Aaj Bhi Jo Baraheem (A.S.) Ka Imaan Paida Aag Kar Sakti Hai Andaz-e-Gulistan Paida
آج بھی ہو جو براہیمؑ کا ایماں پیدا آگ کر سکتی ہے اندازِ گُلستاں پیدا
But if the faith of Abraham there, once again, is born, Where leaps this flame, flowers will bloom, and laugh its blaze to scorn.
براہیمؑ کا ایماں: حضرت ابراہیمؑ کی سی ایمانی قوت کہ وہ نمرود کی آگ میں جانے کے لیے تیار ہو گئے اور بحکم خدا آگ گلزار بن گئی۔ اندازِ گُلستاں: باغ جیسی ٹھنڈک، راحت اور خوشگواری۔
مطلب: اگر آج بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام جیسا کامل یقین، اللہ تعالیٰ پر بھروسہ اور حق پر ڈٹ جانے والا ایمان پیدا ہو جائے، تو سخت سے سخت آگ بھی پھولوں کے باغ کی مانند راحت اور سلامتی میں بدل سکتی ہے۔ جب حضرت ابراہیمؑ کو نمرود کی جلائی ہوئی آگ میں ڈالا گیا تو اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا: "اے آگ! ابراہیمؑ پر ٹھنڈی اور سلامتی والی ہو جا۔" چنانچہ وہی بھڑکتی ہوئی آگ حضرت ابراہیمؑ کے لیے گلزار بن گئی۔
(Bang-e-Dra-121) The Answer To The Complaint - - جوابِ شکوہ Jawab-e-Shikwa
Comments