Skip to playerSkip to main contentSkip to footer
  • 2 days ago

تفصیل

اسلام میں خواتین کے لئے بال فطری حسن اور زیب و زینت کا حصہ ہیں۔ شریعت میں خواتین کو بلا وجہ بال کاٹنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ:

1. تشبہ بالرجال (مردوں سے مشابہت) — نبی ﷺ نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ نے ان مردوں پر لعنت فرمائی جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں اور ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت اختیار کریں"
(صحیح بخاری: 5885)
لمبے بال عورت کی نسوانیت کی علامت ہیں، اس لیے بلا ضرورت کٹوانا درست نہیں۔


2. حسن و جمال کی حفاظت — لمبے بال عورت کی زینت ہیں اور قرآن نے عورت کو اپنی زینت چھپانے کا حکم دیا ہے، مگر اسے ضائع کرنے کا نہیں۔


3. ضرورت کی صورت میں اجازت — مثلاً بیماری، بالوں کا خراب ہو جانا یا حج و عمرہ کی ادائیگی وغیرہ میں مناسب حد تک کاٹنا درست ہے۔


4. غیر شرعی فیشن سے اجتناب — فیشن کے طور پر یا مغربی انداز اپنانے کے لیے بال کاٹنا مکروہ اور ناجائز ہے۔




1. #اسلامی_تعلیمات


2. #بال_کاٹنے_کا_حکم


3. #خواتین_کی_زینت


4. #شریعت_کا_قانون


5. #فقہ_اسلامی


6. #سنت_نبوی


7. #عورت_کی_حیا


8. #نسوانیت


9. #مسلم_خواتین


10. #دینی_معلومات

Category

📚
Learning
Transcript
00:00بسم اللہ الرحمن الرحیم عن علی رضی اللہ تعالی عن نها رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان تحلق المرأة رأسها رواح نسائل سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ عورت اپنا سر مڑوائے
00:21دوستو عورت اپنے سر کے بالوں کو مڑوائے یہ بات شریعت کی نظر میں پسندیدہ نہیں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سختی سے منع فرمایا ہے
00:35جہاں تک عورت کے بال کاٹنے کا تصور ہے کہ خواتین بال کاٹ سکتی ہیں یا نہیں تو اس حوالے سے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اگر خواتین بال کاٹیں گی چھوٹے چھوٹے بال کریں گی جیسا کہ ہمارے ہاں فیشن کے طور پر بہت ساری خواتین بال کاٹتی ہیں
00:49تو یہ بالکل ناجائز ہے چونکہ یہ مردوں کی مشابہت ہو جائے گی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان عورتوں پر لانت کی ہے جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہے
01:01اس لیے بال کاٹنا بھی خواتین کے لیے درست اور جائز نہیں ہے ہاں اگر کوئی مجبوری ہے تو ایک دارالفتہ والے لکھتے ہیں
01:09البتہ اگر شریعی ادھر ہو مثلاً علاج کی غرص سے بال کاٹے گئے ہو یا بال اتنے طویل ہو جائیں کہ کمر سے بھی نیچے لٹک رہے ہو اور عیبدار معلوم ہو تو فقط زائد بالوں کا کاٹنا جائز ہوگا
01:25حاصل یہ ہے کہ عورتوں کا مردوں کی مشابہت یا فیشن کے طور پر بال کاٹنا ناجائز ہے
01:31تو اس لیے عورتوں کو اپنے بالوں کا خیال رکھنا چاہیے یہ ان کی زیب و زینت کی چیز ہے اور عورتوں کو تو بقاعدہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ زیب و زینت اختیار کریں
01:43تو اس لیے بالوں کا خیال رکھنا بالوں کو سنوار کے رکھنا بڑے بال رکھنا یہ شریعت کی نظر میں خواتین کے لیے پسندیدہ ہے
01:51السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ

Recommended