Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
Sabar Aur Jafa Kashi

Category

📚
Learning
Transcript
00:00دوستو خوراسان کے رہنے والے دو درویش ایک طویل عرصے سے ساتھ رہتے تھے
00:04ان دونوں کی زندگی گزارنے کا طریقہ ایک دوسرے سے بالکل الگ تھا
00:08ایک درویش بہت صابر اور شاکر تھا
00:11وہ ہمیشہ بھوکا رہ کر کم کھانا کھاتا
00:13اور وہ اپنا زیادہ تر وقت اللہ کی عبادت اور محنت میں گزارتا تھا
00:17دوسرا درویش اس کے بالکل برعکس تھا
00:20وہ خوب پیٹ بھر کر کھاتا اور سارا سارا دن آرام کرتا تھا
00:24اسی وجہ سے پہلا درویش دبلہ پتلا اور کمزور نظر آتا تھا
00:28جبکہ دوسرا کافی موٹا تازہ اور صحت مند لگتا تھا
00:32ایک بار وہ دونوں کسی دوسرے شہر گئے
00:34تو وہاں کی پولیس نے انہیں جاسوس ہونے کے شک میں گرفتار کر لیا
00:38حاکم نے بغیر کسی گئری تحقیق کے دونوں کو مجرم قرار دیا
00:42اور حکم دیا کہ انہیں ایک ایسی کال کوٹھڑی میں ڈال دیا جائے
00:46جن کا دروازہ اینٹوں سے چن کر مستقل بند کر دیا جائے
00:49کچھ دنوں بعد جب حاکم نے دوبارہ معاملے کی تحقیق کروائی
00:53تو پتا چلا کہ وہ دونوں بالکل بے گناہ تھے
00:56حاکم نے فوراں انہیں رہا کرنے کا حکم دیا
00:59جب کال کوٹھڑی کا دروازہ کھولا گیا
01:01تو لوگ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے
01:03کہ وہ دبلہ پتلا درویش جو کم کھانے کا عادی تھا
01:06وہ تو زندہ تھا
01:08لیکن وہ موٹا تازہ درویش بھوک کی سختی نہ سہ سکنے کی وجہ سے مر چکا تھا
01:13حضرت شیخ سعیدی رحمت اللہ علیہ اس کہانی میں سمجھاتے ہیں
01:17کہ جو لوگ ہمیشہ آرام و عائش و عشرت کے عادی ہو جاتے ہیں
01:20وہ زندگی کی چھوٹی سی سختی بھی برداشت نہیں کر پاتے
01:24اس کے برعکس جو لوگ محنت کش ہوتے ہیں
01:27اور کم کھانے یا سادہ زندگی گزارنے کے عادی ہوتے ہیں
01:31ان میں مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی حمت اور طاقت زیادہ ہوتی ہے
01:35سختی جھلنے کی عادت انسان کو مشکل وقت میں حوصلہ دیتی ہے
01:39صرف جسم پالنے والا انسان مسیبت کے وقت جلد حمت ہار جاتا ہے
01:44قومی سطح پر بھی وہی قومیں ترقی کرتی ہیں
01:47جن کے افراد محنتی اور جفا کش ہوتے ہیں
Comments

Recommended