00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:03نحایت بزرگ و برتر ہے وہ جس کے ہاتھ میں کائنات کی سلطنت ہے
00:09اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
00:13جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا
00:16تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے
00:18تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے
00:21اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھی
00:26جس نے تیہ بر تیہ سات آسمان بنائے
00:30تم رحمان کی تخلیق میں کسی قسم کی بے ربطی نہ پاؤگے
00:34پھر پلٹ کر دیکھو کہیں تمہیں کوئی خلل نظر آتا ہے
00:39بار بار نگاہ دوڑاؤ
00:41تمہاری نگاہ تھک کر نامراد پلٹ آئے گی
00:45ہم نے تمہارے قریب کے آسمان کو عظیم الشان چراغوں سے آراستہ کیا ہے
00:52اور انہیں شیعتین کو مار بھگانے کا ذریعہ بنا دیا ہے
00:56ان شیطانوں کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ ہم نے مہیا کر رکھی ہے
01:01جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ہے
01:05ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے
01:07اور وہ بہت ہی برا تھکانہ ہے
01:10جب وہ اس میں پھینکے جائیں گے
01:12تو اس کے دہارنے کی ہولناک آواز سنیں گے
01:16اور وہ جوش کھا رہی ہوگی
01:18شدت غزب سے پھٹی جاتی ہوگی
01:21ہر بار جب کوئی امبوہ اس میں ڈالا جائے گا
01:24اس کے کارندے ان لوگوں سے پوچھیں گے
01:27کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا
01:31وہ جواب دیں گے
01:33ہاں خبردار کرنے والا ہمارے پاس آیا تھا
01:36مگر ہم نے اسے جھٹلا دیا
01:38اور کہا
01:39اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے
01:42تم بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو
01:44اور وہ کہیں گے
01:46کاش ہم سنتے یا سمجھتے
01:49تو آج اس بھڑکتی ہوئی آگ کے سزاواروں میں
01:52نہ شامل ہوتے
01:53اس طرح وہ اپنے قصور کا خود اعتراف کر لیں گے
01:58لانت ہے ان دوزخیوں پر
02:01جو لوگ بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں
02:04یقیناً ان کے لیے مغفرت ہے
02:07اور بڑا عجر
02:08تم خواہ چھکے سے بات کرو
02:11یا اونچی آواز سے
02:12اللہ کے لیے یقصہ ہے
02:14وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہے
02:17کیا وہی نہ جانے گا
02:19جس نے پیدا کیا ہے
02:21حالانکہ وہ باریک بین اور باخبر ہے
02:24وہی تو ہے
02:26جس نے تمہارے لیے
02:27زمین کو تابع کر رکھا ہے
02:30چلو اس کی چھاتی پر
02:32اور کھاؤ خدا کا رزق
02:34اسی کے حضور تمہیں
02:35دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے
02:37کیا تم اس سے بے خوف ہو
02:40کہ وہ جو آسمان میں ہے
02:42تمہیں زمین میں دھسا دے
02:44اور یکا یک یہ زمین
02:46چھکولے کھانے لگے
02:47کیا تم اس سے بے خوف ہو
02:50کہ وہ جو آسمان میں ہے
02:52تم پر پتھاؤ کرنے والی
02:53ہوا بھیج دے
02:54پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا
02:57کہ میری تنبیح کیسی ہوتی ہے
02:59ان سے پہلے گزرے ہوئے لوگ
03:02جھپلا چکے ہیں
03:03پھر دیکھ لو کہ میری گرفت
03:05کیسی سخت تھی
03:07کیا یہ لوگ
03:08اپنے اوپر اڑنے والے پرندوں کو
03:11پر پھیلائے اور سکیڑتے
03:13نہیں دیکھتے
03:14رحمان کے سوا کوئی نہیں
03:16جو انہیں تھامے ہوئے ہو
03:18وہی ہر چیز کا نگہبان ہے
03:21بتاؤ آخر وہ کون سا لشکر
03:24تمہارے پاس ہے
03:25جو رحمان کے مقابلے میں
03:26تمہاری مدد کر سکتا ہے
03:28حقیقت یہ ہے
03:30کہ یہ منکرین دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں
03:33یا پھر بتاؤ
03:34کون ہے جو تمہیں رزق دے سکتا ہے
03:37اگر رحمان اپنا رزق روک لے
03:40دراصل یہ لوگ
03:42سرکشی اور حق سے گریز پر
03:44اڑے ہوئے ہیں
03:45بھلا سوچو
03:47جو شخص مو اوندھائے چل رہا ہو
03:49وہ زیادہ صحیح راہ پانے والا ہے
03:52یا وہ جو سر اٹھائے سیدھا
03:55ایک ہموار سڑک پر چل رہا ہو
03:57ان سے کہو
03:59اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا
04:02تم کو سننے اور دیکھنے کی طاقتیں دیں
04:04اور سوچنے سمجھنے والے دل دیئے
04:07مگر تم کم ہی شکر ادا کرتے ہو
04:10ان سے کہو
04:11اللہ ہی ہے جس نے تمہیں زمین میں پھیلایا ہے
04:15اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤگے
04:19یہ کہتے ہیں
04:20اگر تم سچے ہو
04:21تو بتاؤ
04:22یہ وعدہ کب پورا ہوگا
04:24کہو اس کا علم تو اللہ کے پاس ہے
04:27میں تو بس صاف صاف خبردار کر دینے والا ہوں
04:31پھر جب یہ اس چیز کو قریب دیکھ لیں گے
04:34تو ان سب لوگوں کے چہرے بگڑ جائیں گے
04:37جنہوں نے انکار کیا ہے
04:39اور اس وقت ان سے کہا جائے گا
04:42کہ یہی ہے وہ چیز
04:44جس کے لیے تم تقاضے کر رہے تھے
04:47ان سے کہو
04:48کبھی تم نے یہ بھی سوچا
04:49کہ اللہ خواہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو ہلاک کر دے
04:53یا ہم پر رحم کرے
04:54کافروں کو دردناک عذاب سے کون بچا لے گا
04:58ان سے کہو
04:59وہ بڑا رحیم ہے
05:01اسی پر ہم ایمان لائے ہیں
05:03اور اسی پر ہمارا بھروسہ ہے
05:05ان قریب تمہیں معلوم ہو جائے گا
05:08کہ سری گمراہی میں پڑا ہوا کون ہے
05:11ان سے کہو
05:13کبھی تم نے یہ بھی سوچا
05:14کہ اگر تمہارے کنوں کا پانی زمین میں اتر جائے
05:17تو کون ہے جو اس پانی کی بہتی ہوئی سوتیں
05:21تمہیں نکال کر لا دے گا
Comments