00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:04اللہ ہی کی تسبیح کی ہے ہر اس چیز نے جو آسمانوں اور زمین میں ہے
00:10اور وہی غالب اور حکیم ہے
00:13وہی ہے جس نے اہل کتاب کافروں کو پہلے ہی حملے میں ان کے گھروں سے نکال باہر کیا
00:21تمہیں ہرگز یہ گمان نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے
00:25اور وہ بھی یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ ان کی گھڑیاں انہیں اللہ سے بچا لیں گی
00:30مگر اللہ ایسے رخ سے ان پر آیا جدر ان کا خیال بھی نہ گیا تھا
00:36اس نے ان کے دلوں میں روب ڈال دیا
00:38نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خود اپنے ہاتھوں سے بھی اپنے گھروں کو برباد کر رہے تھے
00:44اور مومنوں کے ہاتھوں بھی برباد کروا رہے تھے
00:48پس عبرت حاصل کرو اے دیدہ بینا رکھنے والو
00:52اگر اللہ نے ان کے حق میں جلا وطنی نہ لکھتی ہوتی
00:57تو دنیا ہی میں وہ انہیں عذاب دے ڈالتا
01:00اور آخرت میں تو ان کے لیے دوزخ کا عذاب ہے ہی
01:03یہ سب کچھ اس لیے ہوا
01:06کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کیا
01:10اور جو بھی اللہ کا مقابلہ کرے
01:12اللہ اس کو سزا دینے میں بہت سہت ہے
01:15تم لوگوں نے کھجوروں کے جو درخت کاتے
01:19یا جن کو اپنی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا
01:21یہ سب اللہ ہی کے اذن سے تھا
01:24اور اللہ نے یہ اذن اس لیے دیا
01:26تاکہ فاسقوں کو زلیل و خوار کرے
01:29اور جو مال اللہ نے ان کے قبضے سے نکال کر
01:33اپنے رسول کی طرف پلٹا دیے
01:35وہ ایسے مال نہیں ہیں
01:37جن پر تم نے اپنے گھوڑے اور اونٹ دوڑائیں ہوں
01:40بلکہ اللہ اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے
01:44تسلط عطا فرما دیتا ہے
01:46اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے
01:49جو کچھ بھی اللہ ان بستیوں کے لوگوں سے
01:52اپنے رسول کی طرف پلٹا دے
01:54وہ اللہ اور رسول اور رشتے داروں اور یتامہ
01:59اور مساکین اور مسافروں کے لیے ہے
02:01تاکہ وہ تمہارے مالداروں ہی کے درمیان گردش نہ کرتا رہے
02:06جو کچھ رسول تمہیں دے وہ لے لو
02:09اور جس چیز سے وہ تم کو روک دے اس سے رک جاؤ
02:12اللہ سے ڈرو
02:14اللہ سخت سزا دینے والا ہے
02:16نیز وہ مال ان غریب مہاجرین کے لیے ہے
02:21جو اپنے گھروں اور جائیدادوں سے نکال باہر کیے گئے ہیں
02:25یہ لوگ اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی چاہتے ہیں
02:29اور اللہ اور اس کے رسول کی حمایت پر کمر بستا رہتے ہیں
02:33یہی راستباز لوگ ہیں
02:36اور وہ ان لوگوں کے لیے بھی ہے
02:40جو ان مہاجرین کی آمد سے پہلے ہی ایمان لاکر
02:44دار الحجرت میں مقیم تھے
02:46یہ ان لوگوں سے محبت کرتے ہیں
02:49جو حجرت کر کے ان کے پاس آئے ہیں
02:51اور جو کچھ بھی ان کو دے دیا جائے
02:54اس کی کوئی حاجت تک یہ اپنے دلوں میں محسوس نہیں کرتے
02:58اور اپنی ذات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں
03:02خواہ اپنی جگہ خود محتاج ہوں
03:04حقیقت یہ ہے
03:06کہ جو لوگ اپنے دل کی تنگی سے بچا لیے گئے
03:09وہی فلاح پانے والے ہیں
03:11اور وہ ان لوگوں کے لیے بھی ہے
03:14جو ان اگلوں کے بعد آئے ہیں
03:17جو کہتے ہیں
03:19اے ہمارے رب
03:20ہمیں اور ہمارے ان سب بھائیوں کو بخش دے
03:23جو ہم سے پہلے ایمان لائے ہیں
03:26اور ہمارے دلوں میں اہل ایمان کے لیے
03:28کوئی بغس نہ رکھ
03:30اے ہمارے رب
03:31تو بڑا مہربان اور رحیم ہے
03:34تم نے دیکھا نہیں
03:36ان لوگوں کو
03:37جنہوں نے منافقت کی روش اختیار کی ہے
03:40یہ اپنے کافر اہل کتاب بھائیوں سے کہتے ہیں
03:44اگر تمہیں نکالا گیا
03:45تو ہم تمہارے ساتھ نکلیں گے
03:48اور تمہارے معاملے میں
03:49ہم کسی کی بات ہرگز نہ مانیں گے
03:52اور اگر تم سے جنگ کی گئی
03:54تو ہم تمہاری مدد کریں گے
03:56مگر اللہ گواہ ہے
03:58یہ لوگ قطعی جھوٹے ہیں
04:00اگر وہ نکالے گئے
04:02تو یہ ان کے ساتھ ہرگز نہ نکلیں گے
04:04اور اگر ان سے جنگ کی گئی
04:07تو یہ ان کی ہرگز مدد نہ کریں گے
04:09اور اگر یہ ان کی مدد کرے بھی
04:11تو پیٹ پھیر جائیں گے
04:13اور پھر کہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے
04:16ان کے دلوں میں
04:17اللہ سے بڑھ کر تمہارا خوف ہے
04:19اس لیے کہ یہ ایسے لوگ ہیں
04:21جو سمجھ بوجھ نہیں رکھتے
04:24یہ کبھی اکٹھے ہو کر
04:26کھلے میدان میں تمہارا مقابلہ نہ کریں گے
04:29لڑیں گے بھی تو
04:31قلا بند بستیوں میں بیٹھ کر
04:32یا دیواروں کے پیچھے چھپ کر
04:35یہ آپس کی مخالفت میں بڑے سخت ہیں
04:38تم انہیں اکٹھا سمجھتے ہو
04:40مگر ان کے دل ایک دوسرے سے پھٹے ہوئے ہیں
04:43ان کا یہ حال اس لیے ہے
04:45کہ یہ بے عقل لوگ ہیں
04:47یہ انہی لوگوں کی مانند ہیں
04:50جو ان سے تھوڑی ہی مدد پہلے
04:52اپنے کیے کا مزا چک چکے ہیں
04:55اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے
04:58ان کی مثال شیطان کسی ہے
05:01پہلے وہ انسان سے کہتا ہے
05:02کہ کفر کر
05:03اور جب انسان کفر کر بیٹھتا ہے
05:06تو وہ کہتا ہے کہ میں تجھ سے بری الزمہ ہوں
05:09مجھے تو اللہ رب العالمین سے ڈر لگتا ہے
05:12پھر دونوں کا انجام یہ ہونا ہے
05:15کہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جائیں
05:18اور ظالموں کی یہی جزا ہے
05:21اے لوگو جو ایمان لائے ہو
05:24اللہ سے ڈرو
05:25اور ہر شخص یہ دیکھے
05:27کہ اس نے کل کے لیے کیا سامان کیا ہے
05:29اللہ سے ڈرتے رہو
05:31اللہ یقیناً تمہارے ان سب آمال سے باخبر ہے
05:35جو تم کرتے ہو
05:37ان لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ
05:39جو اللہ کو بھول گئے
05:41تو اللہ نے انہیں خود اپنا نفس بھولا دیا
05:44یہی لوگ فاسق ہیں
05:46دوزخ میں جانے والے
05:48اور جنت میں جانے والے
05:50کبھی یقصان نہیں ہو سکتے
05:52جنت میں جانے والے ہی
05:54اصل میں کامیاب ہیں
05:55اگر ہم نے یہ قرآن
05:58کسی پہاڑ پر بھی اتار دیا ہوتا
06:00تو تم دیکھتے کہ وہ
06:02اللہ کے خوف سے دبا جا رہا ہے
06:04اور پھٹا پڑتا ہے
06:06یہ مثالیں ہم لوگوں کے سامنے
06:08اس لیے بیان کرتے ہیں
06:10کہ وہ اپنی حالت پر غور کریں
06:13وہ اللہ ہی ہے
06:15جس کے سوا کوئی معبود نہیں
06:17غائب اور ظاہر
06:19ہر چیز کا جاننے والا
06:21وہی رحمان اور رحیم ہے
06:24وہ اللہ ہی ہے
06:26جس کے سوا کوئی معبود نہیں
06:28وہ بادشاہ ہے
06:30نہایت مقدس
06:32سراسر سلامتی
06:34امن دینے والا
06:36نگہبان
06:37سب پر غالب
06:38اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا
06:41اور بڑا ہی ہو کر رہنے والا
06:43پاک ہے اللہ
06:45اس شرک سے
06:46جو لوگ کر رہے ہیں
06:47وہ اللہ ہی ہے
06:49جو تخلیق کا منصوبہ بنانے والا
06:52اور اس کو نافذ کرنے والا
06:54اور اس کے مطابق
06:56صورتگری کرنے والا ہے
06:58اس کے لئے بہترین نام ہیں
07:00ہر چیز جو آسمانوں اور زمین میں ہے
07:03اس کی تسبیح کر رہی ہے
07:06اور وہ زبردست اور حکیم ہے
Comments