شوپیاں : جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں دوران شب نقب زنوں نے ایک گجر طبقے کے افراد کے تقریباً 50 بھیڑیں اڑا لیں۔ متاثرین کے مطابق یہ بھیڑیں ان کی زندگی بھر کی کمائی تھی اور اب وہ نان شبینہ کے لیے محتاج ہو جائیں گے۔متاثرین نے بتایا کہ نقب زنوں نے یہ واردات دوران شب اس وقت انجام دی جب شدید بارش کے دوران وہ سوئے تھے۔ متاثرین نے دعویٰ کیا کہ نامعلوم افراد بھیڑوں کے لیے بنے شیڈ میں داخل ہوئے جہاں بھیڑیں بندھی ہوئی تھی اور بارشوں کے دوران بھیڑیں اڑا کر فرار ہو گئے۔انہوں نے انتظامیہ، خاص کر شوپایں پولیس سے اس واردات میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: ’’یہ بھیڑیں عمر بھر کی کمائی تھی اور اب ہمارے پاس کوئی دوسرا ذریعہ معاش باقی نہیں رہا۔‘‘
Be the first to comment