00:00پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہیے
00:02تیرے آنچل کی تھنڈی ہوا چاہیے
00:05لوری گاگا کے مجھ کو سلاتی ہے تو
00:08مسکرا کر صویرے جگاتی ہے تو
00:11مجھ کو اس کے سوا اور کیا چاہیے
00:14پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہیے
00:17تیری ممتا کے سائے میں پھولوں پھلوں
00:19تھام کر تیری انگلی میں بڑھتا چلوں
00:22آسرا بس تیرے پیار کا چاہیے
00:25پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہیے
00:28تیری خدمت سے دنیا میں عزت میری
00:31تیرے قدموں کے نیچے ہے جنت میری
00:34عمر بھر سر پہ سایہ تیرا چاہیے
00:37پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہیے
00:40پیاری ماں مجھ کو تیری دعا چاہیے
Comments