Skip to playerSkip to main content
  • 2 days ago
Na Kar Entertainment

Category

😹
Fun
Transcript
00:00میری امی کو شو پسند آیا آئیشہ عمر کا ریالٹی شو لازوال عشق پر تنقید کرنے والوں کو جواب
00:06ریالٹی شو لازوال عشق کی پہلی قسط پر ہونے والی تنقید کے جواب میں اداکارہ آئیشہ عمر نے واضح کیا ہے
00:13کہ ان کے لیے سب سے اہم ان کی والدہ کی رائے ہے اور ان کی والدہ کو یہ شو بہت پسند آیا
00:18گزشتہ روز لازوال عشق کی پہلی قسط یوٹیوب پر ریلیز ہوئی جسے اب تک دو لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے
00:25یوٹیوب پر پیش کی گئی قسط میں شو کی شرکہ خواتین کو بولڈ مغربی لباس میں دکھایا گیا
00:31جبکہ میزبان آئیشہ عمر بھی ان سے بلا ججک مختلف موضوعات پر گفتگو کرتی نظر آئے
00:36یہ ریالٹی شو آٹھ شرکہ پر مشتمل ہے جن میں چار مرد اور چار خواتین شامل ہیں
00:42تمام شرکہ ایک شاندار بنگلے میں ساتھ رہتے ہیں اور مختلف جذباتی اور سماجی چیلنجز مکمل کرتے ہیں
00:49تاکہ اپنی مطابقت کو جانچ سکے
00:51شو کا ٹریلر سامنے آتے ہی متعدد شخصیات اور سوشل میڈیا سارفین نے
00:56اسے پاکستانی اقدار کے خلاف قرار دیتے ہوئے پابندی کا مطالبہ کیا تھا
01:01اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور حکومت پاکستان سے رجوع بھی کیا گیا
01:07تاہم حکومت نے کوئی رد عمل نہیں دیا
01:10جہاں کچھ افراد نے اس منفرد فارمیٹ کو سراہا
01:13وہی ناقدین نے اسے غیر اسلامی اور مغربی ڈیٹنگ شوز کی نقل قرار دیا
01:18ہیش ٹیگز جیسے اور ریلیز کے
01:21فوراں بعد سوشل میڈیا پر ٹرین کرنے لگے
01:24بعد ازا پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے وضاحت کی کہ
01:28یہ شو کسی ٹی وی چینل پر نشر نہیں ہوگا
01:31اس لیے اس پر پابندی لگانا ان کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا
01:35شو کی پہلی قسط پر بھی سوشل میڈیا سارفین نے شدید تنقید کی
01:39خاص طور پر خواتین کے لباس پر اترازات سامنے آئے
01:43تاہم آئیشہ عمر نے انسٹاگرام پر رد عمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ
01:47ان کے لیے اصل اہمیت ان کی والدہ کی رائے کی ہے
01:50اور ان کی والدہ کو یہ شو بہت پسند آیا
01:53آئیشہ عمر نے لکھا کے کیا امی کو پہلی قسط پسند آئی
01:57بلکل
01:57اور انہی کی رائے اور فیڈبیک ان کے لیے سب سے زیادہ اہم ہے
02:01انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ کو شو کا تصور دلچسپ اور منفرد لگا
02:06خاص طور پر یہ دیکھنا کہ آج کے نوجوان کیسے سوچتے ہیں
02:10اور اپنی پسند ناپسند کا اظہار کیسے کرتے ہیں
02:13ان کے مطابق والدہ نے شو کو صحت مند مقالمہ قرار دیا
02:17اور وہ آئندہ ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں
02:20اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو مزاہیہ ڈراما
02:23بلبلے پسند کرنے میں بھی کئی سال لگے تھے
02:26لیکن انہوں نے اس شو کو اتنی جلدی پسند کر لیا
02:29اس لیے یہ شو ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے
02:32آئیشہ عمر نے اپنی پوسٹ کے آخر میں مددہوں کو بھی یوٹیوب پر
02:36پہلی قسط دیکھنے اور اپنی رائے دینے کی دعوت دی
Be the first to comment
Add your comment

Recommended