00:00ناظرین حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک دفعہ اللہ تعالیٰ سے پوچھا کہ جنت میں میرے ساتھ کون ہوگا
00:05ارشاد ہوا کہ فلان قصاب ہوگا
00:08آپ علیہ السلام کچھ حیران ہوئے اور اس قصاب کی تلاش میں چل پڑے
00:11وہاں دیکھا تو ایک قصاب اپنی دکان میں گوشت بیچنے میں مصروف تھا
00:16اپنا کاروبار ختم کر کے اس نے گوشت کا ایک ٹکڑا کپڑے میں لپٹا اور گھر کی طرف روانہ ہو
00:22گیا
00:23حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس قصائی کے گھر کے بارے میں مزید کچھ جاننے کے لیے بطور مہمان گھر
00:29چلنے کی اجازت چاہی
00:30گھر پہنچ کر قصاب نے گوشت کو پکایا پھر روٹی پکا کر اس کے ٹکڑے شوربے میں نرم کیے
00:37اور دوسرے کمرے میں چلا گیا جہاں ایک نہایت کمزور بڑھیا پلنگ پر لیٹی ہوئی تھی
00:42قصاب نے بمشکل اسے سہارا دے کر اٹھایا اور ایک ایک لقمہ اس کے موں میں دیتا رہا
00:48جب اس نے کھانا تمام کیا تو بڑھیا کا موں صاف کیا
00:51بڑھیا نے قصاب کے کان میں کچھ کہا جسے سن کر قصائی مسکرایا اور بڑھیا کو واپس لٹا کر باہر
00:58آ گیا
00:58حضرت موسیٰ علیہ السلام جو یہ سب کچھ دیکھ رہے تھے آپ علیہ السلام نے قصاب سے پوچھا کہ یہ
01:04عورت کون ہے
01:05اور اس نے تیرے کان میں کیا کہا جس پر تو مسکرا دیا
01:08قصاب بولا کہ اے اجنبی یہ عورت میری ماں ہے
01:12گھر پر آنے کے بعد میں سب سے پہلے اس کے کام کرتا ہوں
01:16یہ روز خوش ہو کر مجھے دعا دیتی ہے کہ اللہ تجھے جنت میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ
01:22رکھے
01:22جس پر میں مسکرا دیتا ہوں کہ بھلا میں کہاں اور موسیٰ علیہ اللہ ہے کہاں
01:27دوستو ماں کی دعا میں یہ تاثیر ہوتی ہے
01:30اپنی ماں کو خوش رکھیں اور دعائیں سمیٹیں
01:33ویڈیو پسند آئی ہو تو اپنے دوستو احباب کے ساتھ شیئر ضرور کر دیں
Comments