00:00راستے میں بھی وہ یہی سوچ رہا تھا کہ باقر نے پوچھا
00:03کیا بات ہے امین آج بہت چپ ہو
00:06ہاں باقر بھائی گھر میں سب بیمار پڑے ہیں
00:09ہمارے گھر ہر وقت بیماری رہتی ہے
00:12امہ سے پوچھتا ہوں تو کہتی ہیں کہ بیماری اور تندرستی تو رب کے ہاتھ میں ہے
00:18باقر نے اس کی پوری بات سننے سے پہلے ہی کہہ دیا
00:21ہاں ہاں امین تمہاری امہ ٹھیک کہتی ہیں
00:24یہ تو قسمت کے کھیل ہیں
00:25قسمت کے کھیل
00:27امین کو پھر کچھ سمجھ نہ آیا
00:30اسی سوچ میں سکول آ گیا
00:32اس نے باقر کا شکریہ ادا کیا اور سکول کی طرف بھاگا
00:36پہلا پیریڈ اردو کا تھا
00:38امین سر سے اجازت لے کر جماعت میں بیٹھ گیا
00:41اردو کے استاد سر سلمان بولے
00:43سب بچے سبق تندرستی ہزار نعمت ہے نکال لیں
00:47آپ سب اسے پڑ چکے ہیں
00:49اس میں دیئے گئے سوال جواب کریں
00:52اور اپنی کاپیاں مجھے چیک کروائیں
00:55امین بھی دوسرے بچوں کی طرح
00:57کام کرنے لگا
00:58جب بچوں نے کام ختم کیا
01:00تو سر سلمان سب کا کام چیک کرنے لگے
01:03اچانک سر کی گونچدار آواز آئی
01:06یہ کس کی کاپی ہے
01:07امین
01:08امین کھڑا ہو گیا
01:10سر سلمان اس کے سوالوں کے جوابات
01:12اونچی آواز میں پڑھنے لگے
01:15سوال نمبر ایک
01:16ہم کیوں بیمار ہوتے ہیں
01:18امین نے لکھا ہے
01:19یہ رب کی مرضی ہے
01:21سب بچے حیرانی سے امین کو دیکھنے لگے
01:24سوال نمبر دو
01:26ہم بیماریوں سے کیسے بچ سکتے ہیں
01:28امین کا جواب ہے
01:30یہ سب قسمت کے کھیل ہیں
01:32اب تو پوری جماعت ہسنے لگی