Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
سرینگر (پرویز الدین): محرم الحرام میں جہاں امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی خاطر جلوس عزا برآمد کیے جاتے ہیں، وعظ و تبلیغ، نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی کی مجالس آراستہ کی جاتی ہیں۔ وہیں شہداء کربلا کی یاد میں جگہ جگہ پانی کی سبیلیں قائم کی جاتی ہیں۔ جو کہ عاشورہ تک برابر جاری رہتی ہیں۔ ایسے میں ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں رضاکاروں کی جانب سے سبیلیں قائم کی گئی ہیں جہاں راہ گیروں کو پانی کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف قسم کے مشروبات اور دودھ اور لسی بھی پیش کی جاتی ہیں۔ شیعہ برادران سمیت سنی طبقے سے وابستہ افراد بھی نجی اور تنظیمی طور پر ان سبیلوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ کیا بڑے اور کیا بچے، ہر ایک اپنی خدمات انجام دینے میں پیش پیش رہتے ہیں۔
 
ہلال حسین نامی رضاکار کا کہنا ہے کہ زمانۂ قدیم سے ہی کربلا کے میدان میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقاء کی یاد میں ’’پیاسوں کو پانی پلانے‘‘ کے جذبہ کے تحت سبیلیں قائم کی جاتی ہیں۔ وہیں ان سبیلوں کا اہتمام شہداءِ کربلا کی تشنگی کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے بھی کیا جاتا ہے۔ کربلا کے میدان میں امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں کے لیے ساتویں محرم سے ہی پانی بند کر دیا گیا تھا اور شیرخوار بچوں سمیت سبھی افراد کو پیاسا رکھا گیا تھا۔ اسی کی یاد میں اکثر نوجوان ان سبیلوں کا اہتمام بڑے جوش و جذبے سے کرتے ہیں۔ اس دوران بنا کسی بھید بھاؤ مذہب و مسلک کے لوگوں کو پانی اور دیگر مشروبات پلانے کا کام انجام دیتے رہتے ہیں۔
 
یہ سبیلیں مذہبی رواداری اور اتحاد بین المسلمین کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔ نوجوان محمد سبطین میر کا کہنا ہے ہم ہر سال محرم کے موقعے پر سبیل کا اہتمام کرتے ہیں جس کے لیے ہم سبھی دوست پہلے ہی پیسے اکٹھے کر لیتے ہیں۔ اسلامی سال کا پہلا مہینہ جسے محرم الحرام کہا جاتا ہے۔ اپنے گوناگوں پیچ وخم، ایثار و قربانی، عشق و محبت اور بے شمار فضیلت و مرتبت کی دولت سے معمور و سر بلند ہے۔ سردار الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کی بالادستی کے لیے میدانِ کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عظیم قربانی دی تھی۔ 

Category

🗞
News
Transcript
00:17ڈمرسیہ خانی کی مجالس آراستہ کی جاتی ہیں
00:20وہی شہدائی کربلا کی یاد میں
00:23جگہ جگہ پر پانی کی سبیلیں قائم کی جاتی ہیں
00:26جو کہ آشورہ تک برابر جاری رہتی ہیں
00:29ایسے میں مولوک بھر کے ساتھ ساتھ جمہور کشمی کے
00:32شیعہ اکثریت والے علاقوں میں
00:35رضاکاروں کی جانب سے سبیلیں قائم کی گئی ہیں
00:38جہاں رہ گیروں کو پانی کے ساتھ ساتھ
00:41جگر مختلف قسم کی مشروعات
00:43دودھ اور لسی بھی پیش کی جاتی ہیں
00:45شیعہ برادری سمیت سنی طبقے سے
00:48وابستہ افراد بھی نیچی اور تنظیمی طور
00:51ان سبیلوں کا احتمال کرتے ہیں
00:53کیا بڑے اور کیا چھوٹے
00:55ہر ایک اپنی خدمہ انجام لینے میں پیش پیش رہتے ہیں
00:59بلال حسین نامی رضاکار کا کہنا ہے
01:02کہ زمانہ قدیم سے ہی کربلا کے میدان میں
01:05حضرت امام حسین اور ان کے رفقہ کی یاد میں
01:08پیاسوں کو پانی پلانے کے جذبے کے تحت
01:11سبیلیں قائم کی جاتی ہیں
01:13اس کے دو مقصد ہوتے ہیں
01:14ایک تو پیغامِ آشورہ اور پیغامِ کربلا
01:19پیغامِ امام حسین علیہ السلام
01:21اور مقصد ہے امام حسین علیہ السلام
01:23پوری دنیا تک پہنچانا کے
01:27کیا امام حسین علیہ السلام کا تسلسل تھا
01:30اور اس کے ذریعے یہ جو نئی جنریشن ہے
01:34ان تک بھی یہ پیغام پہنچتا ہے
01:36کہ یہ ٹینڈ کیا ہے یہ بینرز کیا ہے
01:39اس پہ کیا لکھا ہوا ہے
01:40اور اسی کے ذریعے کونے کونے اور کریا کریا
01:44یہ پیغام پہنچتا ہے
01:46کہ امام حسین علیہ السلام
01:48نے اگر قربانی دی تھی کیوں دی تھی
01:52کربلا کے میدان میں امام حسین اور ان کے ساتھیوں کے لیے
01:56ساتھ محرم سے ہی پانی بند کیا گیا تھا
01:59اور شیر خوار بچوں سمیت سبھی افراد کو پیاسا رکھا گیا تھا
02:03ایسے میں نوجوان ان سبیلوں کا احتمام بڑے جوش و جذبی سے کرتے ہیں
02:08اس دوران یہ بینہ کسی مذہب و مسلک کے لوگوں کو
02:11پانی اور دیگر مشروبات پلانے کا کاف انجام دیتے رہتے ہیں
02:37یہ سبیلی مذہبی رواداری اور ادحاد کی بھی اگاس ہے
02:41نوجوان محمد صدرمیر کا کہنا ہے
02:44کہ ہم ہر سال محرم کے موقع پر سبیل کا احتمام کرتے ہیں
02:48جس کے لیے ہم سبھی دوست پہلے ہی پیسہ اکٹھا کرتے ہیں
02:52تو آپس میں ہم سارے لڑکے پینسے جمع کرتے ہیں
02:55تو ایک سال کے ڈونیشن تو یہاں سے جو لوگ آتے جاتے رہتے ہیں
02:59وہ بھی پینسے اس میں نیاز وغیرہ کرتے ہیں
03:01تو لوگوں میں جو اس کا مقصد مدار مقصد ایک ہی ہے
03:04بس جو کربلا میں جو شہید کیے گئے قربانی انہوں نے اسلام زندہ رکھا
03:09چھوٹے بچے تین چار سال کا علی ازگر امام
03:11وہ شہید ہو گئے
03:13بے دردی سے ان کو مارا گیا کربلا میں
03:26محرم الحرام اپنے گونہ گو بیجو خم عیسار و قربانی
03:30اور بے شمار فضیلت کی دولت سے معمور سربلت ہے
03:34حق و باطل کی کشمکش میں جو ڈٹے رہے
03:38وہ پیاسے بھی زمانے کو سیراب کر کے
03:41جیہاں آج محرم الحرام کی ساتھوی تاریخ ہے
03:44اور اسی مہینے حضرت امام حسین علیہ الصلاة والسلام
03:47اور ان کے جانساروں نے میدان قربلا میں
03:50اسلام کی سربلندی کے لیے اپنا سر دے دیا
03:53لیکن یزید پر بیعت نہیں کی
03:56آزادارے کی محافل اور مجالیس اور اس طرح کی
03:59سبیلوں کا یہی مقصد ہے
04:00کہ ہم حضرت امام حسین علیہ الصلاة والسلام کی
04:03اس قربانی اور جذبے کو یاد کریں
04:05جو انہوں نے میدان قربلا میں
04:07اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیش کی
04:10ویڈے جللے سے سجادہ مین پرویزو دین
04:12ای ٹی وی بھارت شری نگر
04:14موسیقی
04:16موسیقی

Recommended