کم از کم تین مقتدی ہونا
11:09لازم ہوتا ہے
11:10ایک انہوں نے کہا
11:11کہ اگر کوئی فرض پڑھ رہا ہے
11:12یا سنت موقع دا ادا کر رہا ہے
11:15اور قائدہ اولہ کے اندر
11:17بیٹھنا تھا بھول گیا
11:18اور کھڑا ہو گیا
11:20تو کیا یہ نیچے بیٹھے گا
11:21کہ نہیں
11:22تو دیکھیں اگر وہ
11:24بیٹھنے کے زیادہ قریب
11:25انہوں نے تھوڑا سا اٹھا تھا
11:26تو فوراں بیٹھ جائے
11:27پھر تو ٹھیک ہے
11:28لیکن اگر سیدھا کھڑا ہو گیا
11:29تو پھر واپس آنا
11:30اس کا گناہ ہوگا
11:31اب یہ سیدھا کھڑا ہو جائے
11:33اور آخر میں
11:33سجدہ صحف کر لیں
11:35اب یہی مسئلہ پھر
11:36اگر امام کے ساتھ ہو
11:37کہ امام صاحب اگر بیٹھنے کے قریب ہیں
11:39اور کسی نے فوراں لقمہ دے دیا
11:41اور وہ بیٹھ گئے
11:42ٹھیک ہے
11:42لیکن اگر امام صاحب
11:44سیدھے کھڑے ہو گئے
11:45اب کسی نے لقمہ دیا
11:46تو کیونکہ اب تو
11:47امام کا لوٹنا بھی جائز نہیں تھا
11:49تو یہ بے محل لقمہ ہوگا
11:51جس نے لقمہ دیا
11:52اس کی نماز فاسد ہو جائے گی
11:53اور اگر کھڑے ہونے کے بعد
11:55امام نے لقمہ قبول کر کے بیٹھ گئے
11:57تو باقی سب کی نماز بھی فاسد ہوگی
12:00اس لئے امام کی پیچھے
12:01وہ لوگ کھڑے ہوں
12:02جن کو شرعی مسائل آتے ہوں
12:03اور انہیں معلوم ہو
12:05کہ لقمہ کب دینا ہے کب نہیں
12:06بعض اوقات تو ایسے کھڑے ہو جاتے ہیں
12:08کہ امام کو لقمہ کی ضرورت ہوتی ہے
12:09وہ خاموش رہتے ہیں
12:10امام بیچارہ غلطی کر بیٹھتا ہے
12:12پوری مسجد میں فتنہ فساد ہو جاتا ہے
12:14اور بعض اوقات ایسے کھڑے ہوتے ہیں
12:15جن کو پتہ ہی نہیں ہوتا ہے
12:16وہ بات بات پر لقمہ دے کر
12:18سب کی نمازوں کے فساد کا احتمام کر رہے ہوتے ہیں
12:20اس لئے دونوں ہی خطرناک ہیں
12:23شرحی طور پر جس کو مسئلہ معلوم ہو
12:24وہی کھڑا ہو
12:26یہی سب سے بہتر ہے
12:28ایک بھائی نے کہا
12:29کہ میں نے نیت کی تھی
12:30کہ میں روزانہ قرآن مجید کھول کر پڑھوں گا
12:34تو اب بعض اوقات ہم سفر پہ جارے ہوتے ہیں
12:35بعض اوقات بے وضو ہوتے ہیں
12:37تو اگر میں موبائل میں پڑھ لوں
12:38تو یہ قرآن کھول کر جو پڑھنے کی
12:40میں نے نیت کی تھی
12:41کیا یہ نیت پوری ہوگی کے نہیں
12:44دیکھیں
12:45اگر آپ اس کی منت بھی مانتے نا
12:47یہ نہیں کہہ دیتے
12:47کہ میں اللہ کی رضا کی خاطر قرآن کھول کر پڑھوں گا
12:50تو یہ کوئی شرحی منت نہ ہوتی
12:52اور آپ نے ویسے ہی نیت کا کہا ہے
12:54تو کوئی آپ پابند نہیں ہو گئے
12:56کہ باقیدہ قرآن پاک جو کتابی شکل میں ہیں
12:58اس کو کھول کر آپ پڑھیں
13:00آپ موبائل پہ بھی پڑھ سکتے ہیں
13:02آپ کسی اور صفحے پہ لکھا ہو
13:04اس پہ پڑھ سکتے ہیں
13:05بہرحال یہ نیت پوری کرنا کوئی لازم نہیں ہے
13:08اگر آپ سفر پہ ہیں یا بے وضو ہیں
13:09تو موبائل میں بلکل آپ کا تلاعوات جاری رکھیں
13:12تاکہ آپ کا ناغہ نہ ہو
13:13اور آپ بلکل گناہگار نہیں ہوں گے
13:15انہوں نے کہا کہ ہمارے محول میں
13:17لاہور سے انہوں نے کہا ہے
13:18اور گاؤں وغیرہ میں بھی کافی ایسے محول ہوتا ہے
13:21کہ جب مہمان آتے ہیں
13:22تو نام محرم عورتیں بھی ہوتی ہیں
13:24تو وہ سر آگے کر دیتی ہیں
13:26تو ہم سر پہ ہاتھ رکھ دیتے ہیں
13:27اس کو پیار کرنا کہتے ہیں
13:29تو کیا یہ جائز ہے یا نہیں ہے
13:32دیکھیں اگر اس قسم کے رواج ہوتے ہیں
13:34ان مدارات کا لحاظ کرنے میں
13:36شرن کوئی حرج نہیں ہوتی
13:37خاص طور پہ جبکہ بڑے بڑے ہوتے ہیں
13:39نانا ہیں دادا ہیں
13:40تایا ہیں پھپا ہیں
13:41بڑی عمر کے ہوتے ہیں
13:43تو بچی اپنا سر آگے کر دیتی ہیں
13:45ہونے یہ چاہیے
13:46یہ خاص طور پہ اس کی احتیاط کر لیں
13:47کہ ایک موٹی چادر
13:48یا ایسا دپٹہ جو باریک نہ ہو
13:52وہ سر پر ہو
13:53بس ہلکے سے سر پہ یوں ہاتھ رکھ دیں
13:55اس کی گنجائش بالکل نکلے گی
13:57اور اگر آپ اس سے کم عمر کے بارے میں
13:59پوچھنا چاہتے ہیں
13:59میں خیال میں کم عمر کا
14:00تو یہ رواج اکثر میں نے نہیں دیکھا
14:02یہ کوئی کزن وغیرہ بھی
14:03کسی کے سر پہ ہاتھ رکھ رہے ہوں
14:04لیکن بہر آج سر مکمل طور پر
14:06ٹھکا ہوا ہے
14:07اور آہستگی سے
14:08سر کے اوپر ہاتھ رکھ دیا جائے
14:10صرف اس وجہ سے
14:11کہ جیسے آپ نے خود فرمایا
14:13کہ بعض ہماری رسومات
14:15گھروں کے اندر ایسی رائج ہو جاتی ہیں
14:16کہ اس کے خلاف جانے پر
14:18پھر لوگ بدگمان ہوتے ہیں
14:20ناراض ہو جاتے ہیں
14:21وہ سمجھتے ہیں
14:22کہ دل میں قدورت ہے
14:23شاید پیار نہیں ہے ان کو
14:25شاید کوئی اور مسائل ہیں
14:27اور اس قسم کی بدگمانیوں کے ساتھ
14:28پھر پروولم ہوتی ہے
14:29تو تھوڑی بہت اس کی بالکل گنجائش
14:31نکل سکتی ہے
14:34ایک بہن نے فرمایا تھا
14:35کہ میں بیوٹی پولر چلاتی ہوں
14:37اور ہم دلہن تیار کرتے ہیں
14:39بات اوقات ایسا ہوتا ہے
14:40کہ کلائنٹ اپنی کچھ رقم
14:41ہمیں ایڈوانس دے دیتے ہیں
14:43اور ہم ان کو ٹائم بتا دیتے ہیں
14:44کہ فلان وقت میں
14:45ہم تمام چیز ارینج کر کے رکھیں گے
14:47آپ دلہن کو لائیں
14:48اور ہم آپ اس کو تیار کر دیں گے
14:50لیکن بس اوقات ایسا ہوتا ہے
14:52کہ جب وہ ٹائم آنے والا ہوتا ہے
14:54اس سے پہلے ہی وہ اپنا معاہدہ
14:55کینسل کر دیتے ہیں
14:57اب ہم نے ساری ارینجمنٹ کی ہوتی ہے
14:59اپنے سٹاف ہوتا ہے
15:00کسی اور کو ہم بوکنگ نہیں دیتے
15:02اس سے ہمارا بظاہر
15:03ایک نقصان کا پہلو نکلتا ہے
15:05تو کیا ہم یہ جو ایڈوانس انہوں نے دیا ہے
15:07اگر وہ ڈیل کینسل کرتے ہیں
15:09تو ہم اس کو رکھ سکتے ہیں
15:11یا نہیں رکھ سکتے ہیں
15:13دیکھیں اگر اس میں آپ کے لئے
15:15بالکل نقصان کا پہلو ہے
15:16کہ آپ ارینجمنٹ کرتے ہیں
15:18اس ٹائم کو
15:18اور لوگ کہتے ہیں
15:19بھی ہم نے دلن کلانا
15:20آپ نے کہا نہیں
15:21ہم نے تو ٹائم دیا ہوا ہے
15:22یہ آپ کی یقینن بزنس کا نقصان ہے
15:24اور پھر وہ آخر میں کینسل کر دے
15:26اور آپ اس کو پیسے بھی واپس کر دیں
15:28تو یقینن آپ کا نقصان ہے
15:29تو اس کی گنجائش بالکل نکلے گی
15:31لیکن آپ یہ پہلے ہی ریٹن
15:33اس کے اوپر لکھ دیں
15:33کہ اگر آپ نے ڈیل کینسل کی
15:35تو یہ آپ کا پیسہ
15:36اپنے نقصان کے تدارو کے
15:38سلسلے میں ہم روک لیں گے
15:40اگر وہ یس کرتے ہیں
15:41اسی پر ڈیل کریں
15:42اور پھر آپ کے لئے انشاءاللہ
15:44شرن یہ جائز ہو جائے گا
15:45اور آپ اس کو رکھ سکتے ہیں
15:47افضل اور اولا یہ ہے
15:48کہ واپس کر دیں
15:49لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں
15:50کہ اس طریقے سے
15:51ایک دوسرے کو بتاتا ہے
15:52دوسرا تیسرے کو
15:53تیسرا چوتھے کو
15:54اور ہمارے ہاں معاملہ یہ ہے
15:56کہ اگر آپ کسی کے ساتھ
15:57اچھا سلوک کرتے ہیں
15:58وہ اس کو سراحتہ کم ہے
16:00آپ کو اور نقصان پہنچانے کے لئے
16:02تیز ہو جاتا ہے
16:04مستعید ہو جاتا ہے
16:05تو ایسی صورت میں
16:06بلکل آپ ایڈوانس
16:07رکھ سکتے ہیں
16:09یہ انہوں نے کہا
16:10کہ ہم چار دوست تھے
16:11ہمارے پاس پیسے نہیں تھے
16:13ایک کے پاس پیسے تھے
16:14ہم نے کہا
16:14یار تو دیکھ
16:14ابھی کھانا کھلا دے
16:15جب ہماری سیلری آئے گی
16:17تو ہم تیرہ کھانے کا پیسہ
16:19بھی تجھے واپس لوٹا دیں گے
16:21لیکن ابھی تو ہمیں کھلا دے
16:30شرط کے زمرے میں تو نہیں آتا
16:31جوئے کے زمرے میں تو نہیں آتا
16:33نہیں نہیں آتا
16:34بلکہ یہ آپ نے ایک طریقے سے
16:36اس سے قرض طلب کیا ہے
16:37کہ آپ ہمیں کھانا کھلا دیں
16:39گویا کہ ڈائریکٹ چاہے نہ دیں
16:40لیکن ہمیں کھانا کھلا دیں
16:42اور اس کی پیمنٹ
16:42ہم آپ کو بعد میں
16:44واپس کر دیں گے
16:45تو یہ قرض کسی صورت بنتی ہے
16:47اور یہ شرط بالکل جائز ہے
16:48ہاں اگر آپ یوں کہہ دیتے
16:50کہ اگر تو یہ کرے گا
16:51تو تجھے کھانا کھلانا ہوگا
16:53اگر تو یہ نہیں کرے گا
16:54تو پھر ہم پیسے ادا کریں گے
16:55یہ کچھ شرط بن جاتی
16:57لیکن یہاں پر
16:57شرط نہیں بن رہی ہے
17:00ایک مختصر سا بریک لیں گے
17:03ہمیں یقین ہے
17:03اب ہمارے ساتھ ہی رہیں
17:05بسم اللہ الرحمن الرحیم
17:06پہلے قوز لیتے ہیں
17:07السلام علیکم
17:11السلام علیکم
17:13حالو جیو
17:14علیکم السلام
17:15جیو
17:16فرمائیے
17:17محسی صاحب
17:18میں نے آپ سے پوچھنا تھا
17:20کہ ذکات کے پیسے سے مرہوموں کا ختم
17:22یا قرآن خل نہیں کروائی جا سکتی ہے
17:24اور
17:26اور جی بھائی شکل
17:27میں ارز کرتا ہوں
17:28ایک اور کالا رہے ہیں
17:29السلام علیکم
17:33السلام علیکم
17:37شاید لینڈ ڈروپ ہو گئی ہے
17:39یہ بھائی نے پیچھے
17:40کوئیسن کیا تھا
17:41کہ عورت کا قبرستان میں
17:43جانا کیسا ہے
17:44بوڑی یا جوان کیلئے
17:46کیا حکم ہوگا
17:47دیکھیں جہاں پر قبرستان
17:49ویسے تو پہلے سمجھ لیں
17:51کہ قبور کی حاضری
17:52ایک عمر مستحب ہے
17:54نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
17:56نے واضح فرمایا
17:56کہ پہلے میں نے تمہیں
17:58زیارت قبور سے روکا تھا
17:59لیکن میں تمہیں حکم دیتا ہوں
18:01کہ اس سے عبرت اور نصیت حاصل ہوتی ہے
18:02اور اس میں مطلقا سرکار نے
18:04اجازت مرحمت فرمائی
18:06مرد عورت دونوں کے لئے
18:07اس کی اجازت موجود ہے
18:08یہ جو منع کیا جاتا ہے
18:10اچھا یہ کمر مستحب ہے
18:11جو منع کیا جاتا ہے
18:12وہ اس لیے
18:12کہ ایک مستحب کام کے لئے
18:14عورت گھر سے باہر نکلے
18:15تو اکثر عورتوں کا باہر نکلنا
18:17پھر قبرستان کے محول ایسے ہوتے ہیں
18:20کہ وہاں فتنہ
18:21فساد اور خرابی کا اندیشہ ہوتا ہے
18:23لہذا بعض عورتیں
18:24بے پردہ نکلیں گی
18:25ہو سکتا ہے وہاں پر جائیں
18:27تو مردوں عورتوں کا
18:29بہت زیادہ اختلاط ہو
18:30یا بعض سنسان قسم کے قبرستان ہوتے ہیں
18:33تو عزت اور مال کے مسائل ہو سکتے ہیں
18:35اسی طرح اکثر خواتین
18:37جب قبور پر جاتی ہیں
18:38تو رونا پیٹنا
18:39شور شرابہ
18:40یعنی جزاء اور فضاء کر کے
18:42بے عدبی کریں گی
18:43یا گناہگار ہوں گی
18:45اس وجہ سے علماء نے منع فرمایا
18:47اور اس قسم کے امور میں
18:49جو عورت مشغول ہوگی
18:50اسی کے لئے بارے میں یہ ہوتا ہے
18:52کہ اگر وہ گھر سے نکلے گی
18:53تو اس پہ اللہ کی لانت نازل ہوگی
18:55لیکن اگر کوئی بہن
18:57برکل باپردہ طریقے سے باہر نکلتی ہیں
18:59محرم ساتھ ہیں
19:00اور وہاں پہ مرد و عورتوں کو کوئی اختلاط نہیں ہے
19:03جان و مال کا کوئی خوف نہیں ہے
19:04اگر وہ تھوڑی بہت دیر کے حاضری دے کر
19:06اپنے محرم کے ساتھ
19:08یا باہر سے کھڑو کے فاتحہ وغیرہ پڑھ لیں
19:10تو اس میں گناہ کا کوئی پہلو نہیں ہے
19:13وجہ اس کی یہ ہے
19:14کہ دیکھیں اس کی دلیل میں آپ کو ارس کر دیتا ہوں
19:16کہ ہر سال
19:18لاکھوں کے حساب سے خواتین جو ہیں
19:20وہ شہداء اہد کے مزارات پر حاضری دیتی ہیں
19:23جنت البقی کے قبرستان میں
19:25اگر چندر نہیں جانے دیتے
19:26لیکن یہ قبرستان کے قصد و ارادے سے جاتی ہیں
19:29باہر فاتحہ پڑھتی ہیں
19:30ایسی جنت المعلہ کا قبرستان ہے
19:32اسی طریقے سے
19:33جو یہ ایجنٹ حضرات ہوتے ہیں
19:37بعض پرانے قبرستانوں کے پاس لے جاتے ہیں
19:39کہ یہاں فلا فلا کی قبر ہے
19:41وہاں جا کے عورت فاتحہ پڑھتی ہیں
19:43تو اگر مطلقاً عورتوں کا اس طرح قبرستان جانا
19:46حرام اور گناہ کبیرہ
19:47اور باعث لانت کہا جائے
19:49تو کیا یہاں باعث لانت رہے گا
19:51اور وہاں باعث رحمت ہو جائے گا
19:52وجہ فرق کیا ہوگا
19:53تو یہ کوئی وجہ فرق یہاں پر ایسا نہیں ہے
19:55کہ وہاں ایک عمر جائز ہو جائے
19:57اور یہاں مطلقاً حرام ہو جائے
19:59اس کے باوجود میں یہی گزارش کروں گا
20:01کہ بہنیں اپنے گھر سے ہی
20:02جو ایسال سواب کرنا چاہیں کریں
20:04کبھی کبھار ایسا اگر ہو
20:06جیسے کوئی محرم جا رہے
20:07راستے میں قبرستان ہے
20:08دل چاہتا ہے ایک عورت کا
20:10کہ میں والدہ کی قبر پہ جاؤں
20:11والد کی قبر پہ جاؤں
20:12بعض بہنیں ایسی ہوتی ہیں
20:14جن کے شہر سے بہت عقیدت ہوتی ہے
20:15اس کی قبر پہ بھی وہ جا سکتی ہیں
20:17لیکن وہی ان تمام شرائط اور قویدات کا
20:20لحاظ رکھنے کے بعد
20:21اور اس میں پھر جوان اور بڑی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے
20:24کیونکہ جب محرم ساتھ ہے
20:25راستہ پورا من ہے
20:26تمام شرائط پوری کر رہی ہیں
20:27تو دونوں جا سکتی ہیں
20:29نہ جانا اور گھر سے ہی
20:31سالے سواب کرنا زیادہ انسب
20:33لیکن جانا جائز
20:34انہوں نے فرمایا خاتون نے
20:36کہ کیا ہم زکاة سے مرہوموں کا ختم
20:39اور قرآن خانی کروا سکتے ہیں
20:42کہ نہیں
20:42تو بہن ایسا نہیں کر سکتے
20:44وجہ اس کی یہ ہے
20:45اس میں تھوڑی تفصیل چلی ہوں کر لیتے ہیں
20:47اس کے اندر مسئلہ پہلے یہ ہے
20:48کہ زکاة کی درست ادائیگی کے لیے
20:51شرعی فقیر کو مالک بنانا
20:54ضروری ہوتا ہے
20:55تو لہذا اگر آپ نے اس طرح کیا
20:57کہ قرآن خانی کی کوئی ختم کروایا
20:58اور کھانا وغیرہ بنا کے
20:59لوگوں کو کھلا دیا
21:00تو کسی کو مالک بنانا لازم نہیں آیا
21:03اس سے آپ کی زکاة ادا نہیں ہوگی
21:05ہاں اگر آپ یوں کرتے ہیں
21:07کہ یہ قرآن خانی کی ختم کی
21:08اب کھانا جو ہے وہ پیکٹس کے اندر بنوا لیا
21:11اور جو آئے تھے وہ شرعی فقیر بھی ہوں
21:14یعنی مالک نصاب نہ ہوں
21:16غنی کو نہیں کھلا سکتے
21:17زکاة غنی نہیں کھا سکتا
21:19یاد رکھیں
21:19اب ان کو آپ وہ پیکٹ مالک بنا دیں
21:22کہ آپ لے جائیں
21:23تو جب آپ نے مالک بنا دیا
21:25تو جتنے کا وہ پیکٹ بنا تھا
21:27اتنے کی زکاة آپ کی ادا ہو جائے گی
21:30لیکن اگر آپ مالک نہیں بناتے
21:32جیسے ہمارے گھر میں مہمان آتے
21:33ہم یہ تو آفر کرتے ہیں
21:34جو کھانا کھائیں آپ کا اپنا گھر ہے
21:36لیکن کبھی ایسا تو نہیں ہوتا
21:38کہ وہ اپنی تھیلی نکال کے
21:39رانے اس میں ڈالنا شروع کر دے
21:41وہ مالک تو نہیں بناتے
21:42اگر کرے گے بھی
21:43تو ہم مایو سمجھیں گے
21:44کہ دیکھو یہ لے کے جا رہا ہے یہاں سے
21:45اس کا مطلب ہے
21:46کہ آپ کھانا مباح کرتے ہیں
21:47مالک نہیں بناتے
21:48اسی طرح اگر آپ نے اس میں کر دیا
21:50تو زکاة ادا نہیں ہوگی
21:51تو دو امور کا بہت خیال لکھنا ہوگا
21:54نمبر ایک وہاں کوئی غنی نہ ہو
21:56جس کو بھی آپ دیں
21:57وہ شریف فقیر ہونا چاہیے
21:59اور دوسرا مالک بنانا ہونا چاہیے
22:01ورنہ ادا نہیں ہوگی
22:03میرا مشورہ ہوگا
22:03زکاةوں سے یہ کام نہ کریں
22:05نفلی صدقے سے کریں
22:06زکاة جو بیچارے شریف
22:08یہ کہلیں کہ
22:10جو ایسے لوگ ہیں
22:12جو مطلب
22:13وہ لفظ میرے ذہن میں دیکھے نہیں آرہا
22:15کہ جو بیچارے غریب قسم کے ہیں
22:18اور وہ خوددار قسم کے ہیں
22:19اور وہ کسی کے سامنے
22:21دست سوال دراز نہیں کرتے ہیں
22:23ان کو جا کے آپ گھروں کے اندر دیں
22:27نہیں کہا چلیں کولر ہیں پہلے کول لیتے ہیں
22:29مزید السلام علیکم
22:31مفتی صاحب کیسے ہیں آپ
22:33اللہ کا بڑا کرم
22:35مفتی صاحب میری نبی ایک افتر ہوئے
22:37سپائنر کارٹ کی سرجری ہوئی ہے
22:40اور میں نے بہت مطلب سے
22:42صرف فرض ادا کرتی
22:44میں نے ساری مر جل سنتے ہیں
22:46کبھی کہ میں نے چھوڑی نہیں ہے
22:47میں آپ سے یہ پوچھتا ہوں
22:49کہ اگر میں جب تک
22:50خیق نہیں ہوتی خالی فرض اور واجب پڑھنے
22:53اس سے میں کوئی گناہ گار
22:56ٹھیک ہے ٹھیک ہے میں ارز کرتا ہوں
22:58انشاءاللہ بالکل ارز کرتا ہوں
23:00دیکھیں ہمارا مذہب اسلام
23:02بہت پیارا مذہب ہے
23:03اور ایک بات اچھی طرح یاد رکھئے
23:06کہ جب حق اللہ اور حق العبد
23:08آپس میں مقابل آ جائیں
23:11تو حق العبد
23:12کو فوقت ہوتی ہے
23:14حق اللہ کو ہم چھوڑتے ہیں
23:16اچھا آپ کہیں گے
23:17یہ تو بیدبی سے لگ رہی ہے
23:19حق العبد کو اوپر لے آئے
23:21اور حق اللہ کو نیچے کر دی
23:22ایسا نہیں ہے
23:23اصل یہ ہے کہ اللہ تبارک و تعالی غیر محتاج ہے
23:26اور ہم محتاج ہیں
23:28تو جب بندے اور اللہ کے حقوق ٹکراتے ہیں
23:30تو بندے کے حق کو اس لئے فوقت دے دی جاتی ہے
23:32کہ وہ محتاج ہے
23:34اللہ تعالی تو نہ عبادت کا محتاج ہے
23:36اسے کوئی غرض نہیں ہے
23:37تو لہٰذا پھر بندے کے حق کا اعتبار کرتے ہوئے
23:40اس کے لئے ریایت کے پہلو نکالے جاتے ہیں
23:43اللہ تبارک و تعالی کے حق کا لحاظ کرتے ہوئے
23:46یہ مطالبہ نہیں ہوتا
23:47کہ چاہے تم کتنے بیمار ہو
23:49کتنی تکلیف ہو
23:50اللہ کا حق پورا پورا ادا کرو
23:52بلکہ خود شریعت گویا کہ
23:53خود اللہ تبارک و تعالی نے
23:55اپنے حبیب کے ذریعے ہمیں یہ تعلیم دے دی
23:57کہ جس وقت ایسا معاملہ آئے
23:59تو بندے کے حقوق کا لحاظ کر کے
24:01اس کو فوقت دے کر
24:02میرے حق میں شرع ریایت کے مطابق
24:05اگر تھوڑی بہت کمی بھی ہو جائے
24:06تو تمہارے لئے معاف ہے
24:07یہ ایک اصول میں نے آپ کی خدمت میں ذکر کر دیا ہے
24:10اب اس کی روشنی میں آپ دیکھ لیں
24:11چونکہ آپ کے تکلیف ہے
24:13پریشانی ہے
24:13تو شریعت آپ سے بالکل
24:15سنت غیر موقع دا
24:17موقع دا
24:18نوافل کا کوئی مطالبہ نہیں کرے گی
24:20آپ صرف فرض اور واجب
24:21احتیاط سے پورا کر لیں
24:23یہی آپ کے حق میں
24:24کافی ہے
24:25اور انشاءاللہ آپ کی کوئی گریفت نہیں ہوگی
24:28کسی نے کہا کہ
24:29ہمارے والد صاحب کا
24:30ایک بینک اکاؤنٹ تھا
24:32بینک والوں نے اعلان کیا
24:37تو قرآن اندازی میں اپنا نام لکھوائیں
24:39ہو سکتا ہے یہ نام نکل آئے
24:41تو والد صاحب کو تو شاید یہ شعور نہیں تھا
24:43لیکن ایک بیٹا ان کا جو تھا
24:45اس نے نام لکھوا دیا
24:46اور قرآن اندازی کے اندر
24:48والد صاحب کا نام آ گیا
24:50اور کافی اچھی رقم ان کو مل گئی
24:53اب وہ بیٹا یہ کہتا ہے
24:54کہ یہ رقم میری ہے
24:55کیونکہ میں نے قرآن اندازی میں نام لکھوایا تھا
24:58اور والدین بھی یہ کہتے ہیں
24:59کہ ٹھیک ہے ہم سارا یہ رقم
25:01اس بیٹے کو دے دیتے ہیں
25:02اب باقی بیٹے جو ہیں وہ objection کر رہے ہیں
25:04کہ ایک ہی بیٹے کو سب کچھ دے دیا جائے
25:06اور ہمیں نہ دیا جائے
25:07یہ ٹھیک نہیں ہے
25:09کیا حکم شرع ہوگا
25:11جبکہ وہ کہتے ہیں کہ
25:12آگے بھی حصہ چلے پہلے میں اتنا کارز کر دیتا ہوں
25:15دیکھیں مسئلہ یہ ہے
25:17کہ بیٹے نے اگر فرض کر لیں
25:19قرآن اندازی کا مشورہ دیا بھی تھا
25:20تو اس مشورے یہ سبب تو بن گیا
25:23لیکن حقیقتاً
25:25اگر والد صاحب
25:27اکاؤنٹ ہولڈر نہ ہوتے
25:28تو پھر کیسے ان کا انعام نکلتا
25:32اس لئے اس طرح کے مشوروں کی وجہ سے
25:34کوئی آدمی مکمل چیز کا حقدار نہیں ہو جاتا
25:37یہ والد صاحب کا ہے
25:38وہ جس کو دینا چاہیں دیں
25:40پہلی بات تو ہے کہ
25:41اس بیٹے کا قرآن اندازی کے لیے
25:43نام مختص کرنے پر یہ کہنا
25:45کہ اب یہ پیسہ میرا حق ہے
25:46بالکل غلط ہے
25:47دوسری بات یہ ہے
25:49کہ والدین اپنے اولاد کو جو کچھ دیں
25:51اس میں کوشش کرنے چاہیے
25:53کہ انصاف کے ساتھ دیں
25:54افضل صورت یہ ہوتی ہے
25:55کہ اپنی زندگی میں جب کوئی ہبا کرتے ہیں
25:57توفہ دیتے ہیں
25:58تو افضل ترین صورت تو یہ ہے
26:00کہ اس میں لڑکا لڑکی سب برابر ہونے چاہیے
26:02اگر آپ ایک کروڑ چار بچوں میں
26:05تقسیم کرنا چاہتے ہیں
26:06تو پچیس پچیس لاکھ سب کو دیں
26:07بیٹی کو بھی بیٹے کو بھی
26:09اور مفضول صورت یہ ہوتی ہے
26:11انہی سے کم درجے کی صورت
26:12کہ بیٹے کو ڈبل دے دیں
26:13بچی کو اس کا عادہ دے دیں
26:15جیسے
26:17وراست کے بارے میں ہے
26:18کہ لڑکے کے لیے
26:22دو لڑکیوں کے برابر حصہ ہے
26:24یہ والا طریقہ کریں
26:25لیکن اس طرح کرنا
26:26کہ ایک ہی بچے کو سب کچھ دے دینا
26:28اور باقی کو محروم کرنا
26:29یاد رکھیں یہ نائنصافی ہے
26:31اور اس میں آخرت میں
26:33والدین کے لیے گرفت کے امکانات ہیں
26:35رحمت کونین صلی اللہ علیہ وسلم
26:37نے شاہد فرمایا
26:38اپنی اولاد میں عدل سے کام لو
26:41حتی کے بوسہ دینے میں
26:42یعنی اگر ایک بچے کو پیار کرو
26:44تو آپ دوسرے کو نہیں کرو گے
26:46یہ عدل کے منافع ہوگا
26:47اور عدل کے خلاف ہوتا ہے ظلم
26:49اس کا مطلب ہی آپ نائنصافی کر رہے ہیں
26:51دوسرے کو بھی پیار کریں
26:52سب کے اندر ایکوئل کوشش کرنی چاہیے
26:54لیکن بہرحال یہ ہوتا ہے
26:56بعض اوقات ایک بچے کو کچھ زیادہ دے دیا
26:58دوسرے کو کچھ کم کر دیا
27:00اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا
27:01اور خاص طور پر اگر دینی فضیلتوں
27:03کہ بیٹا عالم ہے
27:04مفتی ہے
27:05زیادہ فرما بردار ہے
27:07زیادہ ماں باپ کی خدمت کرتا ہے
27:09دوسرے نہیں کرتے
27:10اس وجہ سے ماں باپ نے تھوڑا سس کو زیادہ دے دیا
27:12ان کو کم
27:13اس کی بھی گنجائش نکلے گی
27:14لیکن بالکل لیا محروم کرنا
27:16بالکل صحیح نہیں ہے
27:17اسی طرح ایک اور ان کا حصہ ہے
27:19لیکن پہلے میں ایک مختصہ سا بریک لوں گا
27:21انشاءاللہ حاضر ہوتے ہیں
27:24اس طرح ان کا دوسرا حصہ یہ تھا
27:26کہ اگر والدین
27:27ایک بیٹے کو بہت سپورٹ کریں
27:29اسے گھر بھی لے کر دے دیں
27:31اور مالی لحاظ سے بھی سپورٹ کریں
27:34اور دوسرے بچوں کو کچھ بھی نہ دیں
27:35حالانکہ دوسرے بچے بھی
27:37اپنے والدین کا بہت خیال رکھتے ہیں
27:39تو کیا حکمیں شرع ہوگا
27:42دیکھیں اس میں تھوڑی سی نظر کرنے کی
27:43بلکل ضرورت ہوگی
27:44کہ آخر ایسا والدین کیوں کر رہے ہیں
27:46بعض اوقات ایسا ہوتا ہے
27:47کہ بعض بچوں کی جوب اچھی ہوتی ہے
27:49کاروبار اچھا ہوتا ہے
27:51ان کی ارنگ وغیرہ کے معاملات اچھے ہوتے ہیں
27:54اور ایک بیٹا تھوڑا سا پسماندہ ہوتا ہے
27:56اس کے پاس اپنا گھر نہیں ہوتا
27:58اس وجہ سے والدین سپورٹ کر دیتے ہیں
28:00کیونکہ سب والدین چاہتے ہیں
28:01ہمارے بچے خوش و خرم رہیں
28:03اور ان کو کوئی صدمہ غم نہ ہو
28:05وہ اپنی جہت سے دیکھ رہے ہوتے ہیں
28:07اور برابر والے اپنی نظر سے دیکھ رہے ہوتے ہیں
28:10ایک لمحے کے لئے ایسے موقع پر
28:13ماباب بن کر دیکھنا چاہیے
28:15میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ
28:16بعض وقت مسئلہ آپ نیچے سے بھی دیکھیں
28:18اور اوپر سے بھی دیکھیں
28:20اگر ماباب کا اور اولاد کا مسئلہ ہے
28:22تو ایک دفعہ اولاد بن کر دیکھیں
28:23اور ایک مرتبہ اپنے آپ کو
28:25ماباب بن کر ذرہ نیچے سے دیکھیں
28:27نیچے کو دیکھیں
28:28تو آپ کو بہت فرق نظر آ جائے گا
28:30اگر ایسی صورتحال ہے
28:32تو تھوڑا کوپریٹ کرنا چاہیے
28:40کچھ یا تو ان کو اعتماد ملے
28:42ان سے مشورہ کریں
28:43اور پھر کہے کہ اگر تم اجازت دیتے ہو
28:45اپنے بھائی کو
28:46ہم تمہارے بھائی کو سپورٹ ہو جائے گی
28:47وہ یس کریں
28:48تو دل میں قدرتیں نہیں آئیں گی
28:50دوسری صورت یہ ہے
28:51کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے
28:53بس بعض وقت ہوتا ہے
28:54کہ ایک بچے کی طرح
28:55بہت زیادہ والدین
28:56مائل ہوتے ہیں
28:57اور وہ اپنی باطنی کیفیات پر
29:00کنٹرول نہیں کر پاتے ہیں
29:01اور وہ یہ نہیں دیکھتے
29:02کہ دوسروں کی دلازاری ہو رہی ہے
29:04ہم دوسروں کو پیستے چلے جا رہے ہیں
29:06بعض وقت تو
29:07بعض بچے بہت زیادہ خدمت کر رہے ہوتے ہیں
29:10اور ماباپ ان کو اگنور کر رہے ہوتے ہیں
29:13اور جو رولی رویہ رکھتا ہے
29:14ذرا نخرے کرتا ہے
29:15تکبر کرتا ہے
29:16کبھی کبھار شاؤٹنگ بھی کر دیتا ہے
29:19اس کو منانے کے اندر لگے رہتے ہیں
29:20اور اس کو انعامات وغیرہ دیتے رہتے ہیں
29:22اس سے جو خدمت کرنے والے ہیں
29:24ان کے دل میں بھی
29:25کافی تکلیف ہوتی ہے
29:26وہ ہرٹ ہوتے ہیں
29:27اگرچہ نہیں ہونا چاہیے
29:28آپ اللہ کی رضا کے خاطر کریں
29:30لیکن بہرحال ایسی صورت میں
29:31ماباپ کو احتیاط کرنی چاہیے
29:33لیکن یہ ہم نہیں کہیں گے
29:35کہ وہ گناہگار ہوں گے
29:36کیونکہ ان کا پیسہ ہے
29:38وہ جس کو اپنے زندگی میں دینا چاہیں
29:39وہ دے سکتے ہیں
29:40باقی یقیناً دوسری اولاد کو بھی
29:43کچھ نہ کچھ دیتے ہوں گے
29:44یہ وہ والی صورت نہیں ہے
29:45کہ ایک کو سب دے دیا
29:55اس صورت میں والدین
29:56لیکن بہرحال یہ آگے چل کر
29:59ان بھائیوں کے اندر بھی
30:01بعض اوقات کینا اور بغز کا سبب بن سکتا ہے
30:04کیونکہ جب ایسے والدین رخصت ہو جاتے ہیں
30:06تو جس بھائی کی طرف زیادہ مائل ہوں
30:08پھر دیگر بھائی بہن
30:09اس کو وہ عزت دینے کے لئے تیار نہیں ہوتے
30:11کیونکہ پہلے دل میں نفرتیں
30:13اور کراہت بھری ہوتی ہے
30:14کہ اس کی وجہ سے ہم محروم ہوئے
30:16اور پھر آگے چل کر
30:17اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں
30:20میں والدین سے گزارش کرتا ہوں
30:22آپ جب بھی کوئی فیصلہ کریں
30:23تو تھوڑا سا ایک روڈ میپ بنا لیا کریں
30:26یعنی ایک چیز دیکھیں ہم کیا کر رہے ہیں
30:28شریعہ لحاظ سے ٹھیک ہے کہ نہیں
30:29اس کے آگے دس سال بعد پانچ سال بعد
30:32کیا اثرات مرتب ہوں گے
30:34موجودہ جو افراد ہیں
30:35اس پریزنٹ جو ڈیس چل رہے ہیں
30:38اس کے اندر ان کے اوپر کیا اثرات مرتب ہوں گے
30:40اتنا زیرک انسان کو ہونا چاہیے
30:42نہ ہو تو مشاورت کر لیں
30:43یہ ہمارا مشورہ ہے
30:45کسی نے کہا کہ اگر کوئی دینی معلوماتی
30:48پرگرام ٹی وی پر آ رہا ہو
30:50اور وہی ٹائم جماعت کا بھی ہو
30:52تو کیا ہم پرگرام دیکھیں
30:54یا جماعت کیلئے جائیں
30:57دیکھیں مردوں کو چاہیے
30:58کہ جماعت کیلئے جائیں
30:59کیونکہ واجب عین ہے
31:00پرگرام دیکھنا آپ کے لئے بہت افضل ہے
31:02ٹھیک ہے
31:03لیکن یہ ہے کہ آپ پہلے چلے جائیں
31:11سوشل میڈیا پر آ جاتا ہے
31:12آپ وہاں پر دیکھ سکتے ہیں
31:14اس لئے ہمارا مشورہ ہوگا
31:15جماعت ہرگز ترک نہ کی جائے
31:16اور پوچھا ہے کہ عورتوں کے لئے کیا حکم ہوگا
31:19ہاں عورتوں کے لئے ہم یہی کہیں گے
31:21کہ پہلے اگر واقعی اچھا معلوماتی پرگرام ہے
31:23پہلے وہ پرگرام دیکھ لیں
31:25بعد میں نماز پڑھ لیں
31:26کیونکہ بہنوں کے لئے تو کوئی جماعت لازم ہے نہیں
31:28وہ ڈیلے کر سکتی ہیں
31:30ہاں اگر فرض کر لیں کہ ایسی صورت ہے
31:32کہ نماز کا وقت تنگ ہے
31:34یا پرگرام دیکھ لیں
31:36یا نماز پڑھ لیں
31:37پرگرام میں لگیں گی
31:38نماز قضا ہو جائے گی
31:39تو پھر تو نماز پڑھنی ہوگی
31:40اور قضا کے امکان نہیں ہیں
31:42وقت میں گنجائش ہے
31:43تو پہلے پرگرام دیکھ لیں
31:44اور اس کے بعد پھر وہ نماز کو ادا کریں
31:48یہ انڈیا جیپور سے ایک وکیل صاحب نے
31:51مجھے بھیجا تھا
31:52تو میں بہن ہی اس سوال کو نقل کر رہا ہوں
31:54ان کے الفاظ میں
31:55وہ کہتے ہیں کہ ہم کورٹ میں
31:5799% جھوٹ بولتے ہیں
31:59اور کوئی بھی وکیل ایسا نہیں ہوگا
32:02کہ جو جھوٹ نہ بولتا ہوں
32:03سب جھوٹ بولتے ہیں
32:04اور جو سچ کا دعویٰ کرے
32:06کہ میں بالکل 100% سچ بولتا ہوں
32:08کہتے ہیں یہ بھی جھوٹ ہے
32:10اب یہ کہتے ہیں میری عمر ایسی ہے
32:11کہ یہ چھوڑ دوں
32:12تو کچھ اور کرنا میرے لئے ممکن نہیں ہے
32:14یعنی وقالت اگر میں چھوڑ دوں
32:16اور اگر میں
32:17اس طرح نہ کروں
32:18یہ دیگر معاملات
32:20تو میرا گھر بار کیسے چلے گا
32:21تو کیا میرے لئے
32:23جھوٹ وغیرہ بولنے کی
32:24گنجائش ہوگی
32:25یا نہیں ہوگی
32:27دیکھیں اس میں میں
32:28زیادہ تفسرہ نہیں کروں گا
32:29پہلی بات تو یہ
32:30کہ میں وقالہ کی تھوڑی سے
32:31تائید کروں گا
32:32کہ ایسا نہیں ہوتا
32:33کہ ہر ایک جھوٹی بھولے
32:34ہر کیس میں ایسا نہیں ہوتا
32:36بعد میں بالکل سچائی کے ساتھ
32:37بولنے سے بھی کیس حل ہو جاتے ہیں
32:39اور یہ نہیں ہوتا
32:40ہاں ہوگا
32:41دوسری چیز بھی ہے
32:42اور ہے
32:42مطلب ہم بھی
32:43اسی معاشرے کا حصہ ہیں
32:44لیکن بہرحال یہ نہیں ہے
32:46کہ ایک کوئی ایک طبقہ
32:47ایسا ہی نہیں ہے
32:47تو خود اپنے طبقے کے بارے میں کہا
32:49لیکن میں تھوڑا سا
32:50ڈیفینڈ کر رہا ہوں
32:51کہ ایسا نہیں ہوتا
32:52کہ ہر طبقے میں
32:53ہنڈر پرسن کو خراب چیز
32:54ہو رہی ہوتی ہے
32:54تھوڑا بہتو پر نیچے ہوتا ہے
32:56پہلی بات
32:56دوسری بات یہ
32:57کہ اکثر جو کیسز کے معاملات ہوتے ہیں
32:59یہ حقوق العباد سے تعلق رکھتے ہیں
33:01آپ ایک آدمی کیس جیتتا ہے
33:03اور دوسرا ہارتا ہے
33:04تو لازم اس کے لئے
33:05نقصان کے پہلو نکلتے ہیں
33:06بات پر جیل ہو جاتی ہے
33:07جرمانہ ہو جاتا ہے
33:09پھر اگر وہ قابل گریفت ہو جائے
33:11تو پوری فیملی ڈسٹرپ ہوتی ہے
33:12اس کا سٹیٹس متاثر ہو جاتا ہے
33:14اس کی سابق عزت
33:15بعض اوقات قائم نہیں رہتی ہے
33:17اس صورت میں اگر ہم
33:19جھوڑ بول بول کر
33:20اس طریقے سے
33:20لوگوں کے لئے باعث تکلیف بنتے ہیں
33:22اور پھر آپ یہ کہیں
33:23مفتی صاحب کے گنجائش نکالیں
33:25تو یہ گنجائش
33:26ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے
33:27صحیح بات یہ ہے
33:28یہ حقوق العباد کا معاملہ ہے
33:30اللہ تعالیٰ
33:32آپ کو کھڑا کرے گا
33:33اور جس کے ساتھ
33:34آپ نے اس طرح کی بے انصافی کی
33:35اسے بھی کھڑا کرے گا
33:37اور پھر وہاں معاملہ
33:38نیکیوں کا ہوگا
33:39کہ اگر آپ کی غلطی ثابت ہوگی
33:41تو آپ کی نیکیاں نکال کر
33:42نامعمال میں اس کے ڈالی جائیں گی
33:43اور اگر یہ حساب پورا نہیں ہوگا
33:45تو اس کی برائیاں
33:46آپ کے نامعمال میں ڈالی جائیں گی
33:47اب اگر آپ کی نیکیاں ختم ہیں
33:49تو اللہ جو آپ کے لئے فیصلہ کرنا چاہے
33:51جو حدیث کے مطابق
33:52بہت خطرناک ہے
33:53آپ سمجھ گئے ہوں گے
33:54اور ہو سکتا ہے
33:55کہ جو سامنے والا ہے
33:56وہ جنت میں چلا جائے
33:57اس لئے سوچیں سمجھیں
33:59اچھی طریقے سے
34:00جو بھی آپ فیلڈ کو چوز کرتے ہیں
34:02اپنی اولاد کیلئے پسند کرتے ہیں
34:04ایسی کسی آزمائش میں
34:05نہ اپنے آپ کو ڈالے
34:06نہ اولاد کو ڈالے
34:07کہ ضمیر کی ملامت آپ کو سونے نہ دے
34:10جیسے جیسے وقت گزرتا جائے
34:11جن لوگوں کے ساتھ
34:12آپ نے ظلم و زیادتی کی
34:13وہ خواب میں آ جائیں
34:14وہ تصورات میں آکے
34:16آپ کے ذہن کو جکڑ لیں
34:17اور وہ فریادے کریں
34:19کہ تم نے ہمیں
34:19ہمارے ساتھ جو سلوک کیا ہے
34:21انقریب تم مرنے والے ہو
34:22قبر میں تمہیں پتا چلے گا
34:24میدان مہاشر میں
34:25تم ہمارے سے نکل کر بتاؤ
34:27تو یہ چیزیں خوف زدہ کر دیتی ہیں
34:28آدمی وقت تو گزار لیتا ہے
34:30لیکن اس کے بعد
34:31جب تیس چالیس پچاس سال گزر جاتے ہیں
34:33وہ ماضی کو دیکھتا ہے
34:34تو اس کو ایک ہولناک
34:35بھیانک سا ماضی نظر آتا ہے
34:37اس وقت نہ اولاد کام آتی ہے
34:38بعض اوقات
34:39نہ گھر والے
34:41جن کے لئے ہم نے اتنے گناہ کیے
34:42اور اس کے بعد
34:43سب ہمیں قبر میں چھوڑ کے چلے جاتے ہیں
34:45نہ کوئی فاتحہ
34:46نہ دعا
34:46اس کے بعد پھر جو انجام وہ
34:48تو اللہ پر موقف ہے
34:49تو میں کوئی آخرت کے بارے میں
34:51حتمی بات نہیں کہہ سکتا ہوں
34:52یہ معاملہ
34:53اللہ تبارک پہ تعالیٰ
34:54کہ سپرد ہے
34:55بہرحال سمجھدار ہے
34:57خوف زدہ رہنا چاہیے
34:59ایک بھائی نے کہا
35:00کہ کیا کسی غیر مسلم کو
35:01اس کی سالگیرہ پر
35:03مبارک باد
35:04دے سکتے ہیں
35:05دے سکتے ہیں
35:06بعض اوقات
35:07قریبی لوگ ہوتے ہیں
35:08دوست ہوتے ہیں
35:08سکول میں
35:09کالج میں
35:09روستی کے اندر
35:10آپ کسی جگہ
35:11کام کر رہے ہوتے ہیں
35:12اہل محلہ ہوتے ہیں
35:13تو یہ مدارات کے اندر آتا ہے
35:15تھوڑا بعد بھی
35:15مبارک ہو
35:16تمہاری سالگیرہ مبارک ہو
35:18اس طرح کہہ سکتے ہیں
35:19کوئی اس میں مسئلہ نہیں ہے
35:20ایک بھائی نے کہا
35:21کہ یہ ایک پرفیوم ایسی ہے
35:23جو بڑی
35:23عالی قسم کی ہوتی ہے
35:25لیکن یہ
35:25ویل مچلی کی
35:26الٹی سے تیار کی جاتی ہے
35:28ویل مچلی
35:29الٹی کرتی ہے
35:30اس کو یہ جمع کر لیتے ہیں
35:31اس سے پھر وہ پرفیوم
35:32تیار کرتے ہیں
35:33تو ایسے پرفیوم کا
35:34استعمال کرنا
35:35کیسا ہے
35:36دیکھیں جو میدے سے
35:38جو چیز نکلتی ہے
35:38وہ نجاست غلیظہ ہوتی ہے
35:40اور اگر واقعی فش
35:42ویل مچلی
35:42اس طرح کے الٹی کرتی ہے
35:43اور یہ کنفرم ہے
35:44کہ وہ میدے سے نکلتی ہے
35:46تو نجاست غلیظہ ہے
35:47اور اب اگر
35:48نجاست غلیظہ
35:49کسی پرفیوم میں ملا کر
35:50اور اس کو
35:51استعمال کیا جائے
35:52تو یقین انہیں
35:52وہ آپ کے
35:53جسم کو
35:54ناپاک کر دے گی
35:55اور اس میں کوئی
35:55اتنی بڑی ضرورت
35:56شامل نہیں ہے
35:57لہٰذا اس سے
35:58اجتناب کیا جائے
35:58تو اجتناب ہی
36:00کرنا واجب ہوگا
36:01ایسی پرفیوم
36:02ہرگز استعمال
36:02نہ کی جائے
36:04ایک بھائی نے کہا
36:05کہ کسی نے کہا ہے
36:07کہ عورت کا
36:07دپٹہ بھی عورت ہے
36:10یعنی
36:11چھپانے کے چیز ہے
36:12اس لئے
36:12اس کی بھی نمائش
36:13نہ کرے
36:14کیا حکم شرع ہوگا
36:16نہیں غلط کہا
36:17اگر تو
36:17اتنا بارک دپٹہ ہے
36:19کہ سر پہ لیتے ہیں
36:19تو بال نظر آتے ہیں
36:20تو پھر تو وہ
36:21یعنی پردے کے قابلی نہیں ہیں
36:23نہ کہ دپٹہ عورت ہے
36:24موٹی چادر لینے چاہیے
36:26لیکن اگر موٹا دپٹہ ہے
36:27تو اگر آپ یہ کہیں
36:29کہ سر کے بال بھی
36:30چھپانے کے تھے
36:31اور دپٹہ بھی
36:31تو اس کا مطلب
36:32دپٹے کے اوپر بھی
36:33ایک اور چادر لیں
36:33تاکہ دپٹہ چھپ جائے
36:35اس کا تو یہی تقاضہ ہے
36:36حالانکہ وہ دپٹہ
36:37ستر ڈھک رہا تھا
36:38کہ سر کو چھپا رہا تھا
36:39تو لہٰذا
36:40اس سے یہ غلط بات کہی
36:42جو پہناوا لباس ہوتا ہے
36:43دپٹہ ہے
36:44اگر موٹا ہے
36:45یا چادر لی ہوئی ہے
36:46تو یہ ستر کے اندر
36:47داخل نہیں ہوتی
36:48نہ اس کو عورت کہیں گے
36:50چھپانے کے چیز
36:50ورنہ تو پھر
36:51ایک چادر کے اوپر
36:52دوسری چادر
36:53ایک دو پٹے پہ دوسر دو پٹہ
36:54اور اس کے کوئی بھی
36:55قائل نہیں ہے
36:56امید ہے کہ
36:57آپ بات سمجھ گئے ہوں گے
36:58اب چونکہ
36:59پرگرام کے وقت
36:59تقریباً ختم ہو رہا ہے
37:01نیکسٹ ویک
37:01اگر زندگی رہی
37:02اللہ تعالیٰ کو منظور ہوا
37:04آپ کی خدمت میں
37:04حاضری کا شرف حاصل کریں گے
37:06میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں
37:07اگر آپ ہمارے پرگرام کو
37:09کسی لحاظ سے
37:10مفید محسوس کرتے
37:11اور الحمدللہ بہت مفید ہے
37:12لاکھوں لوگ اس کو دیکھ رہے ہیں
37:14تو دوسروں کو دیکھنے کی ترغیب دیں
37:16آپ کی ترغیب میں
37:17کوئی پرگرام دیکھے گا
37:18مسئلے سیکھے گا
37:19آپ کے لئے بہت بڑا سباب جاریہ ہے
37:21اللہ تعالیٰ مل کی توفیق تفرمائے
37:22آمین وآخر دعوانا
37:24ان الحمدللہ رب العالمين
Comments

Recommended