Skip to playerSkip to main content
  • 7 weeks ago
اننت ناگ، جموں وکشمیر (دین عمران)جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو شاہ آباد میں مقامی باشندوں اور تاجر برادری نے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سب ڈسٹرکٹ اسپتال کی پرانی عمارت کو مزید نظرانداز کرنے کے بجائے فوری طور پر عوامی استعمال میں لایا جائے۔ سب ڈسٹرکٹ اسپتال ڈورو کی پرانی عمارت بدستور نظر انداز ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے حکام سے اس کی تزئین و آرائش کرنے اور اسے علاقے کی خواتین کے لیے ایک وقف زچگی کی سہولت میں تبدیل کرنے کی ترغیب دی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈورو کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کو سال 2019 میں نئی عمارت میں منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال کی منتقلی کے وقت انتظامیہ کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ پرانی عمارت کو زچگی کے لیے مخصوص اسپتال، یعنی مَیٹرنٹی اینڈ چائلڈ کئیر اسپتال کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا، تاکہ ڈورو اور اس سے ملحقہ علاقوں کی خواتین اور بچوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
 
تاہم برسوں گزر جانے کے باوجود یہ منصوبہ عملی شکل اختیار نہیں کر سکا اور کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ، وسیع رقبے پر قائم یہ عمارت مسلسل غیر استعمال شدہ پڑی ہے۔ جو آوارہ کتوں کی آماجگاہ میں تبدیل ہو چکی ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ساتھ کئی کنال اراضی بھی موجود ہے، جسے عوامی مفاد میں بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔
 
مقامی لوگوں اور تاجروں نے عمارت کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دیہی اور دور دراز علاقوں کے عوام کو طبی سہولیات کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ دوسری جانب ایک مکمل اور موزوں عمارت کئی سالوں سے خالی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کے سامنے تاجر برادری کا کاروبار بھی سالوں سے متاثر ہوا ہے۔ 
 
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اگر پرانی عمارت کو میٹرنٹی اینڈ چائلڈ اسپتال کے طور پر استعمال میں لایا جائے تو اس سے نہ صرف ڈورو بلکہ آس پاس کے متعدد علاقوں کے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ بالخصوص حاملہ خواتین، بچوں اور دیگر مریضوں کو بہتر اور قریب تر طبی سہولیات میسر آسکتی ہیں۔ 
مقامی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری عمارت کو طویل عرصے تک بے کار چھوڑ دینا عوامی وسائل کا مناسب استعمال نہیں۔ ان کے مطابق حکومت کو چاہیے کہ عمارت کی موجودہ حالت کا جائزہ لے، اگر ضروری ہو تو مرمت اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کرے اور اسے جلد از جلد کسی مفید عوامی یا طبی مقصد کے لیے مختص کرے۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیں اور اسے عوامی مفاد میں فوری طور پر فعال بنائیں۔  

Category

🗞
News
Transcript
00:28The
00:29I'm going to try a little bit.
00:31I'll take the rest of it.
00:35How are you doing?
00:37How are you doing?
00:38I'm doing my job.
00:39oh
01:20The first time I'm going to do the same thing, I'll be able to do it.
01:24I'm going to try and get a little bit more, but I'll be able to do it.
01:30I'm going to try and get a little bit more.
01:34I'm going to try and get a little bit more.
01:37What's up? What's up, Coach?
01:44That's right.
01:46That's right.
01:49You're welcome.
01:55This is for 60 years.
01:57This is for 70 years.
02:00It's for 60 years.
02:01So when we do we have a test, we need a lot of tests, so the first thing is what
02:08we need to do is have a healthy lifestyle.
02:09So we need to manage gutta also and have to deal with no until we need to remove the physical
02:17of our body.
02:18So we need to do more with theontic diet.
02:22So this is not the case, not the most important thing, what should we do?
02:25If you have a video, you can see what happens.
02:27If you live in a Ramban blood patient, Ramban 2, Colom 2, Kajunglo 7, Ladi Kipur 7, etc.
02:35You have to sit in a squakarnak side.
02:38If you live in a house, what happens if you live in a house?
02:41If you go to the hospital, you have to go to the hospital.
02:46If you have to go to the hospital, you have to go to the hospital.
02:54Thought we'd be from that level, then 95%
02:58is needed to go to the hospital.
03:04In that time, the governor openedrain and ran out there,
03:13and took the hospital and it shifted to another area to the hospital.
03:18It was a model hospital.
03:21hospital but it was a sub-district hospital. If there is a model hospital, there is a
03:26creation of this government. This is a nashay
03:31of the government. Because there is no lookout for this
03:34because there is a building. Now, I am thankful to the administration
03:38that we have occupied the court. The court is occupied,
03:45but the other is unattended. Here is a nashay of the government.
03:59This is not the case, it is not the case.
04:00The government has been working on this.
04:01The government has been being a hospital.
04:03From this government, we need to get started.
04:03People are getting vaccinated,
04:05We need to care for someone.
04:13We need to talk to somebody,
04:21a
04:22a
04:25a
04:53uh
04:58. . . . .
05:36foreign
05:37foreign
05:51foreign
05:54foreign
05:56foreign

Recommended