Skip to playerSkip to main content
  • 5 weeks ago
ترال، (شبیر بھٹ): وادیٔ کشمیر میں لمبے وقت سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے جہاں جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور بڑے پیمانے پر سبز سونے کو نقصان پہنچ رہا ہے، وہیں جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کا آری پل تحصیل اس جدید دور میں بھی فائر اسٹیشن نہ ہونے سے آگ لگنے کے حادثات رونما ہونے کی صورت میں مال واسباب جل کر راکھ ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے تحصیل آری پل ترال کی آبادی نے علاقے میں فائر سروس اسٹیشن کے قیام کا مطالبہ کیا ہے اور خاموش احتجاج کرکے اپنی مانگ انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قریبی فائر اسٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے آتشزدگی کے واقعات کے دوران امدادی کارروائی میں تاخیر ہوتی ہے۔ احتجاجیوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعات کے نتیجے میں قیمتی املاک کو نقصان پہنچتا ہے اور انسانی جانیں بھی خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔ عوام نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے کی آبادی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر فائر سروس اسٹیشن قائم کیا جائے تاکہ ہنگامی حالات میں بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ تحصیل آری پل ایک وسیع اور گنجان آباد علاقہ ہے، جہاں دور دراز دیہات بھی شامل ہیں۔ایسے میں آگ لگنے کے کسی بھی واقعے کی صورت میں قریبی علاقوں سے فائر بریگیڈ کے پہنچنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے، جس سے نقصان میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر گھروں، دکانوں اور جنگلوں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں، لیکن بروقت سہولت نہ ہونے کے باعث قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔ جب کہ حال ہی میں یہاں آگ لگنے کی کئی وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔

Category

🗞
News
Transcript
00:00This is where we are going.
00:02This is where we are going.
00:30I'm gonna go
00:33I'm gonna go
00:37Oh
00:41Oh
00:43Oh
00:45Oh
00:50Oh
00:52Oh
00:54Oh
00:56Oh
00:58Oh
01:29all political parties, they go out and tell us that in this situation, there is a
01:37fire station. You know, two or three days ago, there was a fire in the
01:45jungle and a lot of shops in which there were a lot of shops here, and there was a
01:53fire station here, because of this, there was a fire station here, there was a
01:57foreign
02:57This is the government's emergency, the fire-end emergency is going to be in our policy.
Comments

Recommended