Skip to playerSkip to main content
Gunhgar Kon

Voiced By: Qadir Kalhoro
#motivationalvideo #motivational #story #qadirkalhoro

Category

📚
Learning
Transcript
00:00ایک مرتبہ کا ذكر ہے کہ ایک بس پہاڑی راستے سے گزر رہی تھی
00:03کہ اچانک موسم خراب ہو گیا اور آسمانی بجلی جمکنے لگی
00:07عجیب بات یہ تھی کہ بجلی بار بار بس کے قریب آتی اور پھر واپس چلی جاتی
00:12کبھی وہ بس کے پچھلے حصے کی طرف لپکتی تو کبھی دائیں جانب مگر بس محفوظ رہتی
00:18ڈرائیور نے یہ صورتحال دیکھی تو اسے فکر لاحق ہوئی
00:22اس نے بس روکی اور مسافروں سے مخاطب ہو کر کہا
00:25کہ دوستو ایسا لگتا ہے کہ ہم میں کوئی ایسا شخص سوار ہے جسے یہ بجلی تلاش کر رہی ہے
00:31اگر ہم نے اسے الگ نہ کیا تو شاید ہم سب اس کی وجہ سے مارے جائیں گے
00:36تمام مسافر خوف زدہ ہو گئے اور ایک دوسرے کو شک کی نظر سے دیکھنے لگے
00:42ڈرائیور نے ایک تجویز پیش کی سامنے وہ جو اکیلا درخت نظر آ رہا ہے
00:46ہم سب باری باری وہاں جا کر کھڑے ہوں گے جس پر بجلی گرنی ہوگی گر جائے گی اور باقی
00:52سب بچ جائیں گے
00:53مسافر نے اس بات پر اتفاق کیا پہلے ڈرائیور خود اترا اور درخت کے نیچے کھڑا ہوا
00:59مگر اسے کچھ نہ ہوا پھر دوسرا تیسرا اور اسی طرح سے تمام مسافر باری باری وہاں گئے
01:05اور صحیح سلامت واپس آ گئے
01:07آخر میں صرف ایک مسافر بچ گیا جو دیکھنے میں بہت غریب اور معمولی سا لگتا تھا
01:13تمام مسافر اس پر چیخنے لگے کہ تمہاری وجہ سے ہم سب کی جان خطرے میں تھی
01:18اب تم نیچے اترو
01:19وہ مسافر خوف کے مارے اترنا نہیں چاہتا تھا
01:22وہ کبھی سیٹ پکڑ لیتا تو کبھی دروازے سے چمٹ جاتا
01:26مگر لوگوں نے اسے زبردستی گھسیٹ کر بس سے اتار دیا اور درخت کی طرف بھیج دیا
01:32جیسے ہی وہ شخص درخت کے نیچے پہنچا
01:34درائیور نے بس آ کے بڑھا دی ابھی بس اس مسافر سے چند ہی میٹر دور گئی تھی
01:40کہ ایک زوردار دھماکہ ہوا اور بجلی سیدھی بس پر گری
01:45دیکھتے ہی دیکھتے بس میں سوار تمام لوگ جل کر راکھ ہو گئے
01:49وہ غریب مسافر جسے سب گناہگار سمجھ کر موت کے موں میں دھکیل رہے تھے
01:54دراصل وہی وہ نیک انسان تھا جس کی موجودگی کی وجہ سے اب تک وہ تمام مسافر بجلی سے محفوظ
02:00تھے
02:01مگر ان کی اپنی نادانی نے انہیں تباہ کر دیا
02:04دوستو ہم اکثر ظاہری حالت دیکھ کر دوسروں کو گناہگار یا برا سمجھ لیتے ہیں
02:09حالانکہ ہمیں نہیں معلوم کہ اللہ کے نزدیک کس کا کیا مقام ہے
02:13بساوقات کسی ایک انسان کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی بلائیں ٹل جاتی ہیں
02:18کبھی کسی کو حقیر مت سمجھیں
Comments

Recommended