00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:04جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آ جائے گا
00:08تو کوئی اس کے وقوع کو جھٹلانے والا نہ ہوگا
00:12وہ تہو بالا کر دینے والی آفت ہوگی
00:15زمین اس وقت یک بار گی ہلا ڈالی جائے گی
00:19اور پہاڑ اس طرح ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے
00:22کہ پراغندہ غبار بن کر رہ جائیں گے
00:25تم لوگ اس وقت تین گروہوں میں تقسیم ہو جاؤ گے
00:30دائیں بازو والے سو دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا
00:34اور بائیں بازو والے تو بائیں بازو والوں کی بدنصیبی کا کیا ٹھکانا
00:39اور آگے والے تو پھر آگے والے ہی ہیں
00:42وہی تو مقرب لوگ ہیں
00:44نعمت بھری جنتوں میں رہیں گے
00:47اگلوں میں سے بہت ہوں گے اور پچھلوں میں سے کم
00:51مرسہ تختوں پر تکیے لگائے آمنے سامنے بیٹھیں گے
00:55ان کی مجلسوں میں عبدی لڑکے
00:57شراب چشمہ جاری سے لبریس پیالے اور کنٹر اور ساغر
01:02لیے دوڑتے پھرتے ہوں گے
01:04جسے پی کر نہ ان کا سر چکرائے گا
01:07نہ ان کی عقل میں فطور آئے گا
01:10اور وہ ان کے سامنے ترہ ترہ کے لذیذ پھل پیش کریں گے
01:14کہ جسے چاہیں چن لیں
01:16اور پرندوں کے گوشت پیش کریں گے
01:19کہ جس پرندے کا چاہیں استعمال کریں
01:22اور ان کے لیے خوبصورت آنکھوں والی ہورے ہوں گی
01:25ایسی حسین جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی
01:29یہ سب کچھ ان عامال کی جزا کے طور پر انہیں ملے گا
01:33جو وہ دنیا میں کرتے رہے تھے
01:35وہاں وہ کوئی بےہودہ کلام یا گناہ کی بات نہ سنیں گے
01:40جو بات بھی ہوگی ٹھیک ٹھیک ہوگی
01:43اور دائیں بازو والے
01:45دائیں بازو والوں کی خوش نصیبی کا کیا کہنا
01:48وہ بے خار بیریوں اور تہ بہ تہ چڑے ہوئے کیلوں
01:52اور دور تک پھیلی ہوئی چھاؤں
01:55اور ہر دم روان پانی
01:57اور کبھی ختم نہ ہونے والے
01:59اور بے روک ٹوک ملنے والے بکسرت پھلوں
02:02اور اونچی نشست گاہوں میں ہوں گے
02:05ان کی بیویوں کو ہم خاص طور پر
02:08نئے سرے سے پیدا کریں گے
02:10اور انہیں باکرہ بنا دیں گے
02:12اپنے شوہروں کی عاشق اور عمر میں ہم سن
02:16یہ کچھ دائیں بازو والوں کے لیے ہے
02:19وہ اگلوں میں سے بہت ہوں گے
02:22اور پچھلوں میں سے بھی بہت
02:24اور بائیں بازو والے
02:26بائیں بازو والوں کی بدنصیبی کا کیا پوچھنا
02:29وہ لوگی لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی
02:32اور کالے دھوئے کے سائے میں ہوں گے
02:35جو نہ تھنڈا ہوگا نہ آرام دے
02:37یہ وہ لوگ ہوں گے جو اس انجام کو پہنچنے سے پہلے خوشحال تھے
02:42اور گناہ عظیم پر اسرار کرتے تھے
02:46کہتے تھے کیا جب ہم خاک ہو جائیں گے
02:48اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں گے
02:51تو پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے
02:53اور کیا ہمارے وہ باپ دادا بھی اٹھائے جائیں گے
02:56جو پہلے گزر چکے ہیں
02:58اے نبی ان لوگوں سے کہو
03:01یقیناً اگلے اور پچھلے سب
03:04ایک دن ضرور جمع کیے جانے والے ہیں
03:07جس کا وقت مقرر کیا جا چکا ہے
03:10پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو
03:13تم شجر زکوم کی غزہ کھانے والے ہو
03:17اسی سے تم پیٹ بھرو گے
03:19اور اوپر سے کھولتا ہوا پانی
03:21تونس لگے ہوئے اونٹ کی طرح پیو گے
03:24یہ ہے بائیں بازو والوں کی زیافت کا سامان
03:27روز جزا میں
03:29ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے
03:31پھر کیوں تصدیق نہیں کرتے
03:33کبھی تم نے غور کیا یہ نطفہ جو تم ڈالتے ہو
03:38اس سے بچہ تم بناتے ہو
03:40یا اس کے بنانے والے ہم ہیں
03:43ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے
03:47اور ہم اس سے آجز نہیں ہیں
03:49کہ تمہاری شکلیں بدل دیں
03:51اور کسی ایسی شکل میں تمہیں پیدا کر دیں
03:53جس کو تم نہیں جانتے
03:55اپنی پہلی پیدائش کو تو تم جانتے ہو
03:58پھر کیوں سبق نہیں لیتے
04:00کبھی تم نے سوچا یہ بیج جو تم بوتے ہو
04:05اس سے کھیتیاں تم اگاتے ہو
04:07یا ان کے اگانے والے ہم ہیں
04:10ہم چاہیں تو ان کھیتوں کو بھس بنا کر رکھ دیں
04:13اور تم ترہ ترہ کی باتیں بناتے رہ جاؤ
04:16کہ ہم پر تو الٹی چٹی پڑ گئی
04:19بلکہ ہمارے تو نصیب بھی پھوٹے ہوئے ہیں
04:21کبھی تم نے آنکھیں کھول کر دیکھا
04:24یہ پانی جو تم پیتے ہو
04:27اسے تم نے بادل سے برسایا ہے
04:29یا اس کے برسانے والے ہم ہیں
04:31ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں
04:35پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے
04:37کبھی تم نے خیال کیا
04:40یہ آگ جو تم سلگاتے ہو
04:42اس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے
04:45یا اس کے پیدا کرنے والے ہم ہیں
04:47ہم نے اس کو یاد دہانی کا ذریعہ
04:51اور حاجک مندوں کے لیے سامان عزیست بنایا ہے
04:54بس اے نبی اپنے رب عظیم کے نام کی تسبیح کرو
04:59بس نہیں میں قسم کھاتا ہوں تاروں کے مواقع کی
05:04اور اگر تم سمجھو تو یہ بہت بڑی قسم ہے
05:07کہ یہ ایک بلند پایا قرآن ہے
05:10ایک محفوظ کتاب میں ثبت
05:13جسے متحرین کے سوا کوئی چھو نہیں سکتا
05:17یہ رب العالمین کا نازل کرتا ہے
05:21پھر کیا اس کلام کے ساتھ تم بے اتنائی برکتے ہو
05:25اور اس نعمت میں اپنا حصہ تم نے یہ رکھا ہے
05:28کہ اسے جھٹلاتے ہو
05:30اب اگر تم کسی کے محکوم نہیں ہو
05:34اور اپنے اس خیال میں سچے ہو
05:37تو جب مرنے والے کی جان حلق تک پہنچ چکی ہوتی ہے
05:41اور تم آنکھوں دیکھ رہے ہوتے ہو
05:43کہ وہ مر رہا ہے
05:44اس وقت اس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے
05:48اس وقت تمہاری بنسبت ہم اس کے زیادہ قریب ہوتے ہیں
05:53مگر تم کو نظر نہیں آتے
05:55پھر وہ مرنے والا اگر مقربین میں سے ہو
05:59تو اس کے لیے راحت اور امدہ رزق اور نعمت بھری جنت ہے
06:04اور اگر وہ اصحاب یمین میں سے ہو
06:07تو اس کا استقبال یوں ہوتا ہے
06:09کہ سلام ہے تجھے
06:10تو اصحاب الیمین میں سے ہے
06:13اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے ہو
06:16تو اس کی توازوں کے لیے کھولتا ہوا پانی ہے
06:20اور جہنم میں جھونکا جانا
06:22یہ سب کچھ قطعی حق ہے
06:25پس اے نبی
06:27اپنے رب عظیم کے نام کی تصویح کرو
Comments