سرینگر (نیوز ڈیسک) : وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں پیر کی صبح برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے سبب درجہ حرارت میں کافی گراوٹ درج ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق پیر کی صبح زوجیلا، افروٹ، سمیت کئی پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک بارشیں ہوئیں۔تازہ برفباری اور بارشوں کے باعث وادی بھر میں سردی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔بارشوں اور برفباری کے سبب شاہراہیں کھلی ہیں تاہم محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط سے گاڑیاں چلائیں۔ ڈاروئیوروں کو دھیمی رفتاری سے گاڑیاں چلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ادھر، معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں برفباری نے یہاں آیے سیاحوں کو کافی محظوظ کیا۔ سیاح سیلفیاں لیتے اور ریلز بناتے ہوئے دیکھے گئے جبکہ تازہ برفباری سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کی بھی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
Be the first to comment