پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پارگام نامی گاؤں میں آبی ذخائر کے تحفظ پر خرچ ہونے والی بھاری رقم کے باوجود چشموں کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ دیہی ترقی نے چشموں کی بحالی کے لئے کئی منصوبے شروع کیے، مگر عملی اقدامات نہ ہونے سے پانی آلودہ اور بدبو دار ہو ہے اور اب تھی ناقابل استعمال ہے۔رہائشیوں نے فوری صفائی اور دیوار بندی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ چشموں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ بی ڈی او نیوہ نے یقین دلایا کہ صفائی اور تحفظ کے اقدامات جلد شروع ہوں گے۔ وہیں عوامی سطح پر سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کروڑوں کے منصوبے آخر کس مقصد کے لیے تھے؟
Be the first to comment