Skip to playerSkip to main content
Jazba e Emani - Zindah Insan Ya Matti Ka Dher
#motivational #story #motivation

Category

📚
Learning
Transcript
00:00ایک بستی میں ایک مسافر بھوک سے نڈھال ہو کر دست سوال دراز کرتا رہا
00:04مگر کسی کے پاس اسے دینے کے لیے دو لکمیں نہ تھے
00:08وہ شخص بے بسی کی حالت میں فٹ پاتھ پر سو گیا
00:11اور صبح ہوتے ہی اس کا دم نکل گیا
00:13حیرت کی بات یہ ہے کہ اس کی موت کی خبر سنتے ہی
00:17بستی والوں کا ایمان اچانک جاگ اٹھا
00:20بازار سے چندہ جمع کیا گیا
00:22اور اس کے عیسال سواب کے لیے بڑے بڑے لنگر اور دیگیں تیار کی جانے لگیں
00:27یہ تماشا دیکھ کر ایک درد مند شخص پکار اٹھا
00:30کہنے لگا اے ظالموں اگر کل اسے دو وقت کی روٹی کھلانے کی حمد کر لیتے
00:35تو آج یہ شخص ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان نہ دیتا
00:39دوستو کچھ ایسا ہی حال ہمارے دیگر معاملات کا بھی ہے
00:43ایک تاجر نے مزار پر لاکھوں کی مہنگی چادر چڑھائی
00:46جبکہ اسی مزار کی دیوار کے سائے میں ایسے معصوم بچے کھیل رہے تھے
00:50جن کے تن پر ڈھنگ کا لباس تک نہ تھا
00:53حضرت مجدد علف ثانی رحمت اللہ علیہ کا قول ہے
00:56جو آج بھی ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے
00:59فرماتے ہیں کہ قبروں پر ڈالی جانے والی چادروں کے اصل حقدار وہ زندہ لوگ ہیں
01:05جو سردی اور بے بسی سے تھٹھر رہے ہیں
01:08معاشرے کا یہ رویہ صرف غربت تک محدود نہیں
01:11ایک شخص اپنے واجبات کے لیے دردر کی خاک چانتا رہا
01:15احتجاج کیا مگر کسی نے نہ سنی جب اس نے تنگ آ کر اپنی زندگی ختم کر لی
01:20تو اگلے ہی دن تمام رقم جاری کر دی گئی
01:23ایک اور صاحب اپنے گھر سے قبضہ چھڑوانے کے لیے دفتروں کے چکر کاٹتے کاٹتے دل کے دورے سے انتقال
01:30کر گئے
01:31پولیس نے فوراں پھرتی دکھائی اور گھر واقزار کروا لیا
01:34سوال یہ ہے کہ کیا اب وہ شخص اپنی قبر سے نکل کر اس مکان میں رہنے آئے گا
01:40کیا ہماری ہمدردی اور انصاف صرف لاشوں کے لیے مخصوص ہو چکا ہے
01:45ذرا ٹھہریئے اپنی آنکھیں بند کریں اور سوچیں
01:47کہ ہمارے پڑوسی گلی محلوں دفتروں کے چھوٹے ملازموں
01:52اور گلی میں پھیری لگانے والوں پر کیا گزر رہی ہے
01:55ہم ان کے قریب تو رہتے ہیں لیکن ان کے دکھوں سے کوسوں دور ہیں
01:59شاید ہمیں ان چھوٹے لوگوں کے حالات پوچھنے میں اپنی توہین محسوس ہوتی ہے
02:04ہم ایک ہی گلی میں چار مسجد تو کھڑی کر دیتے ہیں اور انہیں آلی شان فانوسوں سے سجا دیتے
02:10ہیں
02:10لیکن اسی گلی میں رہنے والے کسی بیمار کے پاس دوا کے پیسے نہیں ہوتے
02:15کسی غریب کے چولے میں آگ نہیں جلتی
02:17مگر کوئی صاحب حیثیت اس کا ہاتھ تھامنے نہیں آتا
02:21دوستو عبادت صرف مسجد کی سجاوٹ یا مزاروں کی رونق نہیں ہے
02:26بلکہ اصل عبادت اللہ کی مخلوق کی خدمت ہے
02:29اپنے اردگرد موجود مجبور اور بے کس لوگوں کو اپنائیے
02:33ان کی مالی مدد کیجئے اور اگر مال نہیں دے سکتے
02:37تو کم از کم ان سے محبت سے بات کر کے ان کی دل جوئی کیجئے
02:42یہ وہ فریضہ ہے جو ہم سب کو مل کر ادا کرنا ہے
02:46کیا ہم یہ فریضہ ادا کر رہے ہیں
02:49اگر نہیں تو آج سے ہی اپنی آنکھیں کھولیں
02:52ویڈیو پسند آئی ہو تو اپنے دوستوں کے ساتھ اس ویڈیو کو شیئر ضرور کر دیں
Comments

Recommended