ڈوڈہ : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے درجنوں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جس سے لوگ خوف و دہشت میں مبتلا ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے خوف سے رہائشیوں نے نقل مکانی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ قصبہ ڈوڈہ سے تقریباً 40 کلومیٹر دور کاستی گڑھ کے سادرباغ نامی علاقے میں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے پچاس سے زائد رہائشی مکانات میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جس سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں اور خوف و ہراس میں شب و روز گزار رہے ہیں۔لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ نہ رکا تو سینکڑوں مزید مکانات تباہ ہو سکتے ہیں جس سے ہزاروں افراد کا مستقبل داؤ پر لگ سکتا ہے۔حکام نے علاقے کا جائزہ لیا اور ابتدائی امداد بھی فراہم کی تاہم لوگوں نے حکام کی مدد کو نہ صرف ناکافی قرار دیا بلکہ اسے متاثرین کے ساتھ مذاق قرار دیا۔
Be the first to comment