00:00وطن کا قرص
00:01پیارے بچوں
00:02جس وطن پاکستان میں ہم اور آپ رہتے ہیں
00:05یہ ہمیں یوں ہی نہیں ملا
00:07اس کے لیے ہندوستان کے مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دی
00:12جوان، بچے، بڑے اور عورتیں
00:15سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالا
00:17بہت سوں کو وطن آنا تک نصیب نہ ہوا
00:20اور وہ ہندوستان ہی میں
00:22صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے شہید کر دیئے گئے
00:25آج ہم آپ کو ایک ایسے گھرانے سے ملاتے ہیں
00:28جس کے دو کے سوا سارے افراد شہید ہو گئے
00:31زندہ بچ جانے والے جب پاکستان پہنچے
00:34تو دیر تک انہیں شہیدوں کا خون کیا یاد دلاتا رہا
00:38مشکور حسین یاد نے
00:40اپنی کتاب آزادی کے چراغ
00:43اسی کو سامنے رکھ کر لکھی ہے
00:45ہم نے اس کتاب کے مختلف حصوں کو آسان کر کے
00:48اور جوڑ کر ایک مضمون بنا دیا ہے
00:51تاکہ آپ کم وقت میں زیادہ بات سمجھ سکیں
00:54اگست کا مہینہ ہر سال میرے اوپر امتحان بن کر گزرتا ہے
00:59انیس سو سنتالس کے واقعات
01:01نظر کے سامنے گھومنے لگتے ہیں
01:03یوں لگتا ہے جیسے میری پیاری ماں
01:05میری دولاری بیٹی
01:07میری وفا شعار بیوی
01:09میرا کڑیل بھائی
01:10اور میرے خاندان کے لوگ
01:12جو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے
01:15میرے سامنے کھڑے ہیں
01:16امی کا شفقت بھرا چہرہ
01:18سامنے آتے ہی مجھے وہ دن یاد آتا ہے
01:21جب ہم دونوں بھائی چلاتے ہوئے
01:23امی کے پاس پہنچے
01:24امی امی پاکستان بن گیا
01:27امی نے ہمیں مبارک بات دی
01:29اور اٹھ کر کمرے سے چلی گئیں
Comments