00:00Tariq کے پنوں میں ایک ایسی بستی کا ذکر ملتا ہے جہاں کے لوگ جھوٹ بولنے اور جھوٹی گواہیاں دینے
00:06میں بدنام تھے
00:06اسی بستی کے ایک مرد اور عورت نے شریعت کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے گواہوں اور نکاح خواہوں
00:14کی موجودگی میں خفیہ طور پر نکاح کر لیا
00:17کچھ عرصاتوں سب کچھ ٹھیک رہا مگر پھر میاں بیوی میں ناچاقی ہو گئی
00:21شوہر نے نہ صرف بیوی کو گھر سے نکال دیا بلکہ اس کے تمام شرعی حقوق دینے سے بھی صاف
00:27صاف انکار کر دیا
00:28مظلوم خاتون انصاف کے لیے شہر کے قاضی کی عدالت میں پہنچ گئی
00:32قاضی نے حیرت سے پوچھا کہ بیوی تمہارے اس نکاح کی تو کسی کو خبر تک نہیں تم اسے کیسے
00:38ثابت کرو گی
00:38خاتون نے پورے اعتماد سے جواب دیا کہ جناب ہمارا نکاح آئین شرعی اصولوں کے مطابق ہوا ہے اور اس
00:45کے دو گواہ بھی موجود ہیں
00:47قاضی نے شوہر اور ان گواہوں کو عدالت میں طلب کر لیا جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے
00:53بھری عدالت میں سفید جھوٹ بولا اور اس خاتون کو پہچاننے سے ہی انکار کر دیا
00:58بلکہ یہاں تک بھی کہہ دیا کہ ہم نے تو آج سے پہلے اس عورت کی شکل تک نہیں دیکھی
01:03قاضی صاحب ایک تجربہ کار انسان تھے انہوں نے سب کے چہروں کو غور سے دیکھا اور بھانپ لیا کہ
01:10دال میں کچھ کالا ہے
01:11انہوں نے خاتون سے ایک عجیب سوال کیا پوچھا کہ کیا تمہارے شوہر کے گھر میں کتے موجود ہیں
01:17خاتون نے جواب دیا کہ جی ہاں قاضی نے پوچھا کہ کیا تم کتوں کی گواہی اور ان کے فیصلوں
01:23کو قبول کروگی
01:24خاتون نے فوراں کہا کہ جی قاضی صاحب مجھے منظور ہے
01:28قاضی نے حکم جاری کیا کہ اس خاتون کو اس شخص کے گھر لے جایا جائے
01:32اگر وہاں موجود کتے اسے اجنبی سمجھ کر بھونکنے لگیں تو یہ عورت جھوٹی ہے اور اس کا دعویٰ غلط
01:39ہے
01:40لیکن اگر وہ کتے اسے دیکھ کر پہچان لیں خوشی کا اظہار کریں اور گھر کا فرد سمجھ کر اس
01:46کا استقبال کریں
01:47تو ثابت ہو جائے گا کہ یہ خاتون سچی ہے اور شوہر و گواہ سب جھوٹے ہیں
01:52یہ حکم سنتے ہی شوہر اور گواہوں کے پیروں تلے سے زمین ہی نکل گئی
01:56ان کے چہرے زرد پڑ گئے اور جسم کانپنے لگے
01:59کیونکہ وہ جانتے تھے کہ انسان تو جھوٹ بول کر مکر کر سکتا ہے
02:04مگر جانور نمک حرامی نہیں کرتا
02:06ان کی بدحواسی نے ثابت کر دیا کہ سچا کون ہے اور جھوٹا کون
02:10قاضی نے گرجدار آواز میں سپاہیوں کو حکم دیا
02:13کہ انہیں گرفتار کر لو اور ان جھوٹوں کو کوڑے لگاؤ
02:17اور پھر ایک تاریخی جملہ کہا
02:19کتنی بدترین ہیں وہ بستیاں جن کے انسانوں سے زیادہ ان کے کتے سچے اور وفادار ہوں
02:26دوستو جھوٹ چاہے کتنا ہی منظم کیوں نہ ہو
02:29اللہ تعالیٰ اسے ظاہر کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی راستہ نکال لیتا ہے
02:34اسلام میں جھوٹی گواہی گناہ کبیرہ ہے
02:37کیونکہ یہ کسی کی زندگی اور حقوق کو برباد کر دیتی ہے
02:41اسی طرح سے ایک مصنف کو صرف کاغذات نہیں
02:45بلکہ انسانی نفسیات اور مشاہدے سے بھی کام لینا چاہیے
02:49اللہ پاک ہمیں جھوٹ اور جھوٹی گواہی سے بچائے
02:53اور ہمیشہ سچ کا ساتھ دینے کی توفیق عطا فرمائے
02:57آمین
Comments