00:00țiبھر ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں عبد الرحمن نامی ایک شخص رہتا تھا
00:04اس کے تین بیٹے تھے اور وہ تینوں اپنے والد سے بہت پیار کرتے تھے
00:08عبد الرحمن بھی اپنے بیٹوں کو بہت چاہتا تھا
00:10ایک دن عبد الرحمن نے اپنے تینوں بیٹوں کو اپنے پاس بلایا
00:14اور ہر ایک کو ایک ایک سیب دے کر کہا
00:17کہ بیٹا اس سیب کو کسی ایسی جگہ جا کر کھاؤ جہاں تمہیں کوئی بھی نہ دیکھ رہا ہو
00:22جو بیٹا ایسا کرنے میں کامیاب ہوگا
00:24میں اسے ایک اچھا انعام دوں گا
00:26تینوں بیٹے اپنے والد سے دعائیں لے کر
00:28سیب ہاتھ میں پکڑے گھر سے نکل گئے
00:31اگلے دن عبد الرحمان نے بیٹوں کو دوبارہ بلایا
00:33اور باری باری سب سے پوچھا
00:35سب سے پہلے بڑے بیٹے عبداللہ کی باری آئی
00:38والد نے پوچھا کہ عبداللہ ہے
00:40کیا تم سیب کو ایسی جگہ کھانے میں کامیاب رہے
00:43جہاں تمہیں کوئی نہ دیکھ رہا ہو
00:44عبداللہ نے بڑے فخر سے جواب دیا
00:46جی اباجان میں نے وہ سیب ایک ایسے گھنے درخت کے پیچھے چھپ کر کھایا
00:51وہاں کوئی بھی نہیں دیکھ رہا تھا
00:52پھر عبد الرحمان نے اپنے دوسرے بیٹے یوسف سے پوچھا
00:56یوسف تم بتاؤ تم نے کیا کیا
00:58یوسف نے مسکرا کر کہا
01:00اباجان میں نے تو اپنے کمرے کو اندر سے بند کیا
01:04اور اندھیرہ کر کے سیب کھا لیا
01:06مجھے پورا یقین ہے کہ وہاں مجھے کسی نے نہیں دیکھا
01:09آخر میں عبد الرحمان نے سب سے چھوٹے بیٹے سلیم سے پوچھا
01:13سلیم بیٹا تم بتاؤ تم نے کیا کیا
01:17سلیم نے بڑی سنجیدگی سے جواب دیا
01:19اباجان میں نے اللہ کے ناموں عالی کتاب میں پڑھا ہے
01:23کہ اللہ کا ایک نام البصیر ہے
01:26جس کا مطلب ہے ہر ایک کو ہر حال میں دیکھنے والا
01:30اباجان میں نے بہت کوشش کی اور ہر جگہ تلاش کیا
01:34لیکن مجھے کوئی ایسی جگہ نہیں ملی
01:37جہاں میرا اللہ مجھے نہ دیکھ رہا ہو
01:40اللہ تو ہر جگہ دیکھتا ہے
01:42اس لیے میں وہ سیب نہیں کھا سکا
01:44اور اسے واپس لے آیا ہوں
01:46عبد الرحمان اپنے چھوٹے بیٹے کی اس اقل مندی اور سچی باتور
01:50بہت خوش ہوا اور اسے انعام دیا
01:52پھر عبد الرحمان نے اپنے بیٹوں کو سمجھاتے ہوئے کہا
01:55کہ میرے پیارے بیٹوں
01:57بے شک اللہ تعالی ہم سب کو ہر وقت اور ہر جگہ دیکھ رہا ہوتا ہے
02:01وہ ہماری باتوں کو بھی سنتا ہے
02:03اور جو باتیں ہمارے دل میں آتی ہیں
02:05انہیں بھی جانتا ہے
02:06وہ علیم بزات صدور ہے
02:08یعنی اسے دلوں کے چھپے ہوئے رازوں کا بھی پتہ ہے
02:12والد نے مزید کہا
02:13کہ ہمیشہ اللہ کی نافرمانی سے بچو
02:16اور اس کے حکموں پر عمل کرو
02:18ایسا کرنے سے اللہ تم سے خوش ہو جائے گا
02:20اور تمہیں دنیا میں سکون اور اتمنان دے گا
02:23مرنے کے بعد اللہ تمہیں ہمیشہ کے لیے جنت میں جگہ دے گا
02:27جہاں انسان جو چاہے گا وہ ہو جائے گا
02:30وہاں دل کی ہر خواہش پوری ہوگی
02:32جنت میں اگر ہم کسی پرندے کو دیکھیں گے
02:35اور اسے کھانے کا دل چاہے گا
02:37تو وہ فوراں بھن کر ہمارے سامنے پلیٹ میں آ جائے گا
02:40جب ہم اسے کھالیں گے
02:41تو اللہ اس کی ہڈیوں پر دوبارہ گوشت اور پر روگا دے گا
02:45اور وہ اڑ جائے گا
02:46وہاں جنت میں صرف مزے ہی مزے ہوں گے
Comments