00:00एक भाई ने अपनी कहानी बताते हुए कहा
00:02कि हम दो भाईयों की इकलोती भेहन है
00:05जिसकी शादी को अब 6 साल बीथ चुके हैं
00:08इन 6 बरसों में मैं कभी अपनी भेहन के गھर नहीं कया
00:11क्यूँके एक तो मेरी तबीयत में मेल जोल कम था
00:14اور دوسرا مجھے ان کا سسرال پرایا سا لگتا تھا
00:17البتہ میری شادی کے بعد میری والدہ کبھی کبھار ان سے ملنے چلی جایا کرتی تھی
00:22ایک بار جب بہن ہمارے گھر آئی
00:24تو میری بیوی نے شکایتوں کے دفتر کھول دیئے
00:27اس کا کہنا تھا کہ بہن کے بچے بہت شرارتی ہیں
00:30جو گھر کی چیزوں کا نقصان کرتے ہیں
00:33اس نے یہ بھی تعانی دیا
00:34کہ والدہ اپنی بیٹی پر حد سے زیادہ مہربان ہے
00:38اور اسے گھر سے راشن اور دیگر سامان بھر بھر کر دیتی رہتی ہیں
00:42بیوی نے صاف لفظوں میں کہا
00:44کہ اب تمہاری بہن کو اپنے گھر ہی رہنا چاہیے
00:47اس کا بار بار آنا مجھے اچھا نہیں لگتا
00:49بدقسمتی سے میں بیوی کی باتوں میں آ گیا
00:52بہن ابھی تین دن ہی رکی تھی
00:54کہ میں نے دیکھا کہ اس کا چھوٹا بیٹا ریموٹ زمین پر پٹک رہا ہے
00:58غصے میں بھپر کر میں ماں کے پاس گیا
01:01اور تلخ لہجے میں کہا
01:02کہ بہن سے کہہ دیں
01:03کہ وہ صرف عید پر آیا کرے
01:05میں نے والدہ کو یہ بھی جتلایا
01:07کہ میں اپنی حلال کی کمائی سے گھر چلاتا ہوں
01:10اس لیے وہ سخاوت میں ذراہات ہولا رکھیں
01:13میری ان کڑوی باتوں پر ماں خاموش رہی
01:15مگر میری بہن نے یہ سب سن لیا تھا
01:18اگلے دن بہن خاموشی سے تیار ہوئی اور جانے لگی
01:21جب وہ رخصت ہونے لگی
01:22تو میں نے دکھاوے کے لیے رکنے کا کہا
01:24مگر اس نے بچوں کے اسکول کا بہانہ بنا کر
01:27معذرت کر لی
01:28اس واقعے کے بعد بہن کا آنا جانا ختم ہو گیا
01:32وقت گزرتا گیا
01:33بڑا بھائی الگ گھر بنا کر شفٹ ہو گیا
01:35اور والدہ بھی اس کے ساتھ چلی گئی
01:38پھر ایک وقت آیا
01:39جب میرا بیٹا شدید بیمار ہو گیا
01:42اس کے علاج پر اتنا خرچہ ہوا
01:44کہ ہماری تمام جمع پونجی ختم ہو گئی
01:47اور بیوی کو اپنا زیور تک بیچنا پڑ گیا
01:49میں انتہائی پریشان تھا
01:51کہ وہی بہن جسے میں نے جھڑکا تھا
01:54میرے پاس آئی
01:55اور دھارس بند آئی
01:56اس نے اپنے سونے کے دو کنگن نکال کر
01:59مجھے دیئے
01:59اور کہا
02:00کہ اپنے بیٹے کا علاج کرواؤ
02:02میری آنکھوں میں ندامت کے آنسوں آ گئے
02:04اس نے تاقید کی
02:05کہ میں اس کا ذکر کسی سے نہ کروں
02:08اور یہ بھی کہا
02:09کہ وہ ہمیشہ اپنے بھائی کے ساتھ کھڑی ہے
02:11جاتے ہوئے اس نے مجھے ایک ہزار روپے دیئے
02:14جو پچاس پچاس کے نوٹوں کی صورت میں
02:17اس کی زندگی بھر کی بچت معلوم ہوتی تھی
02:20جب وہ جانے لگی
02:21تو میری نظر اس کے پرانے جوتوں
02:23اور برسوں پرانی چادر پر پڑی
02:25مجھے احساس ہوا
02:26کہ وہ خود تنگی میں تھی
02:28مگر بھائی کی تکلیف اس سے دیکھ ہی نہ گئی
02:31اور اس نے اپنی کل کائنات مجھ پر وار دی
02:34میرے بھائیوں
02:35بہن قدرت کا انمول تحفہ ہوتی ہیں
02:37ان کی قدر کریں
02:39ان سے محبت سے ملیں
02:40اور کبھی ان کا دل نہ دکھائیں
02:43ویڈیو پسند آئی ہو
02:44تو اپنے بھائیوں کے ساتھ
02:45اسے شیئر ضرور کیجئے
Comments