Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
کولگام، اننت ناگ جموں و کشمیر (فیاض احمد لولو)جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والی یونین ٹیریٹری سطح کی ایوارڈ یافتہ خاتون کاریگر نے یومِ آزادی کے موقع پر روایتی کشیدہ کاری کے ذریعے قومی پرچم تیار کرکے کشمیر کے دستکاری کے ورثے کو اجاگر کیا ہے۔ کولگام کے ہری وتھ علاقے کی رہنے والی شاہینہ اختر نے ترنگا تیار کیا ہے، جس پر قومی پرچم کے رنگوں میں ’ہر گھر ترنگا‘ اور ’یومِ آزادی‘ کے الفاظ بھی کشیدہ کیے گئے ہیں۔ شاہینہ اختر نے بتایا کہ اس منفرد ترنگے کو تیار کرنے میں انہیں تقریباً 15 دن لگے۔ انہوں نے کہا، ’اس ترنگے کو بنانے میں مجھے تقریباً 15 دن لگے۔ ملک سے میری محبت نے مجھے اپنی روایتی دستکاری کے ذریعے قومی پرچم تیار کرنے کی ترغیب دی۔
انہوں نے کہا کہ دستکاری نے انہیں ایک شناخت اور پہچان دی ہے اور نوجوانوں، خصوصاً خواتین، پر انہوں نے زور دیا کہ وہ دستکاری کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔ شاہینہ نے کہا، ’دستکاری میری شناخت ہے۔ مجھے اسی صنعت کی وجہ سے پہچان ملی ہے۔ میں نوجوانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آگے آئیں اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ کاریگروں کو مزید تعاون فراہم کیا جائے اور دستکاری و ہینڈ لوم کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا، حکومت پہلے ہی دستکاری کے شعبے کے لیے بہت کچھ کر رہی ہے، تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے، خاص طور پر خواتین کاریگروں کے لیے، تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔ اپنی اس منفرد تخلیق کے ذریعے شاہینہ اختر کشمیر کی روایتی دستکاری کو فروغ دینے اور خطے کی مقامی دستکاری و ہینڈ لوم مصنوعات کو مزید شناخت دلانے کی خواہاں ہیں۔ 
اسسٹنٹ ہینڈی کرافٹ ٹریننگ آفیسر محمد سید شاہ نے بتایا کہ محکمہ ہینڈی کرافٹس کولگام میں دستکاری اور ہینڈ لوم کے شعبے سے وابستہ کاریگروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’محکمہ کاریگروں کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ انہیں تربیت اور کام کے لیے وظیفہ بھی دیا جاتا ہے تاکہ روایتی دستکاری کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ کاریگر اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔ 

Category

🗞
News
Transcript
00:00To get help, I had to make the idea
00:01Thatoop gives be the help of esto
00:04the rest of the 이야기를 we support
00:05They allow them to pull in, and support
00:14in the system
00:17if they've been이랑 mon incorporates
00:22or soit has given them
00:24to keep their support
00:24take care of the people
00:29So we have to do some things, we can do some work in the world.
00:33We have to do some work in the world.
00:36But I would recommend it to be able to make our own ideas,
00:39and we can do some work in our own works.
00:41So I would like to do some work in our own work.
00:47So I would recommend that we have to do some work in the world.
00:51A lot of people who even are the same ones you have to spend rather than one year.
00:56As a result, you have to protect people.
00:58You have to protect people.
01:00You have to protect them.
01:04Not only do they want to protect people, but they also want to protect them.
01:11If they take care of themselves in the future, or have to protect them, they also want to protect them.
01:27foreign
01:29foreign
01:31foreign
01:32foreign
01:32foreign
01:32foreign
01:34foreign
01:34is
02:04Do you have any questions?
02:05Pear Cartoon
Comments

Recommended