00:00امام صاحب رات میں عبادت کیا کرتے تھے
00:02پڑوسی کے شور و غل سے ان کی عبادت میں فرق پڑتا تھا
00:06لیکن وہ کچھ کہتے نہ تھے
00:07اس رات جب پڑوس سے کوئی آواز نہ آئی
00:10تو امام صاحب بڑے حیران ہوئے
00:12اگلی صبح معلوم کرنے پر پتا چلا
00:15کہ اسے پولیس پکڑ کر لے گئی ہے
00:16کہنے لگے اس کی سفارش کرنی چاہیے
00:19پڑوسی کا حق ہم پر واجب ہے
00:22چنانچہ امام صاحب کوتوال کے پاس جا پہنچے
00:25کوتوال ان کے آنے پر بڑا حیران ہوا
00:28اور بہت عزت سے پیش آیا
00:30پھر پوچھا کہ آپ کیسے تشریف لائے
00:33امام صاحب نے اپنے پڑوسی کے پکڑے جانے کا حال بتایا
00:36اور اسے چھوڑنے کی سفارش کی
00:38ساتھ ہی یہ امید ظاہر کی
00:40کہ شاید وہ آئندہ ایسا نہ کرے
00:42امام صاحب کے کہنے پر موچی کو چھوڑ دیا گیا
00:45آپ نے اس کو دیکھتے ہی اس کا ہاتھ پکڑ لیا
00:48اور کہا کیوں بھئی
00:50ہم نے تمہیں ضائع تو نہیں کیا
00:51موچی نے شرمندگی سے کہا
00:53آپ مجھے آئندہ ایسا کرتے نہ دیکھیں گے
00:56پھر آپ نے اسے کچھ پیسے دیئے
00:58اور کہا
00:59تمہارے کام میں حرج ہوا ہوگا
01:01اسے پورا کر لینا
01:02اور آئندہ کبھی ضرورت ہو
01:04تو بلا تکلف چلے آنا
01:06اچھا اب جاؤ
01:08تاکہ تمہارے گھر والے تمہیں دیکھ کر خوش ہو
01:11موچی پر آپ کے احسان کا یہ اثر ہوا
01:14کہ اس نے نشا کرنا
01:15اور گانے بجانے میں وقت سائے کرنا چھوڑ دیا
01:18وہ آپ کی مجلس میں آنے لگا
01:20اور علم حاصل کرنے کی طرف متوجہ ہو گیا