Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
Rehmat e Khudawandi

Category

📚
Learning
Transcript
00:00ایک عبادت گزار شخص اپنی جھومپڑی میں لوگوں سے دور رہ کر اللہ کی عبادت کیا کرتا تھا
00:05وہ ستر سال تک اسی جھومپڑی میں رہا اور اس طویل عرصے میں اس نے کبھی بھی عبادت نہیں چھوڑی
00:12اور نہ ہی کبھی اپنی جھومپڑی سے باہر قدم نکالا
00:15پھر ایک دن ایسا ہوا کہ وہ اپنی جھومپڑی سے باہر آیا
00:18تو شیطان نے اسے ایک عورت کے فتنے میں ڈال دیا
00:21اور وہ سات دن اور سات راتیں اسی عورت کے ساتھ گناہ میں مبتلا رہا
00:26سات دن گزرنے کے بعد جب اس کی آنکھوں سے بے خبری کا پردہ ہٹا
00:31تو وہ اپنی اس حرکت پر بہت شرمندہ ہوا
00:34اور اللہ تعالیٰ کے حضور سچے دل سے توبہ کی اور وہاں سے چل پڑا
00:38وہ اپنے اس گناہ پر بہت زیادہ نادم تھا
00:41اب اس کی یہ حالت تھی کہ وہ ہر قدم پر نماز پڑھتا
00:45اور اللہ سے معافی مانگتا تھا
00:47پھر ایک رات وہ چلتے چلتے ایک ایسی جگہ پہنچا جہاں بارہ غریب اور مسکین لوگ رہا کرتے تھے
00:53وہ بہت زیادہ تھک چکا تھا
00:55اسی تھکاوٹ کی وجہ سے وہ ان مسکینوں کے قریب ہی گر پڑا
00:59ایک راہب روزانہ ان بارہ مسکینوں کو ایک ایک روٹی دیا کرتا تھا
01:04جب وہ راہب حسب معمول آیا تو اس نے روٹیاں بانٹنا شروع کی
01:08اور اس عابد شخص کو بھی مسکین سمجھ کر ایک روٹی دے دی
01:12اس طرح اس بارہ مسکینوں میں سے ایک کو روٹی نہ مل سکی
01:16اس مسکین نے راہب سے کہا کہ آج آپ نے مجھے روٹی کیوں نہیں دی
01:20راہب نے جب یہ سنا تو حیرانی سے کہا
01:22کہ میں تو بارہ کی بارہ روٹیاں بانٹ چکا ہوں
01:25پھر راہب نے باقی مسکینوں سے پوچھا
01:27کیا تم میں سے کسی کو دو روٹیاں ملی ہیں
01:30سب نے جواب دیا کہ نہیں
01:32ہمیں تو صرف ایک ایک ہی روٹی ملی ہے
01:34یہ سن کر راہب غصے میں آ گیا
01:36اور اس مسکین سے کہا
01:38کہ شاید تم دوبارہ روٹی لینا چاہتے ہو
01:40جاؤ آج کے بعد تمہیں کبھی روٹی نہیں ملے گی
01:43جب اس عابد شخص نے یہ سب سنا
01:46تو اسے اس مسکین پر بڑا ترس آیا
01:48اس نے سوچا کہ میری وجہ سے یہ غریب بھوکا رہ گیا ہے
01:52چنانچہ اس نے اپنی وہ روٹی اس مسکین کو دے دی
01:55اور خود بھوکا رہا
01:56اسی بھوک کی حالت میں اس کا انتقال ہو گیا
02:00جب اللہ کے ہاں اس کی ستر سالہ عبادت
02:03اور گناہ میں گزری ہوئی ان سات راتوں کا وزن کیا گیا
02:07تو اللہ کی نافرمانی میں گزاری ہوئی
02:09وہ راتیں اس کی ستر سالہ عبادت پر بھاری ثابت ہوئیں
02:13لیکن پھر جب ان سات راتوں کے گناہ کا مقابلہ
02:16ایک روٹی سے کیا گیا
02:18جو اس نے تڑپ کر ایک مسکین کو دے دی تھی
02:21تو وہ ایک روٹی ان گناہوں والی راتوں پر غالب آ گئی
02:25اور اللہ نے اس کی مغفرت فرما دی
02:27سبحان اللہ
02:28اللہ کی رحمت کتنی بڑی ہے
02:31دوستو اس لیے مسکینوں کو کھانا کھلایا کریں
02:34اللہ ہم سب سے راضی ہو
02:36آمین
Comments