00:00شروع اللہ کے نام سے جو رحمان و رحیم ہے
00:04اے نبی جب تم لوگ عورتوں کو طلاق دو
00:08تو انہیں ان کی عدت کے لئے طلاق دیا کرو
00:11اور عدت کے زمانے کا ٹھیک ٹھیک شمار کرو
00:15اور اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے
00:18زمانہ عدت میں نہ تم انہیں ان کے گھروں سے نکالو
00:22اور نہ وہ خود نکلیں
00:24الا یہ کہ وہ کسی سری برائی کی مرتقب ہوں
00:27یہ اللہ کی مقرر کردہ حدیں ہیں
00:30اور جو کوئی اللہ کی حدوں سے تجاوز کرے گا
00:34وہ اپنے اوپر خود ظلم کرے گا
00:36تم نہیں جانتے شاید اس کے بعد
00:39اللہ معافقت کی کوئی صورت پیدا کرتے
00:42پھر جب وہ اپنی عدت کی مدت کے خاتمے پر پہنچیں
00:47تو یا انہیں بھلے طریقے سے اپنے نکاح میں روک رکھو
00:51یا بھلے طریقے پر ان سے جدہ ہو جاؤ
00:54اور دو ایسے آدمیوں کو گواہ بنا لو
00:57جو تم میں سے صاحبِ عدل ہوں
00:59اور اے گواہ بننے والو
01:02گواہی ٹھیک ٹھیک اللہ کے لیے ادا کرو
01:05یہ باتیں ہیں جن کی تم لوگوں کو نصیحت کی جاتی ہے
01:09ہر اس شخص کو جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو
01:14جو کوئی اللہ سے ڈرتے ہوئے کام کرے گا
01:17اللہ اس کے لیے مشکلات سے نکلنے کا کوئی راستہ پیدا کر دے گا
01:22اور اسے ایسے راستے سے رزق دے گا جدر اس کا گمان بھی نہ جاتا ہو
01:27جو اللہ پر بھروسہ کرے اس کے لیے وہ کافی ہے
01:32اللہ اپنا کام پورا کر کے رہتا ہے
01:35اللہ نے ہر چیز کے لیے ایک تقدیر مقرر کر رکھی ہے
01:39اور تمہاری عورتوں میں سے جو حیث سے مایوس ہو چکی ہوں
01:44ان کے معاملے میں اگر تم لوگوں کو کوئی شک لاحق ہے
01:48تو تمہیں معلوم ہو ان کی عبدت تین مہینے ہے
01:52اور یہی حکم ان کا ہے جنہیں ابھی حیث نہ آیا ہو
01:56اور حاملہ عورتوں کی عبدت کی حد یہ ہے کہ ان کا وضع حمل ہو جائے
02:02جو شخص اللہ سے ڈرے اس کے معاملے میں وہ سہولت پیدا کر دیتا ہے
02:07یہ اللہ کا حکم ہے جو اس نے تمہاری طرف نازل کیا ہے
02:12جو اللہ سے ڈرے گا
02:15اللہ اس کی برائیوں کو اس سے دور کر دے گا
02:18اور اس کو بڑا عجر دے گا
02:20ان کو زمانہ عدد میں اسی جگہ رکھو
02:23جہاں تم رہتے ہو
02:25جیسی کچھ بھی جگہ تمہیں میسر ہو
02:27اور انہیں تنگ کرنے کے لیے ان کو نہ ستاؤ
02:31اور اگر وہ حاملہ ہوں
02:33تو ان پر اس وقت تک خرچ کرتے رہو
02:35جب تک ان کا وضع حمل نہ ہو جائے
02:38پھر اگر وہ تمہارے لیے بچے کو دودھ پلائیں
02:42تو ان کی عجرت انہیں دو
02:43اور بھلے طریقے سے عجرت کا معاملہ
02:46باہمی گفت و شنید سے تیہ کر لو
02:48لیکن اگر تم نے عجرت تیہ کرنے میں
02:51ایک دوسرے کو تنگ کیا
02:53تو بچے کو کوئی اور عورت دودھ پلا لے گی
02:56خوشحال آدمی اپنی خوشحالی کے مطابق نفقہ دے
03:00اور جس کو رزق کم دیا گیا ہو
03:02وہ اسی مال میں سے خرچ کرے جو اللہ نے اسے دیا ہے
03:06اللہ نے جس کو جتنا کچھ دیا ہے
03:09اس سے زیادہ کا وہ اسے مکلف نہیں کرتا
03:12بعید نہیں کہ اللہ تنگ دستی کے بعد
03:15فراخ دستی بھی عطا فرما دے
03:17کتنی ہی بستیاں ہیں
03:19جنہوں نے اپنے رب اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرطابی کی
03:24تو ہم نے ان سے سخت محاسبہ کیا
03:26اور ان کو بری طرح سزا دی
03:28انہوں نے اپنے کیے کا مزا چک لیا
03:31اور ان کا انجام کار گھاٹا ہی گھاٹا ہے
03:34اللہ نے آخرت میں ان کے لیے سخت عذاب مہیا کر رکھا ہے
03:40پس اللہ سے ڈرو اے صاحبِ عقل لوگو جو ایمان لائے ہو
03:44اللہ نے تمہاری طرف ایک نصیحت نازل کر دی ہے
03:48ایک ایسا رسول
03:50جو تم کو اللہ کی صاف صاف ہدایت دینے والی آیات سناتا ہے
03:55تاکہ ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئے
04:01جو کوئی اللہ پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے
04:05اللہ اسے ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی
04:11یہ لوگ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے
04:14اللہ نے ایسے شخص کے لیے بہترین رزق رکھا ہے
04:18اللہ وہ ہے جس نے سات آسمان بنائے اور زمین کی قسم سے بھی انہی کے مانند
04:25ان کے درمیان حکم نازل ہوتا رہتا ہے
04:28یہ بات تمہیں اس لیے بتائی جا رہی ہے
04:32تاکہ تم جان لو کہ اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
04:36اور یہ کہ اللہ کا علم ہر چیز پر محیط ہے
Comments