Skip to playerSkip to main content
  • 3 minutes ago
اننت ناگ، جموں وکشمیر (فیاض احمد لولو): ماہِ مقدس رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر صحافتی برادری کے زیر اہتمام ضلع اننت ناگ میں ایک روح پرور نعتیہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جو عقیدت و احترام کے ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ اس پروگرام میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں شرکاء نے شرکت کی اور حضور اکرمﷺ کی شان اقدس میں دلنشین نعتیں پیش کر کے سامعین کے دل موہ لیے۔ اس روحانی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور منتظمین کی اس کاوش کو سراہا جس کا مقصد ماہِ رمضان کے بابرکت ایام میں دینی اور ثقافتی اقدار کو فروغ دینا تھا۔ شرکاء نے نہایت خوبصورت انداز میں نعتیہ کلام پیش کر کے اپنے فن اور عقیدت کا مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ مقابلے کے اختتام پر تمام شرکاء کو منتظمین کی جانب سے تحائف پیش کیے گئے جب کہ پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے شرکاء کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ کئی شرکاء کو قرآنِ مجید کے نسخے اور روایتی کشمیری شال بھی بطورِ اعزاز پیش کیے گئے۔ اس موقع پر ایس ایچ او بجبہاڑہ انسپکٹر مجید حسن خان مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں صحافتی برادری کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے روحانی اور اصلاحی پروگرام نوجوانوں کو اسلامی تعلیمات سے جوڑنے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس دوران مقابلے میں شریک مختلف شرکاء نے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔ کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے شریک نعتیہ مقابلہ بسنت کمار نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سماجی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں اور مختلف مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔اسی طرح ڈاکٹر ہلال اور جان وسیم نے بھی اس پروگرام کو ایک بہترین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ نعتیہ مقابلوں کے ذریعے نوجوان نسل میں دینی شعور اور محبتِ رسولﷺ کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر صحافی فیاض لولو اور سہیل احمد ڈار نے تمام شرکاء، مہمانوں اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے تعاون اور بھرپور شرکت کی بدولت یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے دینی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے میں مثبت پیغام عام ہو سکے۔

Category

🗞
News
Transcript
00:00Oh
00:30Oh
00:30I
00:32I
00:32I
00:33I
00:33I
00:33I
00:34I
00:34I
00:35I
00:35I
00:36I
00:37I
00:38I
00:42I
00:46I
00:48I
00:51I
00:52I
00:52I
00:52I
00:57I
00:59I
01:00I
01:09I
01:10I
01:13I
01:14I
01:15I
01:16I
01:16I
01:16I
01:16I
01:18I
01:28I
01:29I
01:29I
01:30I
01:30I
01:30I
01:30I
01:30I
01:31I
01:31I
01:31I
01:34I
01:36I
01:36I
01:37I
01:38I
01:39I
01:43I
01:52I
01:53I
01:53I
01:57I
01:58I
01:58I
02:03I
02:04I
02:04I
02:04I
02:12I
02:13I
02:15I
02:28I
02:28I
02:28I
02:28I
02:28I
02:28I
02:31I
02:32I
02:32I
02:35I
02:44I
02:45I
02:45I
02:45I
02:45I
02:46I
02:47I
02:49I
02:51I
02:53I
02:54I
02:55I
02:55I
02:55I
02:58I
03:00I
03:00I
03:06I
03:13I
03:14I
03:15I
03:16I
03:17I
03:27I
03:28I
03:28I
03:28I
03:29I
03:30I
03:31I
03:32I
03:32I
03:32I
03:33I
03:34I
03:58I
03:59I
04:02I
04:03I
04:07I
04:08I
04:08I
04:09I
04:09I
04:10I
04:10I
04:10I
04:12I
04:14I
04:15I
04:15I
04:16I
04:16I
04:16I
04:42I
04:42I
04:42I
04:42I
04:44I
04:47I
04:48I
04:55I
04:56I
04:58I
04:59I
04:59I
04:59I
05:00I
05:01I
05:01I
05:01I
05:02I
05:03I
05:04I
05:05I
05:06I
05:07I
05:08I
Comments

Recommended