جموں : جموں ریلوے ڈویژن کے سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر، اُچت سنگھل، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران جموں سے کشمیر راست ٹرین سروس کی شروعات، سردی کے دوران انتظامات، چیلنجز، سیکورٹی سمیت کئی اہم معاملات پر گفتگو کی۔جموں اور سرینگر کے مابین راست وندے بھارت ٹرین سروس کی شروعات کے حوالہ سے اچت سنگھل نے کہا کہ سبھی رکاوٹوں کو دور کرکے امید ہے کہ دسمبر تک جموں سے کشمیر راست ٹرین خدمت ممکن ہو پائے گی۔انہوں نے کہا کہ سردیوں کے دوران مسافروں سمیت ریلوے نیٹورک کے لیے بھی جبکہ مجموعی طور سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سِنگھل نے بتایا کہ جموں سے کٹرہ تک ریلوے لائن کی محدود گنجائش، پلیٹ فارم کی قلت اور وندے بھارت ٹرین کے لیے مخصوص واشنگ لائن کی عدم دستیابی جیسے چیلنجز پر ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ دسمبر تک سبھی رکاوٹیں دور ہو جائیں گے۔ انہوں نے دسمبر میں جموں سے راست سرینگر ٹرین کی شروعات ممکن ہونے کی امید کا اظہار کیا۔
Be the first to comment